تلہ گنگ کی خبریں 8/11/2014

Nasir Ahmad Malik

Nasir Ahmad Malik

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مولانا عبد الغفور حیدری نے تلہ گنگ پوسٹ مینز میں بیس موٹر سائیکل تقسیم کیے اور ڈاکخانے کی سروس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی۔ اسموقع پر میڈیم طوبہ بتول ،سنیئر پو سٹ ماسٹر عبد العزیز ،تلہ گنگ پر یس کلب صدرسید ارشا د شا ہ حسین کا ظمی سمیت دیگر سر کر دہ شخصیات مو جو د تھیں ۔وفا قی وزیر کو سنیئر پو سٹ ما سٹر عبد العز یز نے ڈاکخا نے کی سر وسز پربر یفنگ دی ۔اسمو قع پر وفاقی وزیر مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ڈاکخا نو ں میں سرکاری سطح پر مو ٹر سا ئیکلو ںکی تقسیم اسلئے کی جا رہی ہے کہ پو سٹ مین عوام کو زیا دہ سے زیا دہ اور جلد سہو لت فر اہم کر سکیں ۔ڈاکخا نو ں کی سر وسز کو مز ید بہتر بنا نے کیلئے اہم اقداما ت کیے جا رہے ہیں ۔وفا قی وزیر کا مز ید کہنا تھا کہ ہما رے قا ئد محتر م مو لا نا فضل الر حمن پر قاتلا نہ حملہ کیا گیا جس پر وزیر داخلہ کی خا مو شی ہمیں پر یشا نی میں مبتلا کر رہی ہے ۔وزیر داخلہ کا فر ض بنتا ہے کہ ہما رے قا ئد پر حملے کر نے والے افراد کی نشا ند ہی کر کے ان کو کڑ ی سے کڑ ی سز اد دلو ائی جا ئے تا کہ ا ئند ہ کو ئی ہما رے قا ئد ین اور عوام کو نشا ن نہ بنا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سردیوں میں نزلہ ،زکام ، کھانسی اور بخار جیسی امراض سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کا استعما ل کیا جائے جبکہ صبح کی سیرکی بجائے اگرشہری ظہر اور عصر کے درمیان سیر کیا کریں تو انکی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے کیونکہ اس وقت سردی بھی کم ہوتی ہے اور دھوپ سے انسان وٹامن ڈی بھی حاصل کرتا ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں نے بتایا ۔ خشک سردی انسانی جسم پر زیادہ جلدی اثرکرتی ہے جس سے نزلہ ،زکام ،کھانسی اور بخار جیسی امراض لاحق ہوسکتی ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر معر وف چا ئلڈ اینڈ جنر ل فز یشن ڈاکٹر نثار احمد ملک نے میڈ یا سے خصو صی با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں گرم اشیاء اور ڈرائی فروٹ کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے جس سے بلڈ پریشر اور معدہ خراب ہوسکتا ہے ، سردیو ں کے موسم میں بزرگ اور بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے اور انہیں سردی سے بچا نے کیلئے خاص اہتمام کیا جائے کیونکہ ان عمروں میں نمونیے کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ہے جو عموما جان لیوا بھی ہو سکتا ہے سردیوں کے موسم میں موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ انکا ناک ،کان اور سر ٹھنڈی ہوا کے تھپیڑوں سے محفوظ رہ سکے ا اور بلخصوص دل کے مریض اچانک سردی میں نہ نکلیں جس سے انکی چھاتی خراب ہوسکتی ہے ۔ڈاکٹر نثا ر ا حمد ملک نے مز ید کہا کہ بچو ں کوبڑ وںسے ڈبل کپڑ ے پہنا ئے جا ئیں سر کو گر م ٹو پی اور پا ئو ں کو گر م جر اب سے ڈھا نپا جا ئے۔ کھانے میں برائلر کے گوشت کی بجائے دیسی مرغی کا گوشت استعمال کیا جائے مچھلی ، کالے چنے کے شوربے کا استعمال بھی جسم کیلیے فائدہ مند ہے۔ جبکہ پائوں میں جرابوں کے ساتھ سر کو بھی ڈھانپا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ بر وز جمعرات کو چوری ہو نے والا ہنڈا مو ٹر سا ئیکل مد عی نے مد ینہ ٹا ئو ن کے رہا ئشی پر شعبہ ظا ہر کر دیا ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق محمد اصغر ولد نو ر دین سا کن دودیا ل روڈ تلہ گنگ نے پو لیس کو رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے بتا یا ہے کہ بر وز جمعرات کی شا م کو میر ا 125ہنڈ امو ٹر سا ئیکل چوری ہو گیا تھا جو مجھے فر ما ن علی نا می شخص پر شک ہے کہ اس نے میرا مو ٹر سا ئیکل چوری کیا ہے ۔پو لیس نے مد عی کی درخو است پر مقد مہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع تھو ہا محر م خا ن دو اشخا ص نے گھر میں گھس کر خا تو ن اور اہلخا نہ کو گا لی گلو چ اور تشد د کر ڈالا ،پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطا بق شاہین بیگم دختر محمد حیا ت سا کن تھو ہا محر م خا ن نے تھا نہ صدر پو لیس کو بتا یا ہے کہ میں اور میر ے گھر والے گھر میں مو جو د تھے ۔محمد اشر ف اور محمد قا سم پسران خد ابخش دنڈوں اور سو ٹیا ںکے ہمر اہ ا گے اور انہو ں نے گا لی گلو چ کی اور ہمیں مارا ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ۔