تلہ گنگ کی خبریں 26/9/2014

MALIK SALEEM IQBAL

MALIK SALEEM IQBAL

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پنجاب میں سیلاب زدگان کی معاونت اور ریلیف کیلئے دن رات کوشاں ہوں جب تک متاثرین کی بحالی مکمل نہیں کر لیتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ملک سیلم اقبال نے تلہ گنگ سیلاب زدگان کے امدادی کیمپ کے دور ہ کے مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ سیلا ب زدگا ن کیلئے حکو مت پنجا ب نے مجھے جو ذمہ داریا ں سو نپی ہیں میں انکو پو را کر نے میں کو ئی کسر نہیں اٹھا رکھو ں گا ۔پنجا ب حکو مت جلد از جلد تما م سیلا ب متا ثر ین کو نقد امداد اور انکو گھر کی چھت مہیا کر نے کیلئے اپنی ذمہ داری پو ری کر ے گی ۔ہم متا ثر ین کو عملی مد د کر کے ریلیف دیں گے جس کو ہما رے سیا سی مخا لفین فو ٹو سیشن کا نا م دیتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ملک سیلم اقبا ل کا کہنا تھا کہ یہ وقت ڈی چوک پر دھرنے کا نہیں بلکہ متا ثر ہ عوام کے اندر جا کر انکی امداد کر نے کا ہے ۔جو ن لیگ کی حکو مت سے بہتر کو ئی نہیں کر سکتا ۔مشیر وزیر اعلی پنجا ب نے تلہ گنگ کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ سیلا ب متا ثر ین کی بڑ ھ چڑ ھ کر مد د کی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) وال چا کنگ کی پا بند ی کے با وجو د تلہ گنگ شہرکے مختلف محلو ں میں ”گو نواز گو” کی وال چا کنگ نا معلو م افراد نے کروا دی ،پو لیس نے اصل مجر مو ں کی تلا ش لگا نا شروع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ شہر کے مختلف محلو ں میںنا معلو م افراد نے پا بند ی کے با وجو د”گو نواز گو” کی وال چا کنگ کروا دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پو لیس نے عوامی تحر یک اور تحر یک انصاف کے سر کر دہ رہنما ئو ں کی تلا ش شروع کر دی ،شبہ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی ا ئی اور عوامی تحر یک کے کا رکنو ں نے شہر بھر میں ”گو نواز گو” کی وال چا کنگ کروا کے سیا سی فضا ء کو تبد یل کر نے کی کو شش کی ۔پو لیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پو لیس نے اصل مجر مو ں کی کھو ج لگا نا شر وع کر دیاہے اور مختلف جگہو ں پر انکی گر فتا ر ی کیلئے چھا پے ما ر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ریسکیو ون فا ئیو کے سا منے روڈ کر اس کر تے ہو ئے ایک شہر ی مو ٹر سا ئیکل کی ٹکر سے گر کر شد ید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے سٹی ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ چکو ال روڈ پر ریسکیو ون فا ئیو کے سا منے سے محمد علی نا می شخص جس کی عمر 29سا ل ہے وہ روڈ کر اس کر رہا تھا کہ اچا نک تیز رفتار مو ٹر سا ئیکل نے محمد علی کو ٹکر ما ر دی وہ روڈ پر گر کر شد ید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطا بق زخمی کی حا لت خطر سے با ہر بتا ئی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ ملکو ال پا نچوایں سا لا نہ کر کٹ ٹورنا منٹ کا افتتا ح مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شہر یا ر اعوان نے کر دیا اس مو قع پر ٹو رنا منٹ کے ا رگنا ئز ر فا روق اعوان لا وہ ،تلہ گنگ پر یس کلب کے سیکر ٹر ی اطلا عا ت ارشد کو ٹگلہ ،صحا فی محمد عمر ان ،ذیشان علی عبا س سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت مو جو د تھیں ۔اسمو قع پر ملک شہر یا ر اعوان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کھیلو ں کے میدان ا باد رکھنالا زم ہیں کیو نکہ مید ان ا با د ہو ں گے توتب ہسپتا ل ویران ہو ں گے ۔فا روق اعوان نے ٹو رنا منٹ کا انعقا د کر کے خا دم اعلی پنجا ب کے ویژ ن کو زند ہ کیا اور جو مشن فا روق اعوان کا ہے وہی مسلم لیگ ن کی قیا دت کا ہے کہ نو جو انوں کیلئے کھیلو ں کی سر گر میا ں زیا دہ سے زیا دہ کی جا ئے تا کہ نو جو ان صحت مند اور تندرست رہیں ۔فاروق اعوان نے بتا یا ہے کہ ملکو ال پا نچو ایں سا لا نہ ٹورنا منٹ سا ت روز رہے گا جس میں ٹو ٹل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔اختتام پر تما م معز ز مہما نو ں کا شکر یہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ اور لا وہ میں غیر رجسٹر ڈ مو ٹر سا ئیکلو ں کے خلا ف کر یک ڈائو ن آ پر یشن کیا گیا جس میں درجنو ں مو ٹر سا ئیکلو ں کو تھا نو ں میں بند کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق چا ر تھا نو ں میں غیر رجسٹر ڈ مو ٹر سا ئیکلو ں کے خلا ف جنر ل ہولڈ اپ لگا یا، جس میں درجنو ں کے لگ بھگ مو ٹر سا ئیکل تھا نو ں میں بند کیے ۔جنر ل ہولڈ اپ شروع ہو تے ہی مقا می سیا سیو ں اور سفید پو شو ں نے اپنے چا ہنے والو ں کو تھا نو ں سے چھو ڑنے کیلے گھنٹیں بجا نی شروع کر دی اور پو لیس والے بھی کا لو ں پہ کا لیں سنتے رہے ۔واضح رہے کہ تلہ گنگ شہر سمیت دیگر ملحقہ علا قوں میں چوریو ں کی وارداتیں میں اضا فہ ہو رہا ہے اور اکثر وارداتوں میں غیر رجسٹر ڈ مو ٹر سا ئیکل استعما ل کیے جا تے ہیں جس کی وجہ سے غیر رجسٹر ڈ مو ٹر سا ئیکلو ں کا خا تمہ کرنا لا زمی ہے۔