تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے ہزاروں نوجوان سٹیڈیم کی سہولت سے محروم، نوجوان کھیلوں کی سرگرمیاں گلی محلوں میں جاری رکھنے پر مجبور، حکومتی دعوے بس دعوے ہو کر رہ گئے، نو جوانوں کو لارے لپے پر رکھا جا رہا ہے ،مایہ ناز کھلا ڑی فا روق اعوان ،اعلی حکا م تلہ گنگ کے نو جوانوں کیلئے سٹیڈ یم فل الفور بنوائیں ۔تفصیل کے مطا بق خا دم اعلی پنجا ب میا ں شہباز شر یف ایک طرف اعلا ن کر تے ہیں کہ پو رے پنجا ب میں نو جو انوں کیلئے گر ائو نڈ بنوا جا ئیں گے لیکن دوسری طر ف تلہ گنگ شہرکے ہزاروں نو جوان اپنی کھیلو ں کی سر گر میاں سٹیڈ یم نہ ہو نے کی وجہ سے گلی محلو ں میں رکھنے پر مجبور ہیں ۔یو تھ فیسٹول پر پنجا ب حکو مت کر وڑوں روپے خر چ کر دیتی ہے لیکن گر ائو نڈ نہ ہو نے پر نو جوان اپنی کھیلو ں کی سر گر میا ں صحیح طر یقے سے نہیں جا ری رکھ سکتے ہیں جس کی وجہ سے نو جوانوں میں شد ید غم وغصہ پا یا جا رہا ہے ۔ضلع چکو ال کے مشہو ر ما یہ نازکھلا ڑی فا روق اعوان نے میڈ یا کو بتا یا ہے کہ ہم سے مسلم لیگ ن کی حکو مت بس وعدے ہی کر تی ہے عملی کا م صفر ہو تا ہے ۔نو جوان ملک کا قیمتی سر ما یہ ہو تے ہیں اگر سٹیڈ یم نہ ہو ں گے تو نو جوان اپنی صلا حیتیں کیسے اجا گر کر سکے گے ۔حکو مت پنجا ب یو تھ فیسٹو ل میں ایک قو م نعرہ دیا تھا کہ میدان ا باد کر وا اور ہسپتا لو ں کو ویران کر و،اگر میدان ہی نہ ہو ں گے تو ہسپتا ل کیسے ویران ہو ں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)بلا ل ا باد ویلڈ نگ کی دکا ن پر کا م کرو اتے ہو ئے با ئیس سا لہ نو جوان کر نٹ لگنے سے مو قع پر دم توڑ گیا ۔تفصیل کے مطا بق مو ضع بلا ل آ باد ایک ما رکیٹ میں با ئیس سا لہ افضا ل احمد ولد احمد خا ن سا کن کمڑ یا ل تحصیل پنڈ ی گھیپ ضلع اٹک کا رہا ئشی ویلڈ نگ کی دکا ن پر کا م کر واتے ہو ئے کر نٹ لگنے سے مو قع پر دم تو ڑ گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) میا نوالی روڈ پر کا ر اور رکشہ ٹکرجس کے نیتجے میں صحا فی سمیت تین افراد شد ید زخمی ،زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے تلہ گنگ سٹی ہسپتا ل شفٹ کیا گیا ،رکشہ ڈرائیور کی حا لت تسلی بخش نہ ہو نے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے راولپنڈ ی ریفر کر دیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ میا نوالی روڈ پر فاران ہو ٹل کے قر یب لا وہ کی طرف سے ا نے والی کا ر مخا لف سمت سے ا نے والے رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں کار میں سوار صحا فی سا جد اعوان اورافتخار شد ید زخمی ہو گئے اور رکشہ ڈرائیو ر بھی شد ید زخمی ہو گیا اور سٹی ہسپتا ل کے ڈاکٹروں نے طبی امداد دینے کے بعد رکشہ ڈرائیور کو راولپنڈ ی ریفر کر دیا۔ڈاکٹروں کے مطا بق رکشہ ڈرائیور کی سر میں چو ٹیں ا ئی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) چار درندوں صفت انسا نو ں نے پند رہ سالہ نو جوان کو حواس کا نشا نہ بنا ڈالا ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ لا وہ پو لیس کو مد عی عبد الغفور ولد نور محمد سا کن پچنند نے رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا کہ میرا بیٹا محمد شعیب قا ری کے پا س قر ا ن پا ک حا فظ کر نے کیلئے جا تا ہے گز شتہ دنو ں وہ جب گھرلیٹ ا یا تو میں نے اس سے لیٹ ا نے کی وجہ معلو م کی تو اس نے بتا یا کہ میں واپس ا رہا تھا کہ راستے پر محمد نا صر ،محمد عدنا ن ،محمدجمشید اورمحمد فا روق نے مجھے زبر دستی جمشید کی حویلی میں لے گئے اور مجھ سے بار ی با ری زبر دستی بد فعلی کی ۔پو لیس نے مد عی کی درخواست پر چار نا مز دملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)جما عت اسلا می کے کا رکن اور تخلیق گر افکس والے اما ن اللہ اور صفی اللہ کے والد محتر م شیر علی خا ن طو یل علا لت کے بعد انتقال کر گئے ہیں انکو سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔والد محتر م کے انتقال پر اما ن اللہ اور صفی اللہ سے ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر بشیر احمد ملک، نا ئب امیر جما عت اسلا می صو بہ پنجا ب مو لا نا عبد الجلیل نقشبند ی ،امیر جما عت ضلع چکوال ڈاکٹر حمید اللہ ،ملک ضمیر اعوان ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،محمد عمران دند ی ،مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ملک اسد کو ٹگلہ ،سا بق امیر ضلع مو لا نا عبد الستار ،چو ہد ری امیر خا ن ،پر وفیسر محمد طا ہر ،مو لا نا ا زاد بھٹی ،ملک حیا ت پیڑ ہ فتحا ل ،سا بق ہیڈ ما سٹر عبد القیو م ،پر وفیسر شفیق ،اشفاق تھو ہا محر م خا ن ،اشفا ق بلا ل ا باد،طیب شاہ ،طا رق محمود ،مہر خا ن سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے اظہار تعز یت کی اور مرحو م کیلئے دعا مغفر ت کی ۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مسلم لیگ ق کے رہنما عمر حبیب نے مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ملک اسد کو ٹگلہ کے کا میا ب ا پر یشن پر انکے گھر والو ں اور ملک اسد کو مبارک باد دی اور اللہ تعا لی سے دعا کی کہ ملک اسد کو ٹگلہ کو جلد از جلد صحت یا بی دیں تا کہ جلد وہ ہما رے درمیا ن ہو ں ۔