تلہ گنگ کی خبریں 15/01/2015

تلہ گنگ (خصوصی انٹرویو) حلقہ این اے اکسٹھ کی ترجمانی صحیح معنوں میں ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کر رہے ہیں اور انکے دروازے چو بیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں، سوئی گیس کا کام میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کی سر پرستی میں اپنے حلقے کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ،2015تلہ گنگ کی عوام کیلئے خو شیاں کا سال ہے اور ضلع ہر صورت بن کے رہے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر حلقہ پی پی تئیس کے متو قع امید وار حکیم یا سر عز یز رئیس ا ف ملتا ن خو رد نے میڈ یا کو خصو صی انٹر ویو دیتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے تلہ گنگ ضلع کے ایشو کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کا پختہ تہیہ کر رکھا ہے ۔2014کے ا واخر میں ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے وزیر اعظم پا کستا ن اور حمز ہ شہباز شر یف سے ملا قا تیں کر کے تلہ گنگ ضلع کے ہو م ورک کو تیز کر نے کیلئے دو ٹو ک پا لیسی اپنا کر تلہ گنگ کی غیور عوام کا مقد مہ پیش کیا جس پر تلہ گنگ ضلع کے پیر ورک کو تیز کر دیا گیا ہے ۔یا سر عز یز کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو واضح بتا یا ہے کہ 2015میں تلہ گنگ ضلع بن کے رہے گا ۔بعض سیا سی مخا لفین خو ش فہمی میں نہ رہیں کیو نکہ تلہ گنگ ضلع کا کا م ا خر ی مر احل میں ہے ۔متو قع امید وار کا مز ید کہنا تھا کہ تر قیا تی کا مو ں کا ا غاز کر دیا گیا ہے اور انشا اللہ پہلے بھی سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے اپنے دور اقتدار میں بے پنا ہ تر قیا تی کا م کروائے ہیں اور ا ئند ہ بھی اسی جذ بے سے اپنے حلقے کی خد مت میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑ یں گے ۔حکیم یا سر کا مز ید کہنا تھا کہ سو ئی گیس کا کا م میر ٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور تلہ گنگ سمیت دیگر دیہا توں میں ہر شہر ی کو گیس فر اہم کی جا ئے گی ۔ضمنی اور قو می الیکشن کی طر ح ا ئند ہ قو می الیکشن میں بھی سر دار ممتاز خا ن ٹمن اپنے پو رے پینل کے ہمر اہ مخا لفین کو عبر ت نا ک شکست سے دوچار کر کے سر خر و ہو ں گے ۔
تلہ گنگ (خصو صی انٹرویو ) ہما رے دور میں ضلع چکو ال کی عوام کی محر ومیو ں کا ازالہ کیا گیا اور ریکا رڈ تر قیا تی کا م کروا ئے ہیں ،سر دار غلا م عبا س اپنے سا تھیو ں کے سا تھ مشا ورت کر کے جلد نئے سیا سی لا ئحہ عمل کا با قا عدہ اعلا ن کر یں گے ،دوبا رہ اقتدار ا یا تو حلقے کی عوام کی با قی ما ندہ محر ومیو ں کا بھی ازالہ کیا جا ئے گا ،ضلع چکو ال کی عوام سر دار گر وپ کا دور یا د کر رہی ہے جو جلد ہی دوبا رہ ا نے والا ہے ،سر دار گر وپ اخبا ری بیا ن نہیں عملی کا م کر تا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر حلقہ پی پی تئیس کے متو قع امید وار ملک ممتاز حید ر رئیس ا ف تھو ہا محر م خا ن نے میڈ یا کو خصو صی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ہما رے ا ٹھ سالہ دور میں ہر غر یب ا دمی کو ریلیف دیا گیا اور تر قیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا کر ہم نے ایک نئی تا ریخ رقم کی ۔مسلم لیگ ن کی قیا دت نے الیکشن سے قبل بلند وبا نگ دعوے تو کیے لیکن پو رے ہو تے نظر نہیں ا رہے ۔ملک ممتاز حیدر کا مز یدکہنا تھا کہ تلہ گنگ ضلع کے ایشو پر عوام کو لو لی پا پ دیا جا رہا ہے لیکن عوام اب انکے جھو ٹے لا روں کو اچھی طر ح سمجھ چکی ہے ۔