تلہ گنگ کی خبریں 16/03/2015

Madam Goshi

Madam Goshi

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن ہی کرائے گے، منفی پر وپیگنڈ ے پھیلانے والوں کو عوام سے منہ چرانے ہوں گے، حلقہ این اے اکسٹھ کی ترقی میں ممبرقو می اسمبلی ممتاز ٹمن اور حاجی امیر ٹمن اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کے عہد یدار ملک زوار اکوال نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ حلقہ این اے اکسٹھ میں عوام کی تر جما نی صحیح معنو ں میں ممتاز خا ن ٹمن کر رہے ہیں اور انشا اللہ تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن سر دار ممتاز خا ن ٹمن ہی ایم این اے شپ کے دوران کر وا کر عوام کا قر ض اتار دیں گے ۔ملک امیر خا ن ٹمن کی انتھک محنت سے حلقہ این اے اکسٹھ میں تر قیا تی کا مو ں کا دور دورہ ہے اور ہمیشہ سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے اقتدار میں عوام کی فلا ح کیلئے کا م کیا اور ہر محا ذ پر حلقہ کی عوام کا مقد مہ لڑ ا ۔ملک زوار اکوال کا مز ید کہنا تھا کہ تلہ گنگ ضلع پر منفی پر وپیگنڈ ہ پھیلا نے والوں کو ما یوسی کے علا وہ کچھ حا صل نہیں ہو نے والا اور سر دار ممتاز خا ن ٹمن اور ملک امیر خا ن ٹمن عوام کیلئے چو بیس گھنٹے ایک کر کے عوام کے مسا ئل حل کر رہے ہیں اور انشا اللہ دور اقتدار میں تلہ گنگ کی عوام کی محر ومیو ں کا ازالہ کر کے عوامی عدالت میں سر خرو ہو ں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ضلع چکو ال کی سما جی کا رکن میڈ م گو شی نے وزیر اطلا عات پر ویز رشید سے ون ٹو ون ملا قات کی،مسلم لیگ ن عوام کے مسا ئل حل کر نے کیلئے دن رات کو شا ں ہے اور عوام کو مسا ئل کی دلد ل سے نکا ل کر دم لے گی ،وزیر اطلا عات ۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ دنو ںوزیر اطلا عا ت پر ویز رشید سے ضلع چکو ال کی سما جی ورکر میڈ م گو شی نے ملا قات کی جس میں حلقے کے مسا ئل پر تفصیلی گفتگو ہو ئی جس پر وزیر اطلا عات نے میڈ م گو شی کو واضح کیا کہ عوام کے مسا ئل حل کر نے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیا دت چو بیس گھنٹے کو شا ں ہے اور انشا اللہ مسا ئل حل کر کے دم لے گی ۔وزیر اطلا عات نے سما جی کا رکن کو مخا طب ہو کر کہا کہ عوام کی فلا ح کیلئے کو ئی کا م ہے تو بتا ئیں۔جس پر میڈ م گو شی نے وزیر اطلا عات کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ انشا اللہ اگر مد د کی ضرورت ہو ئی تو ضرور ا گا ہ کر وں گے ۔ملا قات کے بعد میڈ م گو شی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اطلا عات پر ویز رشید ایک مخلص لیڈ ر ہیں اور وہ پا کستا نی قوم کے مسا ئل حل کر نے کیلئے مثبت سو چ رکھتے ہیں ۔ہم سب کو ایک ہو کر پا کستا نی عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے سو چنا ہو گا اور ہم ایک قو م ہیں ۔انشا اللہ عوام کی فلا ح وبہبو د کیلئے ہر فورم پر ا واز بلند کر تی رہو ں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) سا بق ہیڈ ما سٹر اور رہنما جما عت اسلا می ملک شجا عت علی خا ن پچنند رضا ئے الہی سے انتقال کر گئے ہیں انکی نما ز جنا زہ میں علا قہ بھر کی سر کر دہ شخصیا ت نے شر کت کی انکو ا با ئی قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ہے ۔انکے انتقا ل پر ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،مشیر وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبا ل ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،تلہ گنگ پر یس کلب کے سنیئر نا ئب صدرارشد کو ٹگلہ ،سنیئر صحا فی میا ں محمد ملک ،ملک شہر یا ر اعوان ،ملک امیر خا ن ٹمن ،محمد عمر ان دند ی ،لیا قت اعوان ،ملک عا رف ادلکہ سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے اظہا ر تعز یت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) انسپکٹر اظہر شاہ نے حسب روایت اندھے قتل کا معمہ حل کر دکھایا ،فوجی بیٹا سوتیلی ماں کا قاتل نکلا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تلہ گنگ کی ڈھوک جواری میں رات گئے مسماة اختر یاسمین کو نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔مقتول کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی محمد شبیر کی طرف سے درج کیا گیا ۔ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود اور ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر ناصر محمود نے اس اندھے قتل کو محکمہ پولیس کے لیے چیلنج جا نتے ہوئے انسپکٹر اظہر شاہ کو سونپ دیا چونکہ انسپکٹر اظہر شاہ جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرنے کا انفرادی ماہر ہے اس مقدمہ کی تفتیش میں بھی انسپکٹر اظہر شاہ نے نے دن رات ایک کر کے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے آخر کار مقتول کے سوتیلے بیٹے محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا ۔جس نے بتایا کہ وہ فوج میں ملازم ہے اور اپنی بہن کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتا تھا مگر اس کی سوتیلی ماں اس کی شادی نہیں ہونے دے رہی تھی جس پر اس نے دوران ڈیوٹی اپنے افسران کو دھو کا دیتے ہوئے قصور سے سپیشل گاڑی پر تلہ گنگ آیا اور اپنی سوتیلی ماں کو ابدی نیند سلا کررات کو ہی اپنی ڈیوٹی پر واپس پہنچ گیا ۔عوامی حلقوں نے انسپکٹر اظہر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او اظہر حسن شاہ کو اعزازی سرٹیفکیٹ و انعامات سے نوازا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع نکہ کہو ٹ میں گھر سے نا معلو م چور ہنڈ ا مو ٹر سا ئیکل لے اڑا ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ صدر پو لیس کو خضرحیا ت سا کن نکہ کہو ٹ نے بتا یا ہے کہ میں نے ہنڈ ا مو ٹرسا ئیکل 2013گھر میں کھڑا کیا اور صبح اٹھے تو مو ٹرسا ئیکل غا ئب تھا ۔پو لیس نے نا معلو م چور کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