تلہ گنگ کی خبریں 6/11/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) موضع تھوہا محرم خان میں شدی شاہ 35 سالہ جوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا، خودکشی گھریلو پرشانیوں کی وجہ سے کی ہے ذرائع، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیل کے مطا بق تحصیل تلہ گنگ مو ضع تھو ہا محر م خا ن ڈھو ک نا ڑیاں کے رہا ئشی 35 سا لہ عا بد ولد مقبو ل حسین نے گھر یلو پر یشا نیوں سے دلبرداشتہ ہو کر گند م میں رکھنے والی زہر یلی گو لیا ں کھا کر خو د کشی کر لی اور علا قہ بھر میں غم کی فضا ء پھیل گئی اور انکے لواحقین پر غشی کے دورے شر وع ہو گئے ۔عا بد نے سوگواران میں تین بچے اور ایک بیو ی چھو ڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ جوان لڑکی کو اغواء کر کے نکاح کر لیا ۔مغویہ کے والدین نے تھانہ سٹی میں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق عمر حیات ولد احمد خان سکنہ تلہ گنگ نے تھانہ سٹی تلہ گنگ کو تحریری درخواست دی کہ میری بیٹی (س م) کو سجاد احمد نامی شخص نے اغواء کر لیا اور میری بیٹی سے زبردستی نکاح کروا لیا تھانہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) موضع اکوال ٹمن روڈ پر کیری وین اور موٹر سائیکل میں تصادم چار افراد زخمی جن کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق ٹمن روڈ پر اکوال میں سکو ل کیر ی ڈبہ تلہ گنگ سے اکوال کی نئی ا با دی میں بچوں کو چھو ڑنے جا رہی تھاکہ مخا لف سمت سے تیز رفتا ر مو ٹر سا ئیکل سوار نے ٹکر مار دی جس میں چا ر افراد شد ید زخمی ہو گئے اور جنکو طبی امداد کیلے ایک مقا می ہسپتا ل میں شفٹ کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) آئیسکو رورل سب ڈویژن تلہ گنگ کے علاقہ جھاٹلہ میں یکم نومبر سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کو واٹر سپلائی کا پانی نہیں مل رہا ،یونین کونسل جھاٹلہ کے سابق کسان کونسلر حوالدار میاںمحمد کی قیادت میں صارفین بجلی کے وفد نے بتایاکہ لوگوںکوپینے اور دیگر ضروریات کے لئے ایک ہفتہ سے پانی دستیاب نہیں ہو رہا،انسانوں اور مویشیوں کو عشرہ محرم میں پانی سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ملک یوسف اعوان سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور نیا ٹرانسفامرلگا کر بجلی بحال کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) فائر بریگیڈ کی بروقت اور موثر کاروائی سے قاضی مارکیٹ کی دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی میں سوئیٹس کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ موقع پر موجود افراد نے فائر بریگیڈ تلہ گنگ کو اطلاع دی جس پر عملے نے موقع پر پہنچ کر مستعدی سے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو مارکیٹ میں دوسر ی دکانوں تک پہنچنے نہ دیا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے فائر بر یگیڈ کی کاروائی کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پو لٹر ی فارم کی دیوار کی نیچے تین افراد دب گئے ایک شخص جا ں بحق ،دوسرا زخمی اور تیسرا با ل با ل بچ گیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ نئی کچر ی روڈ پر بھٹہ کے مقا م پر تین مزدور پو لٹر ی فارم کی دیوار گرا رہے تھے کہ اچا نک دیوار تین افراد کے اوپر گر گئی اور تین افراد دب گئے اور تین افراد میں سے سیلم نا می شخص جو مو قع پر ہی دم توڑ گیا اور دوسرا کو معمو لی چو ٹیں ا ئیں اور تیسرا مزدور با ل با ل بچ نکلا ۔سیلم نا می شخص کو مقا می ہسپتا ل لا یااور ڈاکٹر نے بتا یاکہ سیلم کی ڈیتھ سر میں چو ٹ لگنے سے ہو ئی ہے ۔مر حوم کو سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر دیا گیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ تھا نہ سٹی کی حدود میں چور مو ٹر سا ئیکل لے اڑا ،پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ۔جا وید ساکن تلہ گنگ نے تھا نہ سٹی پو لیس کو بتا یا ہے کہ میں اپنے کا م کے سلسلہ میں شہر گیا وہاں مو ٹر سا ئیکل کھڑا کر کے بازار کی طر ف گیا تو واپسی پر میر ا مو ٹر سا ئیکل غا ئب تھا۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے چور کی تلا ش شروع کر دی۔