ضلع چکو ال کی سیا ست میں سر دار غلا م عبا س کا دھڑاپنا مقا م رکھتاہے اور انشا اللہ ا ئند ہ الیکشن میں مخا لفین کو دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی نظر ا جا ئے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سر دار غلا م عبا س نے اپنے سا تھیو ں کے سا تھ مشا ورت کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور جلد یکجا ہو کر اپنے سیا سی لا ئحہ عمل کا اعلا ن کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) اند ھیر نگر ی چوپٹ راج ،حلقہ بڈ ھیا ل کے پٹواری کی کا رستا نیا ں عروج پر ،غیر قا نو نی طر یقے سے بر وز اتور کو ایک پا رٹی سے مک مکا کر کے زمین کی تقسیم کیلئے بڈ ھیا ل پہنچ گیا متا ثرہ پا رٹی ،معز ز افراد کے کہنے پر زمین کی تقسیم کیلئے گیا پٹواری کا مو قف ،حلقہ کے لو گو ں سر اپا احتجا ج رمضا ن پٹواری کیلئے قا نو نی کا روائی کی جا ئے شہر یو ں کا مطا لبہ ۔تفصیل کے مطا بق متا ثر ہ شخص انصا ف کیلئے میڈ یاکے دفتر میں پہنچ گیا ۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی زمین کی تقسیم کیلئے درخو است دے رکھی تھی ۔بر وز اتور کو رمضا ن پٹواری ہمیں بغیر اطلا ع کیے ہو ئے زمین کی تقسیم کیلئے دوسری پا رٹی کے سا تھ مک مکا کر کے پہنچ گیا جو کہ سر اسر غیر قا نو نی ہے ۔انہو ں نے اس با ت کا بھی انکشا ف کیا ہے کہ رمضا ن پٹواری کی کر پشن کی کہا نیا ں بھی عر وج پر ہیں وہ جیب گر م کیے بغیر حلقے کے لو گو ںکا کام کر نا جر م سمجھتا ہے ۔اس حوالے سے جب پٹواری کا مو قف کیلئے فو ن کیا گیا تو اسکا کہنا تھا کہ زمین کی تقسیم کیلئے مجھے علا قہ کے با اثر افراد نے بلو ایا تھا اور میں نے کبھی کو ئی کر پشن نہیں کی ۔ متا ثر ہ پا رٹی اور اہل علا قہ نے رمضا ن پٹواری کے خلا ف سر اپا احتجا ج ، کر پٹ پٹواری کے خلا ف قا نو نی کا روائی اور ضلع بد ر کر نے کا مطا لبہ کر دیا ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ مشکو ک افراد کی مو جو دگی کے با رے میں افوا ہیں پھیل گئیں ،اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی ایس پی ،ایلیٹ فورس سمیت دیگر حسا س اداروں نے پو رے شہر میں سر چ ا پر یشن کے بعد علا قہ کو کلیئر قرار دیا ،افواہیں سن کر شہر یو ں میں خو ف وہر اس پھیل گیا ،سیکیو رٹی فورسز کو ہا ئی الرٹ کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق بر وز جمعرات کی صبح کچھ نا معلو م اشخا ص نے تلہ گنگ شہر میں مشکو ک افراد کی مو جو دگی کے بارے میں افواہیں پھیلا دیں ،جس پر انتظا میہ نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے شہر بھر میں سر چ ا پر یشن شروع کر دیا اور ا پر یشن کے بعد شہر کو کلیئر قرار دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر تنو یرالر حمن اور ڈی ایس پی نا صر محمود نے ا پر یشن کی قیا دت کی جس میں ایلیٹ فو رس ،حسا س اداروںسمیت دیگر فورسز نے حصہ لیا ۔افوا ہوں کے بعد شہر بھر کی سیکیو رٹی کو مز ید الر ٹ کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع ڈھر نا ل میں گر لز ہا ئی سکو ل دیوار کی ہا ئٹ کم ہو نے کی وجہ سے بے پر دگی اور سیکیو رٹی رسک بن چکا ہے ،طا لبا ت کے والد ین پر یشا ن ،دیوار کیلئے 52لا کھ کی گر انٹ بھی دی گئی ہے لیکن ابھی تک کا م شروع نہیں ہو سکا ،اہل علا قہ نے دیوار کی مر مت اور اونچا ئی کا کا م جلد شروع کر نے کا مطا لبہ کر دیا ہے ۔تفصیل کے مطا بق ڈھر نا ل شہر میں گر لز ہا ئی سکو ل کی دیوار کی خستہ حا لت اور اونچائی کم ہو نے سے سکو ل کی بے پر دگی اور سیکیو رٹی رسک ہے ۔طا لبا ت اور انکے والد ین شد ید اذیت کا شکا ر ہیں اور سکو ل کی اسا تذہ بھی سخت پر یشا ن ہیں ۔الجہا د ویلفیئر سو سا ئٹی کے با نی یعقو ب صا لح نے بتا یا ہے کہ چا ر دیواری کیلئے 52لا کھ کی گر انٹ ریلز ہو گئی ہے لیکن ابھی تک ٹینڈرجا ری نہیں ہو ئے ۔