ملک اسد کو ٹگلہ حلقہ این اے اکسٹھ اور مسلم لیگ ق کا قیمتی سر ما یہ ہیں اور اللہ تعالی نے انکو بے پنا ہ خو بیو ں سے نواز رکھا ہے ۔حلقہ کا ہر ا دمی انکی صحت یا بی کیلئے دعا گو ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)مسلم لیگ ن کے سر گر م رہنما ملک فلک شیر اعوا ن عمر ے کی سعادت حا صل کر نے کے بعد وطن واپس ا گئے ہیں اور انکو عمر ے کی سعادت حا صل کر نے پر ملک سیلم اقبا ل ،ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،ملک امیر خا ن ٹمن ،ملک فیروزدودیا ل ،ملک عارف ادلکہ ،حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عز یز ،محمد عمر ان دند ی،ملک سیلم بلا ل ا عوان اکوال سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے مبارک با د دی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) اے سی تلہ گنگ تنو یر الر حمن نے بازار کا اچا نک دورہ کیا ،بیس دوکانداروں کے گھی کے ریٹس معلو م کیے اور زائد منا فع کما نے والے تین دوکا نداروں کے پر جر ما نہ عا ئد کیا ۔تفصیل کے مطا بق بروز جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ بازار کا اچا نک دورہ کیا اور بیس دوکا نوں پر با ر ی با ری جا کر گھی کے ریٹس چیک کیے اور تین دوکا ندار حکو مت پنجا ب کی مقر ر ہ کر دہ گھی کے ریٹس سے زائد قیمت پر فر وخت کر رہے تھے جن پر 4100روپے جر ما نہ کیا اور ہد ایا ت کیں کہ ا ئند ہ مقد ما ت بھی درج ہو ں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)جمعیت علماے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ کراچی میں معصوموں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں پیش کئے جائیں اکیسویں ترمیم کے متنازع حصوں کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم ہمارے تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تلہ گنگ میں جمعیت علماء اسلام تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام ورکر کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تلہ گنگ کے امیر قاری زبیر احمد ،حافظ محمد ادریس ،چوہدری عبدالجبار ،شیخ محمد افضل،قاری الطاف الرحمن ،ملک طارق ایڈووکیٹ ،قاری مظہر حسین ،حافظ حسین احمد،محمد اسامہ ،محمد انعام االلہ سمیت جمعیت علماء اسلام (ف)کے کارکنان کی بڑی تعداد اور علما ء اکرام بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مذہب کے نام پرفرقہ واریت امت مسلمہ کی وحدت اورملک کے استحکام کے لئے نقصان دہ ہے اسی طرح قومیت،لسانیت اورنسلی تعصب بھی امت مسلمہ کی وحدت اورملکی استحکام کے لئے دھچکہ اورناسورہے۔ ملک میں قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اسلامی نظام کانفاذ، قومی وحدت کے فروغ، آئین کی بالادستی اور فرقہ واریت،لسانیت، قومیت اورعلاقائیت کا خاتمہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم قرآن وسنت کی بنیاد پر الیکشن کے ذریعے تبدیلی لاکر عوام کومسائل سے نجات دلاناچاہتے ہیںعوام قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں روشن پاکستان کو آگے بڑھ کر تھام لیں ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سرداروں ،نوابوں ،وڈیروں کے ایوانوں میں خطرے کی گھنٹی ہے،تباہ حال معیشت اور لٹے پٹے اداروں کو جمعیت علماء اسلام کی دیانتدار ،اہل اور محب وطن قیادت کے سوا اور کوئی نہیںسنبھال سکتاعوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے مداری اور اناڑی دونوں کو مسترد کر دیں، آزمائے ہوئے کوئی تبدیلی لانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔جے یو آئی کا منشور عوام کی خدمت اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔جمعیت علماء اسلام ہی ملک میں بہترتبدیلی کی علامت اور امن وخوشحالی کاپیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان گھر گھر جا کر عوام سے اپنے رابطے بڑھائیں اور ملک میں حقیقی تبدیلی اور مسائل سے نجات کے لیے عوام کو بیدار کریں ۔