تلہ گنگ کی خبریں 6.09.2013

تحصیل تلہ گنگ میں جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تحصیل تلہ گنگ میں جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ویٹنری آفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر چکوال کی ہدائت پر جاری اس مہم میں جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ جات کے ساتھ ساتھ علاقے میں معلوماتی اور آگاہی لٹریچر بھی فراہم کیا جا رہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
6 ستمبر کے دن کو ہمارے ملک کی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت حاصل ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) 6 ستمبر کے دن کو ہمارے ملک کی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت حاصل ہے۔ یہ وہ دن تھا جب تمام پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد تھی اور اس باہمت اور عظیم قوم نے اتحاد اور جرات کا وہ مظاہرہ کیا جس کی دْنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار 6 ستمبر کے مو قع پرتلہ گنگ پر یس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک ارشد کو ٹگلہ، ڈاکٹر علی حسنین نقو ی، صحافی سید ارشاد حسین شاہ، ڈاکٹر نثار احمد ملک، ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر، اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمن، ڈی ایس پی خان افتخار الحق، صوبیدار (ر) عالم خان کھریال اور ملک شفقت بڈھیال نے روزنامہ نئی بات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی قوم نے 6 ستمبر کو پاک فوج کے ساتھ مل کر ہمت اور جرات کانہ صرف ایک نیاباب رقم کیا بلکہ دْشمن کے سامنے ایک سیسہ پلاء ہوء دیوار بھی ثابت ہوے اور نہ صرف دْشمن کے غرور کو خاک میں ملایا بلکہ دشمن کا جنگی جنون بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھاکہ آج بھی ہمیں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر مْلکی یکجہتی اور استحکام کے لیے ایک قوم بننا ہو گا۔ آج کے دن ہمیں اپنے غیور اور شیر بہادر جوانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ دے کر ملک و ملت کی آن اور شان کو بلند کیا اور آج ہم ایک آزاد مْلک میں آزاد شہری کی حیثیت سے سانس لے رہیں ہیں۔ پاکستانی قوم پاکستان کی آزادی اور سلامتی کے لیے جانیں دینے والے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اْنکی عظیم قربانیوں کو قیامت کی سحر ہونے تک یاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افغا نیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے تلہ گنگ سمیت ملحقہ علاقو ں میں چوری ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ا ضافہ
تلہ گنگ (ملک ارشد کوٹگلہ ) تحصیل تلہ گنگ میں افغانیوں کی تعداد میں دن بدن ا ضافہ کی وجہ سے تلہ گنگ سمیت ملحقہ علاقوں میں چو ری ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ۔ پولیس جب کا روائی کرتی ہے تو بعد سفید پوش کا روائی میں سیسہ دیواربن جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل تلہ گنگ سمیت گر دونواح علاقوں میں افغانیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی بعد سفید پوشوں کی سرپرستی کی وجہ ہے۔ ان افغانیوں کی فیملیز کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ عوام نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ ان افغان باشندوں کا ریکارڈ مرتب کر کے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو تحصیل تلہ گنگ سمیت مختلف علاقوں سے باہر نکالا جائے تاکہ ان علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو قابو میں لایا جاسکے۔ بااعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جب افغانیوں کی چھان بین کرنے کے لیے حرکت میں اتے ہیں تو ان اداروں کے سامنے بڑے بڑے سفید پوش ان کی کا روائی میں ایک سیسہ دیواربن جاتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانی باشندوں کی اکثریت ان سفید پوشوکی زمینوں اور دیگر کاموں پر کرنے کی ہے۔ اہلیان تحصیل تلہ گنگ نے ان سفید پوشوں سے اپیل ہے کہ ان افغانیوں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے تاکہ تحصیل تلہ گنگ سمیت ملحقہ علاقوں کو جرائم عناصر سے پاک کیا جاسکے۔