ہما را منتخب ارکا ن اسمبلی سے مطا لبہ ہے کہ بر ائے مہر با ئی جلد ازجلد ٹینڈر جا ری کر کے ڈھر نا ل گر لز ہا ئی سکو ل کی چار دیواری کا کا م شروع کیا جا ئے تا کہ ہما ری طا لبا ت محفو ظ رہیں اورانکے والد ین سکھ کا سا نس لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پنجا ب حکو مت کی ”اپنا روزگا ر سیکم” میں تلہ گنگ کے 212 خو ش قسمت افر ادکو گا ڑیا ں ملیںگی ،قرعہ اندازی میں خو ش نصب افراد خا دم اعلی پنجا ب کو ڈھیر وں دعا ئیں دینے لگے ،سر وے میں اکثر یت شہر یو ں نے ”اپناروزگار سکیم ” کے حق میں ووٹ دے دیا ۔تفصیل کے مطا بق خا دم اعلی پنجا ب میا ں شہباز شر یف کی”اپنا روزگا ر سکیم ”کے تحت قر عہ اندازی کا اعلا ن کر دیا گیا ہے جس میں تلہ گنگ کے 212خوش قسمت افراد کو گا ڑیا ں ملیں گی ۔قر عہ اندازی میںبو لا ن گا ڑیا ں حا صل کر نے والو ںمیں محمد آ صف بھگٹا ل ،نصیر الد ین پھلا ڑی ،وسیم شہزاد بلا ل ا با د،محمد جعفر ڈھر نا ل ،محمد طا ہر پچنند ،امیر جا وید سنگو الہ ،اقتدار حسین پیڑ ہ جا نگلہ ،غلا م رضا ڈھیر مو نڈ ،ظفر اقبا ل بنجر ہ ،غلام مصطفی جھٹ،نیئر عبا س اختر مو گلہ ،محمد عا مر شفیق لا وہ ،وقا ص سکا ،محمد شہزاد تھو ہا سمیت دیگر 198خو ش نصیب افراد شا مل ہیں ۔قر عہ اندازی کے تحت گا ڑیا ں حا صل کر نے والے محمد ا صف بھگٹا ل نے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ ہم خا دم اعلی پنجا ب کو ”اپنا روزگا ر سکیم ” شروع کر نے پر دعا دیتے ہیں اور اس سکیم سے بے روزگا ری میں کمی ہو گی اور گا ڑیا ں حا صل کر نے والے افراد با عزت روزگار کر کے اپنے گھر کا چو لھا جلا سکیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سما جی شخصیت فتح محمد عر ف چٹکی کے والد محتر م انتقا ل کر گئے ہیں انکے انتقا ل پر ڈاکٹر نثا راحمد ملک ،ملک سعید نمبر دار ،فا روق اعوان لا وہ ،ارشد کو ٹگلہ ،محمد عمر ان دند ی سمیت دیگر سر کر دہ افراد نے اظہا ر تعز یت کی اور مر حو م کیلئے دعا مغفرت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ اور لا وہ میں رم جھم کے بعد گر م ملبوسات ،مچھلی ،پکوڑوں اور خشک میو ہ جا ت کی ما نگ میں اضا فہ ،سر دی کی لہر سے گیس کی لو ڈ شیڈ نگ اور کم پر یشر نے خو اتین کو ذہنی امر اض میں مبتلا کر دیا ،اہلیا ن تلہ گنگ سر اپا احتجا ج ۔تفصیل کے مطا بق پو رے پا کستا ن سمیت تلہ گنگ اور لا وہ میں خشک سر دی کی وجہ سے بچے ،بز رگ اور خو اتین نزلہ زکا م اور دیگر بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے تھے ،گز شتہ روز رم جھم سے موسم میں تبد یلی سے تلہ گنگ اور لا وہ میں خشک میو ہ جا ت ،پکو ڑوں ،سمو سوں ،مچھلی اور گر م ملبو سات کی ما نگ میں اچا نک اضا فہ ہو گیا ہے ۔دوکا ند ار شہر یو ں سے منہ ما نگے دام وصو ل کر رہے ہیں۔دوسری طر ف سر دی کی لہر سے گیس کی لو ڈ شیڈ نگ اور کم پر یشر نے بھی زند گی اجیرن کر رکھی ہے اور شہری پر یشر نہ ہو نے اور لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے ایل پی جی گیس استعما ل کر نے پر مجبور ہیں اور خو اتین کو کھا نے پکا نے میں شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے جو چیز دس منٹ میں پکتی تھی اب وہ ایک گھنٹے میں تیا ر ہورہی ہے ۔اہلیا ن تلہ گنگ نے سو ئی گیس کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ شہر میں گیس کا پر یشر اور لو ڈ شیڈ نگ کا مسلہ حل کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)سال 2014سب ڈویژن تلہ گنگ کے چار تھانوں (سٹی تھانہ ۔صدر تھانہ ۔ٹمن اور لاوہ تھانہ ) میں کل 729مقدمات رج ہوئے ۔