تلہ گنگ کی خبریں 09/02/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھی مرتبہ کمی کے باوجود ڈی سی او چکوال اور سیکرٹری آر ٹی اے حکومت پنجاب کے مقررہ سرکاری کرائیہ نامہ پر عمل در آمد نہیں کروا سکے، مقامی اور بین الاضلاعی سڑکوں پر چلنے والی سوزو کیوں اور ہائی ایس کے علاوہ بڑی گاڑیوں کا عملہ سرکاری کرائیہ نامہ پر عمل نہیں کر رہا گاڑیوں میں سیکرٹری RTA چکوال کے دستخطوں کے بغیر سواریوں کو دھوکہ دینے کے لئے وزیر اعلی شہباز شریف کی تصویر سمیت جعلی کرائیہ نامہ گاڑیوں میں آویزاں ہے ٹرانسپورٹروں سے ملی بھگت کی وجہ سے انتظامیہ کے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،سواریوں اور ٹرانسپورٹ عملہ میں کرائیہ پر لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں ٹرانسپورٹ اڈوں پر کرایہ نامہ کے بورڈ لگانے کے اعلان کے باوجود تلہ گنگ میں کہیں بھی بورڈ نظر نہیں آتے، اصل کرایہ سے سو فیصد زائد کرائیے وصول کئے جا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی او چکوال ،ڈی پی او ، سیکرٹری آر ٹی اے ،ا سسٹنٹ کمشنروں اور ٹریفک پولیس کے افسران کودفتروں سے باہر نکالیں اور فی سواری فی کلو میٹر مقررہ سرکاری کرایہ نامہ پر ضلع چکوال میں عمل در آمد کرا کے پبلک کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کا فائدہ پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی ڈویژن کے سالانہ انتخابات برائے 2015 چکوال پریس کلب میں مکمل ہو گئے۔ انتخابی اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر خواجہ بابر سلیم محمود نے کی۔ اتفاق رائے سے جن عہدیداروں کا قیام عمل میں لایا گیا اُن میں ضلع جہلم کے یونس شہباز کو صدر جبکہ خواجہ بابر سلیم محمود کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔جبکہ تلہ گنگ سے ایم افضل اعوان تیسری مرتبہ بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہو گئے ۔دیگر عہدیداران میں سر پرست اعلی ملک وزیر محمد ( گجر خان ) سینئر نائب صدر ملک محمد نعیم مغل(حسن ابدال) نائب صدر چوہدری فرزند علی ، نائب صدر ملک بوستان (دینہ)نائب صدر ملک غلام ربانی اعوان ایڈیشنل سیکٹری ملک محمد نصیر ۔سیکرٹری فنانس خالد ملک (چکوال )سیکرٹری انفارمیشن غضنفر علی قریشی ،رابطہ سیکرٹری ملک فاروق اعظم، آفس سیکرٹری چوہدری یعقوب نمبردار(گوجرخان ) شامل ہیں۔ جبکہ اراکین مجلس عاملہ میں جہلم سے میاں اظہر عمران، نور حسین، حاجی محمد اقبال اور چوہدری اعجاز شامل ہیں۔ راولپنڈی سے مجلس عاملہ کے لئے عامر قریشی، شفقت علی، ملک اسد اور مرزا ندیم شامل ہیں جبکہ اٹک سے مجلس عاملہ کے لئے حاجی جاوید اختر، اعجاز احمد مغل، حافظ اشفاق احمد اور عزیز شاہین منتخب ہوئے۔ چکوال سے اراکین مجلس عاملہ میں راجہ محمد لطیف، نعیم العباس، مزمل ملک، محسن قیوم، منصور علی شاہ اور محمد رحمان شامل ہیں۔ضلع چکوال کی مختلف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران عوام کے حقوق اور علاقائی مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت مخلص کارکنوں کو نظر انداز کر نے لگی ، پارٹی کی خاطر مقدمات اور دیگر ہنگامہ آ رائیوں کا سامنا کر نے والا مسلم لیگی کا رکن تجمل اعوان بے روزگار ،میاں بر ادران اقتدار کے نشے میں مگن ،شہر یو ں نے تجمل اعوان کو روزگار دینے اور پا رٹی میں عہد ہ دینے کا مطا لبہ کر دیا۔