تلہ گنگ کی خبریں 22/01/2015

Malik Arshad Kotgullah

Malik Arshad Kotgullah

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ خسرہ بچائو مہم کیلئے تلہ گنگ میں سمینار منعقد کرایا گیا جس میں ممبر قو می اسمبلی کے دست راست ملک امیر خان ٹمن ،ن لیگی رہنما ملک شہر یار اعوان ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرزاق ،معروف ڈاکٹر ارشد ملک ،ٹی ایم او ملک عا بد ،ملک گلا ب خا ن ،قا ضی عبد القادر ،سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی ،ملک صفدر،عبدالجبا ر دھو لہ سمیت اساتذ ہ ،وکلائ،لیڈی ہیلتھ ورکر ز ،سکول ہیلتھ اینڈ نیو ٹر یشن سپر وائز ر نے شر کت کی۔شر کا ء سے ملک امیر خا ن ٹمن نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا خسر ہ ایک موذی مر ض ہے اور اس مہم کو کا میا ب کر نے کیلئے حکو مت پنجا ب ہر قسم کے اقداما ت کر رہی ہے ۔تما م ادارے اور عوام منتخب ٹیموں کے سا تھ مکمل تعا ون کر یں تا کہ ہم اس مو ذی مر ض سے نجا ت حا صل کر سکیں ۔ملک شہر یا ر اعوان نے کہا عوام خسرہ کی مہم کو ہر حا ل میں کا میا ب بنا ئیں ۔سمینا ر سے ڈی ڈی ایچ او نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ خسرہ سے بچائو کیلئے شروع ہونیوالی مہم میں عوام ٹیموں کیساتھ تعاون کریں ۔ 26جنوری سے دس روزہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے الحمد اللہ پچھلے سال بھی خسرہ سے بچائو کیلئے دس روزہ مہم منعقد کی گئی تھی جس کے باعث پنجاب میں ایک بھی خسرہ کا کیس سامنے نہیں آیا ، اس بار بھی چھ ماہ سے لیکر دس سال تک کے بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے۔تقر یب میں سینکڑوں خوا تین نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) وفاق المداس العربیہ اور بزم شیخ الہند تلہ گنگ کے علماء کا ایک اہم اجلاس مقامی مسجد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاق المداس العربیہ پاکستان کے مسئول مولانا غلام مرتضیٰ اورچیمبر آف کامرس چکوال کے سابق صدر پیر عبدالقدوس کی۔ اس اجلاس میں قاضی ظہور حسین اظہر امیر خدام اہلسنت والجماعت ،مولانا قاری نور محمد ،مولانا عبیدالرحمان انور ،قاری محمد زبیر ،قاری مقصود احمد،سمیت 100سے مدارس کے ممتہین نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں حکومت کی طرف سے اکیسیوں آئینی ترمیم پاس کرنے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ اس اجلاس میں شرکاء نے اکیسیوں آئینی ترمیم کو جانبدرانہ ،غیر منصفانہ اور غیر حقیقت پسندانہ قرار دیااور کہا کہ ترمیم میں مذہب اور فرقہ کا تذکرہ بدنیتی اور جانبدراری پر مبنی ہے ۔یہ آئینی ترمیم کسی خاص فرقے کے خلاف استعمال نہیں ہونے چاہئے ،اور یہ کہ بلاتفریق دہشت گردوں کے خلاف کروائی کی جائے تاکہ یہ ناسور ہمارے پیارے ملک سے مکمل ختم ہوسکے اور اس کے لئے وفاق المدار س اور بزم شیخ الہند کے تمام علماء حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔مولانا غلام مرتضیٰ اور مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری اور صدر وفاق المدارس االعربیہ مولانا سلیم اللہ خان کی ہدایت کے مطابق تحصیل تلہ گنگ کے تمام مدارس کے ممتہین اپنے مدرسے کا اندورنی نظم و نسق کو حکومتی ہدایات کے مطابق بہتر کریں اس کے لئے مندجہ ذیل اہم امور پابندی لازمی بنائیں۔جن مدارس نے ابھی تک اپنی رجسٹریشن نہیں کروائی وہ فی الفور اپنی رجسٹریشن کوائیں اور جنہوں نے کروای ہوئی وہ ہر سال جنوری میں تجدید کرائیں ۔ہر مدرسہ چارٹرڈاکاونٹنٹ سے سے اپنے سالانہ حسابات کا آڈٹ کرائیں ۔اپنے مدرسین کا مکمل ریکارڈ ،اپنے طلباء اور طالبات کا مکمل ریکارڈ رکھیں ہر وقت اپنے پاس یہ ریکارڈ کی کاپی رکھیں تاکہ چیکنگ پر آنے سرکاری اہلکاروں کو دیھایا جاسکے ۔