تلہ گنگ کی خبریں 15/7/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ماہ رمضان المبارک میں تحصیل لاوہ اور تلہ گنگ سمیت گردونواح علاقوں میں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیا نوجوان خواتین بھکارنوں سمیت بچے، بوڑھے اور نوجوان مردو خواتین مختلف بہروپ دھار کر اور طرح طرح کی آوازیں نکال کر شہرکے بازاروں اور دکانوں اور گلی محلوں میں ہر وقت بھیک مانگتے نظر آتے ہیں بھکاریوں کا یہ سیلاب شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے اور شہری ان کی حرکتوں سے تنگ آچکے ہیں بھکاریوں کی اس یلغار نے لوگوں کے لیے بے شمار مسائل کھڑے کر دئیے ہیں اور لوگوں کا جینا دو بھر ہو چکا ہے بھکاریوں کی اس یلغار کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ بھکاریوں کا یہ سیلاب معاشرتی بے حسی اور لوگوں میں بڑھتی ہوئی کاہلی کا ثبوت ہے بھکاریوں کی یہ یلغار پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے ہے جو بھیک مانگنے کو پیشہ بنا کر صرف اور صرف بھیک مانگ کر زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ مو لا ناالحا ج حا فظ صا بر ایو ب نقشبندی نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں قرآن مجید کا نزول ہوا ، ماہ رمضان المبارک میں شیطاطین کو جکڑ دیا جا تا ہے اور جنت کے دروازے کھول دیئے جا تے ہیں اس لیے مسلمانوں کو چا ہیے اس مقدس ماہ میں زیادہ سے زیادہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ شہر میں دو دن میں دن دیہا ڑے دوڈکیتی کی وارداتیں ،شر یف شہر یو ں کو ما ہ رمضا ن میں بھی ہزاروں روپے سے محر وم کیا جا رہا ،شہر یو ں نے ڈی ایس پی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ شہر میں گز شتہ دنو ں ایک شہر ی نے ایم سی بی بینک سے تقر یبا ڈیڑ ھ لا کھ روپے نکلو ایا اور جب بینک سے با ہر نکلا تو تین نا معلو م رکشہ سواروں نے وارغلا کر رکشہ پر بیٹھا لیا اور پر یس کلب تلہ گنگ کی بلڈ نگ کے سا منے لے گے اور ڈیڑ ھ لا کھ روپے لو ٹ کر فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں جہا نگیر الحسن نا می شخص یو بی ایل بینک سے 16ہزار روپے نکلو ائے اور جب با ہر نکلا تو تین نا معلو م رکشہ سوار قر یب ا گئے اور نشہ ا ور چیز سے نعیم بے ہو ش کر دیا اور رکشہ پر بیٹھا کر ڈگر ی کا لج کے پا س لے گئے اور 16ہزار روپے لو ٹ لیا اور فر ار ہو گئے ۔شہر یو ں نے ڈی ایس پی تلہ گنگ سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مسلم لیگ ن کی حکو مت پا نچ سا ل پو رے کر یں گی ،مو لا نا طا ہر القا دری اور چو ہد ری بر ادران کے جھا نسے میں عوام نہیں ا ئے گی ،پا نچ سا ل میں مسلم لیگ ن کی حکو مت پا کستا نی عوام کو ایک نیا پا کستا ن دے گی ،میا ں بر ادران کی مثبت پا لیسیو ں سے پا کستا ن میں مسا ئل میں کمی ہو رہی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر وزیر اعلی پنجا ب کے معا ون خصو صی ملک سیلم اقبا ل نے سیا سی وسما جی شخصیت ملک فلک شیر اعوان کی طر ف سے دیئے گے افطا ر ڈنر میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اسمو قع پر مسلم لیگی کثیر تعداد میں مو جو د تھے ۔ملک فلک شیر اعوان کی طرف سے دئیے گے افطا ر ڈنر میں ملک شہر یا ر ،اے سی تنو یر الر حمن ،ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،ارشد کو ٹگلہ ،محسن قیو م شیخ ،عمر ان ،ریا ض انجم ،مبشر نذر ،ڈاکٹر جا وید ،ڈاکٹر ارشد،ملک فیر وز ،ملک عا طف سلما ن ،عبد الجبا ر دھو لہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔اسمو قع پر ملک فلک شیر اعوان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میر ا خواب تھا کہ تلہ گنگ کے نو جو ان بچو ں اور بچیو ں کے لیے ایک اعلی تعلیمی معیا ر کا ادارہ بنا ئو جو ا ج میر ا خو اب پو ر ا ہو گیا ہے ۔ا نشا اللہ تلہ گنگ کے نو جو ان تعلیم حا صل کر نے کے بعد ڈاکٹرز ،انجینئر ،ا رمی ا فیسر ز اور دیگر اعلی عہد ہ پر فا ئز ہو ں گے ۔افطا ر ڈنر کے اہتما م پر ملک فلک شیر اعوان نے تما م ا نے والے معز ز مہما نو ں کا شکر یہ ادا کیا۔