تلہ گنگ کی خبریں 4/9/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل لاوہ میں کر وڑوں روپے کی لاگت سے بنانے والے سٹیڈیم کی سہولت سے نوجوان محروم، کھلاڑیوں نے ڈی سی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سٹیڈ یم میں مستقل طور پر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا خواب ہے کہ کھیلو ں کے مید ان ا با د اور ہسپتا ل ویر ان ہو جائے۔مقا می شہر یو ں نے بتا یا ہے کہ تحصیل لا وہ میں خا دم اعلی پنجا ب کے وژن کے بر عکس لا وہ میںسٹیڈ یم پرکر وڑوں روپے خر چ کر نے کے با وجو د کھلا ڑیوں کوسٹیڈ یم میں مر ضی سے کھیلنے کی اجا زت دی جا تی ہے اور نو جو ان گلیو ں اور سڑ کو ں پر کھیلنے پر مجبو رہیں ۔نو جو انوں کا کہنا ہے کہ سٹیڈ یم میں پا نی کا خا طر خواہ بندوبست نہیں ہے اور ہمیں مر ضی کے مطا بق سٹیڈ یم میں کھیلنے کی اجا زت نہیں دی جا تی ہے ۔مقا می لو گو ں نے خد شہ ظا ہر کیا ہے کہ سٹیڈ یم بند پڑ ے پڑ ے کھنڈرات کا شکل نہ اختیا ر کر جا ئے ۔شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال سے اپیل کی ہے کہ ہمیں سٹیڈ یم میں کھیلنے کی اجا ز ت دی جا ئے اس صورت میںوزیر اعلی پنجا ب کے مشن کو زند ہ رکھا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) موضع کوٹگلہ کے رہائشی شخص کے اہل خانہ گھر سے پر اسرار طور پر غائب ہو گئے ،قیمتی سامان اور نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق غلام یسین ولد میاں محمد ساکن ڈہوک متوکی داخلی کوٹ گلہ نے بتایا کہ وہ مسجد میں خادم ہے 26اگست کو جب وہ ایک فاتحہ خوانی سے واپس اپنے گھر پہنچا تو اس کی بیوی شاہ جہاں ، بیٹی شمیم اختر اور نواسی عمر 6ماہ گھر سے غائب تھیں ، پڑتال کرنے پر گھر سے قیمتی زیورات اور دو لاکھ روپے نقد غائب تھے ۔ ان کی کافی تلاش کی گئی لیکن ابھی تک کو پتہ نہ لگ سکا ۔ پولیس تھانہ ٹمن کو درخواست دے دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) شازیہ یونس زوجہ زوہیب رفیق نے بی ایڈ امتحان میں919نمبر لے کر ضلع چکوال میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔شازیہ یونس ایلمیمنٹری کالج تلہ گنگ کی سٹوڈنٹ اور ملک محمد رفیق کی بہو ہیں ۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج تلہ گنگ کے پروفیسر الطاف ظفر کو گریڈ20میں ترقی دی دی گئی ہے وہ کالج کے پرنسپل کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں یہ منصب سنبھالنے پر ڈاکٹر نثا ر احمد ملک (الممتاز ہسپتا ل )،صدر تلہ گنگ پریس کلب سید ارشاد حسین شاہ کاظمی وسیکر ٹر ی اطلا عا ت تلہ گنگ پر یس کلب ارشد کو ٹگلہ ، وائس پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج غلام محمد منہاس ، پروفیسر بشیر احمد ، پروفیسر قاضی عرفان احمد، پروفیسرشجاع حیدر ملک ، پروفیسر طارق جاوید اور پرفیسر بلال احمد نے مبارکباد دی ہے ، ان کی دوران کالج تعیناتی میں ادارہ ہذا کا رزلٹ شاندار رہا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) اند ھیر نگر ی چو پٹ راج ،بو ائز ہا ئی سکو ل نکہ کہو ٹ میں مستقل ہیڈ ما سٹر اور سا ئنس ٹیچر نہ ہو نے کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تبا ہ ہو نے لگا ،والد ین سر اپا احتجا ج ،سکو ل کو نسل کے وفد نے ڈی سی او اور ای ڈی او چکو ال کو ا گا ہ کر دیا لیکن تا حا ل انتظا میہ نے آ نکھوں پر پٹی با ند ھ رکھی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق سکول ھذا میں ہیڈ ماسٹر اور سائنس ایس ایس ٹی ٹیچر کی اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کے باعث بچوں کی پڑھائی کو شدید حرج ہو رہا ہے ۔ری ایلوکیشن پالیسی سے قبل ا سکول کا نظام احسن طریقہ سے چل رہا تھا ۔تا ہم ری ایلوکیشن پالیسی کے بعد چھ اساتذہ ٹرانسفر کر دئیے گے-جس سے سکول میں بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔شہر یو ں نے تعلیم کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل نکہ کہو ٹ میں ہیڈ ما سٹر اور سا ئنس ٹیچر کی تعینا تی فل الفور کی جا ئے تا کہ ہما رے بچو ں کا مستقبل بن سکے ۔