کسی بھی غیر ملکی طالب علم یا استاد کا کو قانونی دستاویزات کے بغیر نہ رکھیں اگر کسی کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی تو فوراً اس کی تجدید کروائیں ،مدرسہ کے کسی طالب علم ،استادیا ملازمیں کا کسی جماعت ، تنظیم کے ساتھ تعلق نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی بھی جماعت ،تنظیم کا لٹریچر ہونا چاہئے اگر کوئی اس میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ اجلاس کے آخر میں پاک فوج کی کامیابی اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تھا نہ صدر اور لاوہ کی حدود میں سر چ ا پر یشن شروع ،مشکو ک افراد کی سخت چیکنگ کی جا ری رہی ،جلد ا پر یشن مکمل کر علا قہ کو کلیئر کر دیا جا ئے گا اور مشکو ک افراد کے خلا ف قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ایس ایچ اوز ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ صدر کے ایس ایچ او اظہر علی شاہ اور لا وہ کے ملک عبد الر ئوف نے اپنے علا قہ میں سر چ ا پر یشن کا ا غاز کر دیا گیا ہے اور افغا نی پٹھا نو ں کی چھا ن بین کی جا رہی ہے ۔پو لیس اہلکا روں کو ہد ایت کر دی گئی ہے کہ مشکو ک افراد کی سخت سے سخت چیکنگ کی جا ئے اور کو ئی بھی مشتبہ افراد نظر ا ئے تو انکی مکمل چھا ن بین کی جا ئے ۔ایس ایچ اوز کا کہنا ہے کہ اپنے علا قوں میں سر چ ا پر یشن کر کے کلیئر کر دیا جا ئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)دعوت تبلیغ کی محنت رنگ لے آئی، عیسائیت سے تائب گھرانے کی لڑکی کی شادی گورنمنٹ سکول کے ایک ٹیچر سے کردی گئی۔علاقہ بھر کا خصوصاً مذہبی طبقے کا ماسٹر ممتاز اور حاجی ظہیر کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول کے تبلیغی ساتھی ماسٹر ممتاز کی تبلیغی محنت سے دو عیسائی لڑکیوں اور ان کے ایک بھائی نے عیسائیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا تھا جس کی وجہ سے انہیں گھر سے بے دخل کردیا گیا تھا۔حاجی ظہیر نے انہیں اپنی بیٹیاں اور بیٹا سمجھ کر ان کی پرورش کی اورانہیں اسلام کی بنیادی تعلیم دلوائی اور بعد ازاں ان تینوں کی اسلامی گھرانوں میں شادیاں کردی گئیں۔گزشتہ ہفتے رہ جانے والی ایک لڑکی کی چکوال کے غیور سرکاری ٹیچر سے شادی کردی گئی۔ماسٹر ممتاز اور حاجی ظہیر کی اس دینی کاوش پر اہل علاقہ اور خصوصاً مذہبی شخصیات نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ان کی کاوش کو قبول کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)اہلسنت و الجماعت تلہ گنگ کے سرگرم مرکزی رہنماء قاری سعیداحمد جن کو دو سال قبل مین شاہراہ پر اس وقت گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا جب وہ اپنے مدرسے سے واپس اپنے گھر جارہے تھے ان کی شہادت کے سلسلے میںدوسری سالانہ قاری سعید شہید کانفرنس زیر اہتمام اہلسنت و الجماعت تلہ گنگ 25جنوری بروز اتوار منعقد ہورہی ہے جس میں مقامی علماء کے علاوہ اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی ، مرکزی رہنماء مولانا محمد معاویہ اعظم ،مولانا مسعود الرحمان عثمانی ، معروف نعت خواں غازی مولانا محمد فاروق معاویہ،ملک مسعود احمد ،قاری اسد عرفان،ندیم یعقوب فاروقی وغیرہ خطاب کریں گے ۔یہ کانفرنس قاری سعیداحمد شہیدکے جام شہادت کے مقام پر منعقد ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)گستاخانہ خاکوں کے خلاف آج جمعہ کو جماعة الدعوة کے زیر اہتمام حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی جائے گی جس میں شہر بھرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام اور جملہ تنظیمات بھی شرکت کریں گی، تفصیلات کے مطابق فرانس کے جریدے میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعة الدعوة کے زیرا ہتمام آج بعد نماز جمعہ حرمت رسول ریلی نکالی جائے گی جس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے علماء ، وکلائ، اساتذہ، ڈاکٹرز ، تاجر اور سول سوسائٹی سمیت تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ،ریلی کا آغاز بعد نماز جمعہ مرکز خالد بن ولید عقب دارا آٹوز سے ہو گا اور صدیق آباد چوک،پرانا لاری اڈہ ،ٹریفک چوک سے ہوتے ہوئے ریلی جی پی او چوک پہنچے گی جہاں جماعة الدعوة چکوا ل کے ضلع امیر مولانا عبداللہ نثار و دیگر خطاب کریں گے۔ریلی میں شرکت کے لئے تلہ گنگ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و سیاسی شخصیات سمیت صحافیوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔جماعة الدعوة تلہ گنگ کے امیر محمد اصغر کا کہنا ہے کہ محسن انسانیت کی شان میں گستاخی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ محبت رسول ۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراپنے رسول کی شام میں گستاخی ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