تلہ گنگ کی خبریں 16/7/2014

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ق عوام کو اپنے حقو ق دلوا کر دم لے گی، عوام کو لولی پاپ دے کر ووٹ حاصل کر نے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں، عوام کے اربوں روپے عیاشیوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں جس کے حسا ب کے دن قریب ا چکے ہیں،ان خیالات کا مسلم لیگ ق کے سنیئر رہنما حا فظ عما ر یا سر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق عوام کی طاقت ہے جو منفی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر دیوار سے ٹکراجانے کا حوصلہ رکھتی ہے۔عوام کے حقوق سلب کرنے والوں سے حساب لیں گے اور موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔عوام اب حکمر انو ں کے جھا نسے میں نہیں ا نے والی،ہماری سیاست کا محور عوام ہیںاور ہم عوام کو خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق اب ملک کی فلاح کی جنگ لڑ رہی ہے اور عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہم عوامی طاقت سے منفی قوتوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے اورعوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ موروثی سیاست کرنے والے باریاں لگانے میں مصروف ہیںاور اقتدار کے لیے ملک کو بحرانوں کے حوالے کردیا گیا اور آج بے پناہ مسائل سے دوچار عوام پریشان حال ہیں۔ہم منفی ہتھکنڈوں کی سیاست دفن کر کے یہاں شفافیت کا نظام لانا چاہتے ہیں۔جس سے ملک ترقی سے ہمکنار ہوگا اور خوشحالی ہر دہلیز پر دستک دے گی۔ہم ملک سے لاقانونیت ،بدامنی،کرپشن،بیروزگاری اور موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے جس سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی اور عوامی خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)دھرنوں کی سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں،حکومت آئینی مدت پوری کرے گی مخالفین عوام کو گمراہ نہ کریں،ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کے سر کر دہ رہنماملک عطر خان لیٹی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے نہ تو عوام کے خیرخواہ ہیںاور نہ ہی ملک کے ساتھ وہ مخلص ہیںقوم کو ورغلانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔موجودہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے پا نچ سال بھی ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔ دھرنوں اور جلائو گھیرائوکی سیاست کرنے والے برداشت سے کام لیںاور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔عوام نے مسٹر سونامی اور کینیڈین شعبدہ باز کو بری طرح مسترد کردیاہے۔مسلم لیگ ن خدمت کا دوسرا نام ہے اور موجودہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ حکومت کچھ کرنا چاہتی ہے دھرنوں کی سیاست کرنے والے موجودہ حکومت کو یکسوئی سے ملک و قوم کی خدمت کرنے دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سڑکوں پر لانے والے نہ تو عوام کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی انہیں عوام سے کوئی غرض ہے۔جمہوریت کا تو حسن ہی یہی ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود آئینی حدود میں رہتے ہوئے بہتری کے لیے کوشش کی جائے تو ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور عوام میں بھی خوشحالی آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع سگھر میں تھا نہ ٹمن پو لیس نے مخبر کی اطلا ع پر چھا پہ ما ر کر جو ئے کی محفل الٹا دی ،ایک لاکھ 35ہزار450روپے نقد ی بر ا مد ۔پو لیس نے چھ قما ر با زوں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ٹمن پو لیس کے اے ایس ا ئی نذ رحسین ،اے ایس ا ئی عا رف اور سب انسپکٹر اسلم کلرا نے مخبر کی اطلا ع مو ضع سگھر میں قما ر با زوں کی محفل پر چھا پہ ما ر جس میں محمد ریا ض ،محمد نثا ر سکنا ئے سگھر،محمد اشر ف ،اللہ بخش سکنا ئے ٹمن اور غلام رضا سا کن تلہ گنگ کو گر فتا ر کر لیا اورجو ئے پر لگا ئی گئی رقم ایک لا کھ 35ہزار450روپے مو قع پر بر ا مد کر لی ۔پو لیس نے چھ قما ر با زوں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) وزیر اعظم میا ں نواز شر یف کے استقبا ل کیلئے وزیر اعلی کے مشیرملک سلیم اقبا ل ،ایم پی اے سر دار ذوالفقار دلہہ ، ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن اور سا بق امید وار بر ائے چیئر مین حکیم یا سر عز یز نے اپنے حا میو ں کے ہمر اہ جلسہ گا ہ میں پہنچے ،انکے قا فلے پہنچنے پر پر تکلف استقبا ل کیا گیا ،تلہ گنگ کے سیا سیو ں نے ایک دفعہ پھر میا ں نواز شر یف کو تلہ گنگ ضلع کا وعدہ یا د دلا دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ سے وزیر اعظم پا کستا ن میا ں نواز شر یف کے استقبا ل کیلئے تلہ گنگ سے معا ون خصو صی وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبا ل ،ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن اور ایم پی اے سر دار ذوالفقا ر دلہہ اپنے اپنے قا فلو ں کے ہمر اہ پنڈ ل میں پہنچے تو انکا استقبا ل کیا گیا ۔ ضلع چکو ال کی دھر اتی پر وزیر اعظم میا ں نواز شر یف نے قد م رکھا تو تلہ گنگ کے منتخب ارکا ن اسمبلی نے تلہ گنگ ضلع کا وعدہ یا د دلا دیا اور میا ں نواز شر یف نے اپنے خطا ب میں تلہ گنگیو ں کو مخاطب ہو کر کہا کہ مجھے تلہ گنگ والو ں کا استقبا ل یا د ہے اور میں نے الیکشن کمپین کے دوران جلسہ گا ہ میں جو وعدے کیے تھے وہ انشا اللہ جلد پو رے ہو ں گے ۔انہو ں نے یقین دلا یا کہ تلہ گنگ ضلع ہر صورت بنے گا اور اپو زیشن جما عتوں کو منہ تو ڑ جو اب دیا جا ئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) نا حلف بیٹے کے ہاتھوں گولی لگنے سے زخمی ہونے والا واپڈا ملازم مظفر خان کئی ماہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مارچ کے وسط میں مظفر خان کو اپنے ہی بیٹے فخر نے رات کے وقت قتل کرنے کے ارادہ سے گولی چلائی جس سے مظفر خان شدید زخمی ہوگیا تھا گولی پیٹ میں لگنے سے مظفر خان کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے اور وہ گزشتہ روز CMHہسپتال میں انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں گنڈا کس تحصیل پنڈی گھیب میں اداکردی گئی۔ یاد رہے مظفر خان نے ایف آئی آر میں اپنے دو بیٹوں اور بیوی کو نامزد کیا تھا اورایک بیٹا ملزم فخر اقبال پولیس حراست میں ہے۔

Talagang Picture

Talagang Picture