تلہ گنگ کی خبریں 01/01/2015

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ دوکانداروں کے خلاف اپریشن شروع کر دیا گزشتہ روز جی پی او چوک کے قریب حبیب اللہ ساکن دودیال غیر قانونی طریقے سے گیس ری فلنگ کرتے ہوئے موقع پر تھانہ سٹی پولیس نے پکڑ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)بزم غلامان مقصودیہ کے زیر اہتمام کوٹگلہ شریف میں عظیم الشان پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں پیر سید محمد با قر علی شاہ ،پیر معین الد ین شاہ ،پیر گل حیدر شاہ، علامہ ظفر عباس مقصودی، پیر محی الد ین ، پیر کما ل الد ین شاہ ضیا ء قادری ، ملک محمد خا ن متو کی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔ دربار عالیہ مقصودیہ کوٹگلہ شریف میں بدست مبارک پیر محمد باقر علی شاہ بخاری نے پرچم کشائی کی جبکہ پیر معین الدین شاہ چشتی (آستانہ عالیہ پچنند)تقر یب کے مہمان خصوصی تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی جبکہ تلہ گنگ سے خصوصی بڑا قافلہ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوا۔ اس موقع پر فضاء نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت سے گونج اٹھی۔تقر یب کے اختتا م پر شر کا ء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پر یس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ۔سال 2015کے لئے تلہ گنگ پر یس کلب کے انتخابات بدھ کے روز پریس کلب کی بلڈنگ میں منعقد ہوئے ۔جس میں ماسوائے صدر کے تمام عہدیداران اتفاق رائے سے منتخب ہو گئے ۔اتفاق رائے سے منتخب ہونے والے عہدیداروں میں چیئر مین میاں محمد ملک ،سینئر نائب چیئر مین ایم افضل اعوان ،وائس چیئر مین نذر حسین چودھری ،سینئر نائب صدر ارشد کوٹگلہ ،نائب صدر شفاعت ملک ،جنرل سیکرٹری قاضی عبدالقادر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد حسین چودھری ،جوائنٹ سیکرٹری عمران اصغر ،سیکرٹری اطلاعات چودھری عبدالجبار ،فنانس سیکرٹری ارشاد کا ظمی ،آفس سیکرٹری ملک مقصود الحسن ،جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں غلام محی الدین ،یاسر ملک ،محمد افسر ،محمد اشرف ،شاہد سلیم پراچہ اور سفیر شامل ہیں ۔پریس کلب کی صدارت کیلئے محسن قیوم شیخ اور محموب الحسن عدیل میں مقابلہ ہوا جو محبوب الحسن عدیل نے 7کے مقابلہ میں 16ووٹوں سے جیت لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن تلہ گنگ کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ۔سال 2015کیلئے اتفاق رائے سے منتخب ہونے والے عہدیداران میں صدر طارق اعوان ،جنرل سیکرٹری امتیاز اقبال ملک شامل ہیں جبکہ دیگر عہدیداران میں چیئر مین ارشاد کا ظمی ،سینئر وائس چیئر مین زاہد اعوان ،وائس چیئر مین محبوب حسین جراح ،سینئر نائب صدر عبدالعزیز ملک ،نائب صدر حاجی مظہر اقبال ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سلیم اقبال ممدوٹ ،جوائنٹ سیکرٹری فلک شیر فلکی ،سیکرٹری اطلاعات محسن قیوم شیخ ،جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں چودھری غلام ربانی ،طارق عزیز ملک ،سید صفدر شاہ ہمدانی منتخب ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے ہلچل مچا دی ،نا جا ئز تجا وزات کے خا تمے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمر اہ تلہ گنگ شہر میں کر یک ڈائون ا پر یشن شروع کر دیا ،تجا وز ما فیا اور قبضہ ما فیا کے خا تمے تک ا پر یشن جا ری رہے گا اے سی تلہ گنگ،انکے ہمر اہ ٹی ایم او ملک عا بد ،تحصلیدار خا لد ستی ،ایس ایچ او سٹی چو ہد ری صغیر ،چیف ا فیسر ملک غلا م رسول سمیت دیگر افسران مو جود تھے ،ا پر یشن شروع ہو تے ہی افسران کے مو با ئل بجنے شروع ہو گئے ،متعد د دوکا نداروں کا سا ما ن قبضے میںلے لیا اور گا ڑی والوں پر بھا ری جر ما نے کیے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ شہر میں نا جا ئز تجا وزات ما فیا نے شہر یو ں کی زند گیا ں اجیرن کر رکھی تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن عوام کو نا جا ئز تجا وزات ما فیا سے نجا ت دلوانے کیلئے میدان میں اتر ا ئے اور انہو ں نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ شہر کا اچا نک ا پر یشن شروع کر دیا اور بعض دوکا نداروں نے فٹ پا تھ پر قبضہ جما رکھا تھا۔ ٹی ایم اے اہلکا روں نے افسران کی ہد ایت پر ان دوکا نداروں کا سا ما ن قبضے میں لے لیا اور گا ڑی والے حضرات جنہو ں نے غیر قا نو نی طر یقے سے مین روڈ پر اڈے قا ئم کر رکھے تھے ان پر بھا ری جر ما نے عا ئد کیے ہیں ۔