تلہ گنگ کی خبریں 23/9/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ مقامی انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے محلہ کچہریاں میں حسیب شہید چوک کی خستہ حالت،اہل محلہ نے چو ک کی مرمت کا پرزور مطالبہ کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق پاک وطن پر اپنی جان نچھاور کرنا تلہ گنگ کی مٹی کا خاصہ رہا ہے۔ تحصیل بھر کے بہادر پاک فوج کے جوانوں نے نہ صرف پاک وطن پر اٹھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹا ہے بلکہ بڑے بڑے سور مائوں کا فخر بھی توڑا ہے۔ تحصیل بھر کے شہداء کی طرح تلہ گنگ کے بہادر سپوت کیپٹن فرحت حسیب حیدر شہید (ستارہ جرات) نے بھی بہادری کی ایسی مثال قائم کی کہ پاک فوج نے ان کو ستارہ جرات سے نوازا اور ان کی بہادری کے قصے پا فوج کی تاریخ کا حصہ بن گئے۔ تلہ گنگ کی مقامی انتظامیہ نے 2002میں ان کی یاد میں محلہ کچہریاں میں ان کے نام سے ایک چوک کا منسوب کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ گزشتہ کئی مہینوں سے حسب شہید چوک پر لگے انکی یادگار کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔ جس پر عوامی حلقے کئی دفعہ مقامی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرا چکے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے افسران اپنے دیگر کاموں میں اتنے مصروف ہیں کہ ایک شہید کی یادگار پر توجہ دینے سے قاصر ہیں۔ گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی ایماء پر یوم آزادی کے سلسلے میں پورا مہینہ مختلف تقریبات کا اہتما م کیا گیا جس پر لاکھو ں روپے خرچ کئے جانے کی اطلاعات ہیں مگر صد افسوس حکومت کو شہید کی یادگار کی مرمت یاد نہ آ سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) چوہے مار اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیوں کی سر عام فروخت سے خو د کشیوں میں دن بد ن ا ضا فہ ہو رہا ہے ۔شہر یو ں نے روزنا مہ ”نئی بات” کی وسا طت سے ڈی سی او چکو ال سے مطا لبہ کیا ہے کہ زہر یلی گو لیو ں کی فر وخت پر پا بند ی لگا ئی جا ئے تا کہ خو د کشیوں کی تعداد میں کمی واقع ہو سکے ۔تفصیلات کے مطابق ”نئی بات ” فو رم میں شہر یو ں نے بتا یا ہے کہ گھر میں مو جود چو ہے ما ر اور گند م میں استعما ل ہو نے والی زہر یلی گو لیو ں کی سر عا م فر وخت کی وجہ سے خو د کشیو ں کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔گز شتہ چند ما ہ میں درجن کے لگ بھگ نو جو ان لڑ کو ںاور لڑ کیو ں نے زہر یلی گو لیا ں کھا کر اپنی زند گیو ں کا خا تمہ کر دیا اور مز ید اسی طر ح ان گو لیوں کی فر وخت جا ری رہی تو خو د کشیو ں کی تعداد میں اضا فہ ہو سکتا ہے ۔انکا مز ید کہنا تھا کہ چو ہے مار گولیا ں و گندم میں رکھی جانے والی زہر یلی گولیاں صرف زراعت کے دفتر سے ملنی چاہئیں اور خریدار کا مکمل ریکارڈ پاس ہونا چاہیے اور سر عام بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تا کہ جذبات سے کھیلنے والے نوجوانوں کی جان بچائی جا سکے۔شہر یو ں نے روزنا مہ ”نئی بات” کے ذریعے ڈی سی او چکو ال سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس معا ملے پرسنجید گی سے غو ر کیا جا ئے اور فل الفور زہر یلی گو لیوں کی سر عا م فر وخت پر پا بند ی لگا ئی جا ئے تا کہ انسا نیت کی جا نو ں کو محفو ظ بنا یا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع پچنندسمیت گر دونو اح علا قوں میں بھکا ریو ں کی بھر مار ،گز شتہ روز پچنند میں بھکا ریو ں نے گھر میں مو جو دبو ڑ ھی عورت سمیت چا ر معذور افراد سے دوہزار نقدی ،دیسی گھی ،سلنڈراور دیگر گھر کاقیمتی سا ما ن لو ٹ کر فرار ہو گئے ،متا ثر ہ خا ندان کا اعلی حکا م سے انصا ف اور مد د کی اپیل ۔