جن میں 604کے چالان پیش ہوئے 46 خارج ہوئے ۔مذکورہ مقدمات میں نامزد ملزمان کی تعداد 1423ہے جن میں 1196ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ۔سال 2014ء میں ٹوٹل مسروقہ مجموعی نقدی سامان مالیت 26638130روپے جبکہ بازیافتہ رقم 15845835روپے ہے تفصیلات کے مطابق سال2014ء میں 21قتل ہوئے جن میں 20چالان ہو چکے ہیں ایک مقدمہ زیر تفتیش ہے حادثات 6مہلک سنگین 12غیر مہلک نقب زنی 38مقدمے 13چالان،38ملزم گرفتار سرکہ عام 31مقدمے 16چالان 53ملزم گرفتار اقدام قتل کے 17مقدمات 17ضرر76زناء کے 9گینگ ریپ 2،اغواء برائے تاوان ایک ،اغوا برائے زناء کے 31اغوا 4سرقہ بالیجہ ۔وہیکل چھیننے کے 4۔382ت پ کے 3سرقہ موٹر سائیکل 26(گزشتہ سال 6تھے ) سرقہ مویشی ایک ۔نقب زنی 38سرقہ عام 31۔420کے چار ۔اسلحہ148۔منشیات کے 46قمار بازی کے 489-F-6کے 19ون ویلنگ کے 3ایمپلی فائر کے 9متفرق 184(سابقہ 205 )جو کہ کل مقدمات کی تعداد 729بنتی ہے جبکہ 2013میں 870مقدمات درج ہوئے تھے دلچسپ امر یہ ہے پولیس کے مطابق 2014ء میں ڈکیتی کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوا ہے
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) اخبار فروش یونین تلہ گنگ کے سینئر ممبر محمد رضا جعفری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر تلہ گنگ پریس کلب کے سینئر وائس چیئرمین ایم افضل اعوان ،سنیئر نا ئب صدر ارشد کو ٹگلہ ،چیف ایگزیکٹو تلہ گنگ میڈیا ملک یاسر وقاص ،محمد صدیق ،محمد الیاس اور اخبار فروش یونین تلہ گنگ کے اراکین محمد ثقلین جعفری ،صابر حسین ،اقبال حسین ،امیر حسین ،عدیل جعفری ،سعید جعفری ،چوہدری محمد حسین ودیگر شخصیات نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)یونین کونسل جسیال میں نکاح رجسٹر کرنے کی زائد فیس لینے پر عوام نے سخت احتجاج کیا ہے صدر ریڑھا یونین صوفی محمد اقبال نے کہا ہے کہ یونین کونسل میں نکاح رجسٹر کرانے کی سرکاری فیس 600ہے جبکہ عوام سے تین ہزار روپے تک زائد فیس وصول کی جارہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ سرا سر ظلم اور زیادتی ہے لہذا DCOچکوال سے درخواست ہے کہ وہ اس ضمن میں ضروری اقدامات بجالاتے ہوئے تمام یونین کونسل کو احکامات جاری کریں کہ کسی شخص سے بھی زائد فیس وصول نہ کی جائے دیگر صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) گستاخانہ خاکوں کیخلاف تلہ گنگ کی عوام سراپا احتجاج بن گئی ۔حکومت پاکستان دو ٹوک موقف اپنائے،عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔فرانس کے میگزین کی گستاخانہ خاکوں کی دوربارہ اشاعت کے اعلان پر تلہ گنگ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔ممتاز عالم دین مولانا عبید الرحمن انور ،مولانا عزیز الرحمن عثمانی ،قاری نور محمد ،صاحبزادہ طاہر محمود عثمانی سمیت علاقہ بھر کے علمائے کرام ،تاجران ،وکلاء ،صحافیوں ،سو ل سو سائٹی کے نمائندہ افراد نے اس ظالمانہ اقدام کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے نبی آخر الزمان ۖ کی ناموس و حرمت پر کٹ مرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کی آڑ میں مغرب اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتا ہے ۔مسلمان ہر قسم کی زیادتی اور ظلم تو برداشت کر سکتا ہے لیکن دو جہانوں کے سردار آقاۖ کی شان میں کوئی گستاخی کرے وہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔اُنہوں نے حکومت پاکستان سے دو ٹوک اور واضع موقف اپنانے اور او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مرتکب ملعونوں کی حوا لگی کا مطالبہ کیا ہے۔

M Asif

M Asif

MALIK MUMTAZ HAIDER TMK

MALIK MUMTAZ HAIDER TMK

Yasir Aziz

Yasir Aziz