اسمو قع پر اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اب وارننگ نہیں عملی کا م ہوگا ،نا جا ئز تجا وزات ما فیا کے خا تمے تک ا پر یشن جا ری رہے گا ۔جو بھی ملو ث ہو گا اسکے خلا ف قا نو نی کا روائی کی جا ئے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)لاوہ،مصریال،اور اکوال میں محکمہ زراعت توسیع تلہ گنگ کے زیر اہتمام انسداد گاجر بوئی مہم کے تحت ایک روزہ ورکشاپ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع چکوال رائے محمد یاسین دپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع ملک خالد جاوید ڈاکٹر امتیاز احمد نائب ناظم حاجی صفدر زراعت آفیسران قاضی عبید الرحمن ضیا ء الرحمن اور کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ملک طفر اقبال کے ڈیرہ پر محکمہ ذراعت توسیع نے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکت آفیسر زراعت توسیع چکوال راے میں یاسین نے گاجر بوئی پار تھیم بوئی کے بارے میں آگاہ کیا یہ دینا کی دس بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے پر انسانوں جانوروں اور فصلوں کیلئے انتہائی نقصان دہہ ہے پودے کی جڑیں گہری تناسب اور سیدھا ہوتا ہے یہ پھول سے کم سے بیج پیدا ہوتے ہیں اس کے ایک پودے سے لگ بھگ 25 ہزار بیج بن سکتے ہیں یہ جڑی بوٹی انسانی صحت کیلئے بھی بڑا خظرہ ہے اس کے پھولوں کے ذردانوں سے پولن الرجی آنکھوں میں چھبن اور دیگر بیماریوں کا خطہ بھی پیدا ہو سکتا ہے اس بوٹی کی جڑیں بے شمار زہریلے مرکبات خارج کرتی ہیں اس پورے کے اثرات جانروں کے دودھ اور گوشت میں پائے جاتے ہیں یہ مویشیوں میں الرجی کا باعث بھی بن سکتے ہیں اسکو اگتے ہی دستانے پین کر ہاتھ سے تلف کریں کیمیائی طریقہ انسداد میں گلائی فوسیٹ1لیٹر فی ایکٹر کے حساب سے 200لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں آخر یں ضیا ء الرحمن زراعت آفیسر لاوہ نے گندم کی جڑی بوٹیوں اور انکے انسداد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع بلا ل ا باد میں فیکٹر ی کا ملا زم ما لک کی مو نگ پھلی کاچور نکلا ،ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے چورکو پکڑلیا،اہل علا قہ کا جر ائم عنا صروں کی گر فتاریوں پر ایس ایچ او صدر کو خر اج تحسین ،ا ئی جی پنجا ب اور ا رپی او راولپنڈ ی سے انسپکٹر اظہر علی شاہ کی کیلئے انعا ما ت کا اعلا ن کر یں اہل علا قہ ۔تفصیل کے مطا بق میا نوالی روڈ پر واقع بلا ل ا باد میں کچھ عر صہ قبل مو نگ پھلی فیکٹر ی سے رات کی تا ریکی میں ا ٹھ لا کھ کی مو نگ پھلی چوری ہو گئی تھی متا ثر ہ شخص نے چوری کا مقد مہ متعلقہ تھا نے میں درج کروا دیا تھا۔جو کچھ دن قبل تعینا ت ہو نے والے ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے مو نگ پھلی چورکی تلاش شروع کی تو فیکٹر ی کے ما لک کا ملازم مو نگ پھلی کاچور نکلا جو ایس ایچ او نے اپنی ڈیو ٹی سر انجا م دیتے ہو ئے ملز م اظہر حسین سا کن مظفر گڑ ھ کو گر فتار کر لیا ۔پو لیس کے مطا بق جب چھا پہ پڑا تو ملز م نے خو دکشی کر نے کی بھی کو شش کی لیکن پو لیس نے خو دکشی کا منصو بہ نا کا م بنا کر پکڑ لیا ۔واضح رہے کہ ایس ایچ او اظہر علی شاہ نے چند روز قبل ایک مغوی تا جر کو بھی با ز یا ب کروا کراغواء کا روں کو بھی مو قع سے گر فتار کر لیا تھا۔اہل علا قہ نے ا ئی جی پنجا ب اور ا رپی او راولپنڈ ی سے مطا لبہ کیا کہ انسپکٹر اظہر علی شاہ کو انعا ما ت سے نوازا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کے بعد رات گئے اے سی تلہ گنگ کے مختلف پٹرول پمپس پر چھا پے ،ریٹس اور پیما نہ چیک کیا ،ایک پٹرول پمپ پر 25ہزار جر ما نہ کیا ۔تفصیل کے مطا بق ایک طر ف حکو مت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں نما یا ں کمی کر رہی ہے لیکن دوسری طر ف پٹرول پمپس ما لکا ن عوام کوریلیف دینے کی بجا ئے مہنگے داموں پٹرول فر وخت کر نے میں مصروف عمل ہیں ۔ بر وزجمعرات کو نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اے سی تلہ گنگ تنو یر الر حمن صبح ڈیڑ ھ بجے متعد د پٹرول پمپس چیک کیے اور میا نوالی روڈ احسان پمپ پر پٹرول پر انی قیمت پر فر وخت کیا جا رہا تھا جس پر اے سی تلہ گنگ نے 25ہزارجر ما نہ کیا۔

Anabia Kiran Talagang

Anabia Kiran Talagang

Hasan Abdullah

Hasan Abdullah

Talagang

Talagang

Talagang

Talagang