تلہ گنگ کی خبریں 24/6/2014

PMLN MNA SHAZIA

PMLN MNA SHAZIA

تلہ گنگ : تلہ گنگ مسافر گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے مسافر موت کے منہ میں جانے اور حادثات میں زخمی ہونے کے خدشات کی لپیٹ میں آ گئے تفصیل کے مطابق تلہ گنگ میں فٹنس کا مسئلہ ایک سرطان کی طرح پھیل چکا ہے ،سیلم نے بتا یا ہے کہ افسر پرانی کھٹارہ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں اس سے پہلے اسی وجہ سے چکوال روڈ پر قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ گزشتہ دنوں پھر میا نوالی روڈ پر گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے مزید افراد زخمی ہوئے اور بعض اپاہج ہوئے اس کے باوجود فٹنس کے معاملے کو اہمیت نہیں دی جا رہی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اعلیٰ افسران خصوصی نوٹس لیںتو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے جبکہ اکثر ڈرائیور سگر یٹ نو شی کر کے گاڑیاں چلاتے ہیں اور سواریوں کے حصول کے مقابلے کا بہانہ بنا کر حدِ رفتار انتہائی زیادہ رکھتے ہیں جس کی بنا پر تنگ مو ڑ پر حادثات ہو چکے ہیں جبکہ تیز رفتار ی ایک بہت بڑا جرم ہے جس میں پولیس اور ٹریفک پو لیس اپنا کردار اد اکرسکتی ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی پراگرس دیکھنے میں نہیں ملی لیکن ایسا لگتا ہے کہ بغیر کسی انتظامی سربراہی کے ٹرانسپورٹ کو کھلی چھٹی دی گئی ہے کہ وہ مسافروں کی زندگیوں سے کھیلتے رہیں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جن مقامات پر حادثات بار بار دیکھنے میں آرہے ہیں وہاں پر سڑک کی لیولنگ درست نہیں اورجگہ جگہ کھڈے اور گڑھے پڑے ہوئے ہیں اس لیے جب تک ٹرانسپورٹ اور سڑک سے متعلقہ تمام سرکاری محکموں کو مربوط طور پر ہدایت نہیں کی جاتی اس وقت تک انسانی جانیں خدشات کی لپیٹ میں رہیں گی شہریوں سیلم ،پر ویز ،صفی اللہ ،حسین ،شفیق اور دیگر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس معاملے کا فوری نوٹس لیںا ور لوگوں کو ٹرانسپورٹ کاروبارکرنے والوں کے استحصال سے بچائیں۔
تلہ گنگ (نما ئند ہ پر دیس ) تیئس جو ن کو ڈاکٹر طا ہر القا دری کاشو فلا پ ،ن لیگ کی حکو مت کسی کو بھی قا نو ن ہا تھ میں لینے کی اجا زت نہیں دے سکتی ،طا ہر القا دری چا ر سا ل صبر کر یں ،بھا ری مینڈ یٹ سے ایو ان میں ا نے والی مسلم لیگ ن جما عت پا نچ سا ل پو رے کر ے گی ،طا ہر القا دری تین ما ہ کے اند ر ہی بیر ون ملک چلے جا ئیں گے ،پا کستا ن عوام چو ہد ری بر ادرن اور ڈاکٹر طا ہر القا دری کے جھا نسے میں نہیں ا ئے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کی ایم این اے محتر مہ شا زیہ اشفا ق مٹھو نے میڈ یاسے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ڈاکٹر طا ہر القا دری نے ہو ائی جہا ز کو نو گھنٹے ہا ئی جیک کر کے پو ری دنیامیں پا کستا ن کی عز ت مٹی میں ملا دی ۔مسلم لیگ ن کی حکو مت نے ایک سا ل میں جو کا م شر وع کیے ہیں انکے اثرات عوام کو ملنے شر وع ہو گئے ہیں ۔ڈاکٹر طا ہر القا دری کو جس مشن کیلئے جن طا قتو ں نے پا کستا ن بھیجا تھا وہ اپنے مشن میں کامیا ب ہو نے میں نا کا م ہو گئے ہیں ۔چو ہد ری بر ادرن میں تو صلا حیت نہیں کہ وہ مو جو د حکمر انو ں کی ا نکھو ں میں ا نکھیں ڈال کر با ت کر یں انھیں سہا رے کی ضر ورت ہے ۔چو ہد ری بر ادرن اور ڈاکٹر طا ہر القا دری منہا ج القر ا ن کے بچو ں ،بچیو ں اور خو اتین کو سہا ر ا بنا کر حکو مت کے خلا ف منفی پر وپنگنڈ ا کے علا وہ کچھ نہیں کر سکتے ۔میا ں بر ادرن کو عوام نے بھا ری مینڈ یٹ سے کا میا بی دی ہیں انکے منفی بیا ن با زیو ں سے حکو مت ختم نہیں ہو تی اور انشا اللہ مسلم لیگ ن پا نچ سا ل میں عوام کو ایک نیا پا کستا ن دے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ پر دیس ) تلہ گنگ شہر وارڈ نمبر 9 میں چوروں نے دن دیہاڑے تالے توڑ کر پچاس ہزار نقدی اور موبائیل چوری کرلیا شیٰخ ظفر اقبال سکنہ وارڈ نمبر 9 نزد مین بازار تلہ گنگ نے بتایا ایس ایچ اور سٹی کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وقوعہ کی صبح وہ اور اس کا بیٹا ذیشان کام پر گئے ہوئے تھے جبکہ اس کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی کہ اس دوران چوروں نے ان کے گھر اور کمرے کا تالا توڑ کر پرس ڈولی میں موجود پچاس ہزار روپے اور ایک موبائیل چوری کرکے فرار ہوگئے انہوں نے بعض افراد پر چوری کا شبہ ظاہر کیا ہے جن کی نشاندہی پولیس کو کردی گئی ہے انہوں نے پولیس حکام سے ان کی چوری برآمد کرنے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تلہ گنگ (نما ئند ہ پر دیس ) تحصیل لا وہ میں گد اگر وں اور مو ٹر سا ئیکل پر قلفی بیچنے والو ں کی بھر ما ر،رواں ما ہ میں لا وہ کی حدود میںبچو ں کو اغواء کر نے کا تیسر ا واقعہ پیش ا یا ،مقا می لو گو ں نے اپنی مد د ا پ کے تحت اغواء کا روں کو بھا گ دیا ،پو لیس کی کا کر دگی سو الیہ نشا ن بنا گئی ۔