تفصیلا ت کے مطا بق مو ضع پچنند بنجر ہ روڈ پر محمد سوار مر حو م کے گھر میںمو جو د بو ڑ ھی عورت سمیت چا ر معذور افراد سے گز شتہ روز دن دیہا ڑے دو خو اتین اور ایک لڑ کا بھکا ری کی روپ میں گھر میں گھس گئے اور معذور اہلخا نہ کو جھا نسہ دے کر ان سے دو ہز ار نقد ی ،سلنڈر ،تین چار کلو دیسی گھی سمیت دیگر گھر کاقیمتی سا ما ن لے کر فرار ہو گئے ۔متا ثر ہ خا ندان مد د کیلئے ا واز دیتے رہے لیکن انکی مد د کیلئے کو ئی نہ پہنچا ۔پچنند میں ان بھکا ریو ں کے ہا تھو ں اپنا سب کچھ لٹا نے والے خا ندان انتہا ئی مشکل سے زند گی بسر کر رہاہے اور انکے گھر میں کئی کئی دن فا قے کی نو بت بھی ہو تی ہے ۔گھر کا واحد کفیل محمد سوار تھا جو گز شتہ بر س انتقا ل کر گئے ۔محمد سوار مر حو م کے گھر میں ایک بو ڑ ھی بیو ی ،دو نو جوان بیٹے انعا م الحق ،احسا ن الحق اور ایک بیٹی مو جو د ہیں یہ سب کے سب معذور ہیں اور دن رات چار پا ئی پر پڑ ے پڑ ے گزر جا تا ہے ۔گھر کا سسٹم چلا نے کیلئے واحد ایک عورت ہے جو بڑ ی مشکل سے گھر کا چو لہہ جلا رہی ہے ۔بھکا ریو ں کے ڈسے ہو ئے اور معذور خا ندان نے حکو مت پنجا ب ،ڈی سی او چکو ال اور مخیر حضرات سے مد د کی اپیل کی ہے تا کہ ہم بھی اپنی زند گی ا سا نی سے بسر کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ میا نو الی روڈ پر بھینس روڈ کر اس کر تے ہو ئے گا ڑی کی ٹکر سے گر کر جا ں بحق ،گا ڑی والا ڈرائیور فرا ر ہو نے میں کا میا ب ،بھینس کی قیمت دو لا کھ بتا ئی جا رہی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق میا نوالی روڈ پر ما لک اپنی بھینسوں کو روڈ کر اس کرا رہا تھا کہ مخا لفت سمت سے ا نے والی گا ڑی نے ایک بھینس کو ٹکر ما ر دی اوروہ روڈ پر گر گئی اور مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئی ۔گا ڑی کا ڈرائیور فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ۔ما لک نے بتا یا ہے کہ میر ی بھینس کی قیمت دولا کھ روپے تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)نمل کالج میانولی میں عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال کے فن پاروں کی نمائش کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مصور منیر ڈھرنال نے خود فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر نمل مس ایلسن ،مصور شکیل احمد ،چوہدری نوید دڑوٹ ،ملک اسد سمیت پروفیسرز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مس الیسن نے مصور منیر احمد کے فن کو بے حد سراہااور کہا کہ مصورمنیر پاکستان کا اثاثہ ہے اور انکے ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں ۔ اانہوں نے انکے فن پاروں میں گہری دلچسپی لی اور انہیں داد دی ۔مصور منیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ انکی یہ نمائش نومبر تک جاری رہیگی اور اکتوبر میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جار ہا ہے جس میں مختلف ممالک سے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے مہمان شرکت کرینگے ۔نمائش میں انٹر نیشنل موضوعات پر تصاویر شامل کی گئی ہیں جن میں مصورانہ خطاطی ، مشرق وسطیٰ کے مسائل ،پاکستان کے کلچر ، اقوام متحدہ ، امن وسلامتی کے موضوع پر مبنی تصاویر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ بابا سخی رواں سر کا ر کے مو قع پر کبڈ ی کا میچ کر ایا گیا جس میں تلہ گنگ اور کر سا ل کی ٹیمو ں نے حصہ لیا ۔میچ کے مہما ن خصو صی ذیشا ن علی عبا س عر ف شا نی،عد یل شا ہ ودیگر تھے ۔دو نو ں ٹیمو ں کے کھلا ڑیو ں نے شا ئقین کو خو ب لطف اندوز کیا ۔ایک دلچسپ کھیل میں کر سا ل کی ٹیم نے تلہ گنگ کی ٹیم کو شکست دے کر با با سخی رواں سر کا ر میلہ کا میچ اپنے نا م کر لیا۔جیتنے والی ٹیم کے کھلا ڑیو ں میں ذیشان علی عبا س ودیگر مہما نو ں نے انعا ما ت تقسیم کیے۔