تفصیل کے مطا بق مسلم لیگ ن کی قیا دت اپنے اقتدار کے نشے میں مخلص کا رکنو ں کو نظر انداز کر نے لگی ہے اور کا رکن در بد ر کی ٹھو کر یں کھا نے پر مجبور ہیں۔تلہ گنگ میا ں بر ادران کا سپا ہی تجمل اعوان ہرمعا ذ پر اپنی قیا دت کی خاطر بے پنا ہ قر با نیا ں دے چکا ہے اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیا دت اسکو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے وہ اپنے گھر کے اخر اجا ت بڑ ی مشکل سے چلا رہا ہے۔تجمل اعوان اپنی پا رٹی کی خا طر جیل بھی جا چکا ہے اور کئی مقد ما ت کا سا منا بھی کر رہا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پا کستا ن اور وزیر اعلی پنجا ب سے مطا لبہ کیا کہ تلہ گنگ تجمل اعوان کو اپنے پا رٹی میں کو ئی عہد ہ دیا جا ئے اور روزگار مہیا کر یںتا کہ وہ بھی عا م شہر یوں کی طر ح سکو ن سے زند گی بسر کر سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل کو ٹگلہ چکی شاہ جی گورنمنٹ پرائمری سکو ل میں اساتذہ کی کمی سے بچوں کا مستقبل خطر ے میں پڑ گیا ،والد ین کی حا ل دہا ئی متعلقہ حکا م تو جہ دیں ۔تفصیل کے مطا بق علا قہ مکینوں نے بتا یا ہے کہ چکی شاہ جی میں ہما رے بچوں کیلئے حکو مت پنجا ب کی طر ف سے پر ائمر ی سکو ل تو تعمیر کر دیا گیا جس میں بچوں کی تعداد دوسو کے لگ بھگ ہے جن کیلئے ایک ٹیچر کا م کر رہی ہے اور دوسرا ٹیچر چکوال کا رہا ئشی ہے وہ تقر یبا ایک ما ہ سے نہیں ا رہا اور جو ٹیچر بچوں کو پڑ ھا نے کیلئے ا تی ہے وہ بھی صبح 10:30بجے سکو ل پہنچتی ہے جس کی وجہ سے بچوں کی پڑ ھا ئی متا ثر ہو رہی ہے اور بچوں کا مستقبل دن بد ن تبا ہی کی طر ف جا رہا ہے ۔علا قہ مکینو ں نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے مطا لبہ کیا ہے کہ چکی شاہ جی سکو ل میں اسا تذ ہ کی خا لی اسا میا ں پر کی جا ئیں اور جو تعینا ت ٹیچر ہیں انکا قبل درست کر یں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) لا وہ شہر میں دوکانداروں نے گلیوں میں بھی بازار سجا لیے ہیں ،ٹی ایم او نے کا روائی کر نے کی بجا ئے آ نکھیں بند کر لیں ،اے سی تلہ گنگ نو ٹس لیں ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ شہر کی طر ح تحصیل لا وہ شہر میں بھی نا جا ئز تجا وز ما فیا نے فٹ پا تھ پر دکا نداروں نے اپنا سا ما ن سجا رکھا ہے اور ٹی ایم او کے حکا م پر فر ضی ا پر یشن کر کے اعلی حکا م تک ا ل اوکے کی رپو رٹ دی جا تی ہے جو اعلی حکا م کی آ نکھوں میں دھو ل جھونکنے کے مترا دف ہے ۔ٹی ایم او خود ا پر یشن کی قیا دت کر نے کی بجا ئے اپنے کا رندوں سے روزانہ کی بنیاد پرفر ضی رپو رٹ لے کر اعلی افسران کو پہنچا ئی جا رہی ہے ۔لا وہ کے مکینو ں نے بتا یا ہے کہ لا وہ شہر کے بازار میں بزرگ ،خو اتین کو پید ل چلنے میں شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے اور مکینو ں کے مطا بق ٹی ایم او نے لا وہ شہر کے نا جا ئز تجا وز کے خلا ف تا حا ل کو ئی عملی کا روائی نہیں کی جس سے دن بد ن گلیو ں اور با زاروں میں جگہ تنگ ہو رہی ہے ۔اہل علا قہ مکینو ں نے اے سی تلہ گنگ سے مطا لبہ کیا ہے کہ لا وہ کے بازار میں جا ئز ہ تجا وز ما فیا کے خلا ف عملی کا روائی کر یں اور ٹی ایم او کی ا نکھیں کھو لیں ۔