تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کی ہنگا می پر یس بر یفنگ ،تلہ گنگ ضلع کا با قا عدہ اعلا ن ہو چکا ہے ،کمپلیکس کیلئے پا نچ ارب روپے بھی مختص کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔انکا مز ید کہنا تھا کہ 5مئی 2013کو میاں محمد نواز شریف نے تلہ گنگ کی سر زمین پر ایک تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ منتخب ہونے کے بعد تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔الحمد اللہ 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے تلہ گنگ چکوال میں سویپ کیا۔ میں (سردار ممتاز ٹمن) نے حلقہ NAـ 61 سے منتخب ہونے کے بعد حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مسلسل رابطہ رکھا اور تلہ گنگ ضلع کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔
بلآ خر 14اکتوبر 2014کو وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے مجھے PMہاؤس اسلام آباد بلا کر میٹنگ کی اس میٹنگ میں میاں نواز شریف نے میری درخواست پر تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا اور چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کردیں کہ ترجیحی بنیادوں پرتلہ گنگ ضلع کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر فوری طور پر کام شروع کردیا گیا۔چنانچہ 12دسمبر کو وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر حمزہ شہباز شریف نے ممبران اسمبلی چکوال و تلہ گنگ کو بلا کر تلہ گنگ ضلع کے بارے میں رائے لی جس میں اتفاق رائے کہ بعد حمزہ شہباز شریف نے تلہ گنگ ضلع کی خوشخبری سنائی اور اس ضمن میں 5ارب کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ سے آگاہ کیا۔ ضلع تلہ گنگ کی کوششوں میں ممبران اسمبلی کے ساتھ ساتھ میجر طاہر اقبال MNAنے جس طرح تلہ گنگ ضلع کی بھرپور تائید اور حمایت کی میں اس پر ان کا ممنون ہوں۔تلہ گنگ میڈیا،سول سوسائٹی کا بھی شکریہ جنھوں نے تلہ گنگ ضلع کی تحریک کو چلایا اور بھر پور مدد کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) وزیر اعظم میا ں نواز شر یف کی ہد ایت پر ضلع چکوال کے ارکا ن اسمبلی کی لا ہور ما ڈل ٹا ئو ن میں حمز ہ شہباز شر یف سے ملا قات ،تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن کر نے کا مطا لبہ ،حمز ہ شہباز شر یف نے تلہ گنگ ضلع کے نو ٹیفکیشن کی یقین دہا نی کر ائی دی ،حکو مت پنجا ب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر صورت تلہ گنگ ضلع بنے گا۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز حمز ہ شہباز شر یف سے ایم این اے میجر (ر) طا ہر اقبا ل ،ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،ایم پی اے سر دار ذوالفقا ر دلہہ ،ایم پی اے چو ہد ری لیا قت علی خا ن ،ایم پی اے ملک ظہور انو ر اعوان کے دست راست ملک شہر یا ر اعوان نے تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر ملا قا ت کی ۔ ملک شہر یا راعوان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تما م اراکین اسمبلی نے تلہ گنگ ضلع کے وعدہ کو پورے کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔حمز ہ شہباز شر یف کو تلہ گنگ ضلع کے حوالے سے مو جو دہ صورتحا ل سے ا گا ہ کیا کہ ہما رے مخا لفین ضلع کے نو ٹیفکیشن کے حوالے سے منفی پر وپیگنڈ ے پھیلا رہے ہیں۔
ہما ری خوا ہش تھی کہ میا ں نواز شر یف بلکسر کے دورے کے مو قع پر تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن یا فنڈز کا اجراء کر یں ۔عوام کا اب ایک ہی مطا لبہ ہے کہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن ہو ۔حمز ہ شہباز شر یف نے واضح کیا ہے کہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن اب پنجا ب حکو مت کی ذمہ داری ہے جو ہما رے قا ئد میا ں نواز شر یف نے پا نچ مئی کو اعلا ن کیا ہے اسکی تکمیل ہر صورت ہو گی ۔تلہ گنگ ضلع پر بڑ ی تیز ی سے کا م جا ری ہے اور جلد نو ٹیفکیشن اور فنڈز کا اجرا ء کر کے اپنا وعدہ میں سر خروہو ں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع ڈھیر مو نڈ میں چار با اثر افراد نے شہر ی کی زمین پر زبر دستی قبضہ کر لیا ،چار افراد کے خلا ف مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق غلا م یسین ولد مصر ی خا ن قو م ا رائیں داخلی ڈھیر مو نڈ نے تھا نہ ٹمن پو لیس کو رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا ہے کہ میر ی ذاتی زمین پر نور خا ن ،زمرد خا ن ،محمد قا سم اور غلا م خا ن نے زبر دستی قبضہ کر لیا اور میر ی فصل کو تبا ہ کر دیا ہے ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع شا ہ محمد والی میں چوک کا نا م شہید چو ک رکھا دیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطا بق تحصیل تلہ گنگ کے گا ئوں شا ہ محمد والی کے نو جوان سپا ہی سید بشا رت حسین شہید ولد سید اعجا ز حسین شاہ اپنے پیا رے پا کستا ن کے دفا ع کر تے ہو ئے ستر ہ مئی 2011کو جا م شہا دت نوش فر ما گئے اور شہید کی یاد میں شا ہ محمد والی میں چو ک کا نا م شہید رکھ دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا- تلہ گنگ شہر اور گرد نواح میںچہلم کے حساس ترین جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر ہو گئے-تلہ گنگ شہر میں مرکزی جلوس کشمیری امام بارگاہ سے نکالا گیا جبکہ امام بارگاہ غوث پاک پر ذاکرین نے مجلس عزا سے خطاب کیا ۔ تلہ گنگ کے موضع ممدوٹ میں زوالجناح کامرکزی جلوس سید مرتضی شاہ کاظمی کے گھر سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا دربار مشہدی پر اختتام پذیر ہوا جہاں پر ماتمی حلقہ نے زنجیر زنی کی ۔ بعد ازاں ذاکرین نے شہادت امام حسین پر روشنی ڈالی۔ پیڑھ جانگلہ میںبھی جلوس نکالا گیااور ذاکرین نے مجلس عزا سے خطاب کیا گیا۔