تفصیلا ت کے مطا بق رواں ما ہ میں مو ٹر سا ئیکل پر قلفی بیچنے والو ں نے چھو ٹے بچو ں کو قلفی کھیلا کر بے ہو ش کر دیتے ہیں اور انکو اغوا ء کی کوشش جا ری مقا می لو گ انکی کو شش تین با ر نا کا م بنا چکے ہیں ۔گز شتہ روز لا وہ اڈہ پر مو ٹر سا ئیکل پر قلفی بیچنے والا ا یا اور اس نے پا نچ سا ل کی بچی کو قلفی دی جو کھا تے ہی بے ہو ش ہو گئی اور اس نے اسکو اٹھا نے کی کوشش کی لیکن مقا می لو گ مو قع پر پہنچ گئے اور انہو ں نے بچی کو اغواء کر نے کا منصو بہ نا کا م بنا دیا ۔علا قہ کے لو گو ں نے اغواء کا ر کی خو ب چھتر ول کی اور اس نے ہزاروں روپے کی پیشکش کی لیکن انہو ں نے ٹھکراکر پو لیس کے حوالے کر دیا ۔علا قہ کے لو گو ں کے مطا بق پو لیس نے چا ئے پا نی لے کر اغواء کا ر کو ا زاد کر دیا ۔اسطر ح کے تیسر ے واقعے سے علا قہ بھر میں خو ف ووہر اس پھیل گیا ۔لو گو ں کے ذہنو ں میں پو لیس کی کا ر کر دگی پر مختلف سوا لا ت جنم لے رہے ہیں ۔تحصیل لا وہ کے شہر یو ں نے ڈی پی او چکو ال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان گد اگروں اور قلفی بیچنے والو ں پر کڑی نظر رکھی جا ئے اور انکے خلا ف قا نو نی کا روائی کی جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ پر دیس ) تلہ گنگ محلہ غر ب میں نا معلو م چو ر دکا ن سے سا ت ہزار نقد ی ،سا ت عد د مو با ئل،ایک ٹیلی وژن اور کمپیو ٹر ازپا سپو رٹ لے اڑے ،پو لیس نے نا معلو م چو رو ں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ محلہ غر ب کے رہا ئشی محمد طفیل ولد حا جی نو ر گل حسین نے پو لیس کو بتا یا کہ میں صبح پا نچ بجے نما ز کیلئے با ہر نکلا تو میر ی دکا ن کے تا لے ٹو ٹے ہو ئے تھے اور میں نے جب دکا ن کی تلا شی لی تو میر ی دکا ن سے سا ت ہزار نقد ،سا ت عد د مو با ئل ایز ی لو ڈ والے اور ایک ٹیلی ویژن غا ئب تھا جس کی ٹو ٹل ما لیت تقر یبا 19ہزار کے لگ بھگ بنا تی ہے ۔پو لیس نے نا معلو م چوروں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تلا ش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نما ئند ہ پر دیس ) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد علی سراج نے کہا ہے کہ کردارکی تبدیلی کے بغیرانقلاب کا تصورہی ناممکن ہے۔جب تک قیادت صالح اورباکردارنہیں ہوگی۔کسی بھی تبدیلی کی امیدکرنا محض دیوانے کا خواب ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عمرفاروق کی قیام گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر احمد علی سراج نے کہا کہ سانحۂ لاہورمیں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی قابل مذمت اقدام تھا،مگرلاشوں کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو انتہائی نازک دوراہے پر کھڑاکردیاہے۔یہ حکومت اورحزب اختلاف ہوش کے ناخن لیں۔یہ ان کی بصیرت کا امتحان ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ ملک کی سلامتی واستحکام کو داؤپر لگانے اوربیرونی طاقتوں کی خواہش پر ملک کو خانہ جنگی کا نشانہ نہیں بننے دیاجائے گا۔انہوں نے اس نازک گھڑی میں تمام دینی قوتوں کو اسلام اورپاکستان کے تحفظ کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونے کی ضرورت پر زوردیا ۔تاکہ پوری قوت کے ساتھ لبرل ،سیکولر اورفتنہ پرورلابی کا راستہ روکا جاسکے ۔ڈاکٹر احمدعلی سراج نے بتایاکہ مجلس احراراسلام اورانٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مشترکہ پلیٹ فارم سے ملک اوربیرون ملک تحفظ ختم نبوت کے کام کوجدیداندازمیں آگے بڑھانے پرابتدائی مشاورت ہوچکی ہے ۔رمضان المبارک کے بعدتحریک ختم نبوت کو ازسرنومنظم کیاجائے گا اورمنکرین ختم نبوت کی ارتددانہ سرگرمیوں کا ٹاٹ لپیٹ دیاجائے گا۔