تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ونہار ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر میں ٹیکینکل کورسز کرنے والے نوجوانوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سنیئر صحافی نو ید دڑوٹ تھے اور بچوں میں انعا ما ت تقسیم کیے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ ونہا ر ٹر یڈ ٹیسٹ سنٹر میں مختلف ٹیکینکل کورسز مکمل کر نے والے طلبا ء میں تقسیم انعا ما ت کی تقر یب کا انعقا د کیا گیا ۔گو رنمنٹ ٹیکینکل سنٹر تلہ گنگ میں سنیئر صحا فی چو ہد ری نوید دڑوٹ ،پر نسپل محمود الحسن ودیگر مہما نو ں نے انعا ما ت تقسیم کیے ۔تقر یب میں ملک زبیر اعوان ،ملک طا ہرشیر دستا ل ،اشفا ق احمد بلا ل ا باد نے خصو صی شر کت کی چیف ایگز یکٹو ملک رفیع الد ین اعوان نے بتا یا کہ پہلے بیج میں 35طلبا ء نے الیکٹر یشن اور پلمبر کا کورس مکمل کیا ہے ۔تقر یب کے شر کا ء سے نو ید دڑوٹ کا کہنا تھا کہ ہما رے بچے ملک کے مستقبل کو روشن کر سکتے ہیں اور انہو ں نے طلبا ء کو مز ید محنت کر نے کی تلقین کی اور محنت کر کے اپنے ملک اور والد ین کا نا م روشن کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) تین کا ر سواروں نے ڈارئیور کو رسیو ں سے ہا تھ پا ئوں با ندھ کر کا رچھین کر فرار ہو گئے ،پو لیس نے مدعی کی درخواست پرایک نا مزد اور دو نا معلو م افراد کے خلاف مقد مہ درج اور ملز ما ن کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطا بق پو لیس کو رپو رٹ درج کر اتے ہو ئے مد عی محمد زبیر احمد خا ن ولد محمد اکر م سا کن نیو مثا لی سکو ل نے بتا یا کہ میں نیو مثا لی سکو ل کا پر نسپل ہو ں اورمیں نے گا ڑی نمبری LEH3988رکھی ہو ئی تھی اور میر ے ڈرائیور عا مر رشید کو اسد نا می شخص اور دو نا معلو م افراد اسلا م ا ئیر پو رٹ کیلئے بکنگ کیلئے لیے گئے اور نکہ کہو ٹ کی چیک پوسٹ کے بعد دھرابی کے قر یب پہنچ کر ڈرائیور عا مر رشید کے ہا تھ پا ئوں رسی سے جکڑ کر اس سے کا ر ،اسکی رجسٹر یشن کی کا پی اور مو با ئل کے کر فرار ہو گئے ۔پو لیس نے مدعی کی درخواست پر ایک نا مزد اور دو نا معلو م افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) پٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن حر کت میں ا گئے اور زائد کر ایہ وصول کر نے والی 25گا ڑیوں کو تھا نے میں بند کر دیا اور بھا ری جر ما نے کیے ۔تفصیل کے مطا بق یکم فروری کو پٹرول کی قیمتوں میں نما یا ں کمی کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اے سی تلہ گنگ نے ہلچل مچا دی اور انسپکٹر سر دار عارف اور ایس ایچ او سٹی چو ہد ری صغیر گجر کے ہمر اہ نا کہ بند ی کر کے سواریوں سے کر ایہ معلوم کیے گئے توچار دن میں 25گا ڑیو ں کو سر کا ری مہما ن بنا یا اور گا ڑی ما لکا ن پر بھا ری جر ما نے کیے ۔تھا نے میں بند ہو نے والی گا ڑیو ں میں تلہ گنگ سے میا نوالی اور پنڈ ی چلنے والی روٹس پر گا ڑیوں کی تعداد زیا دہ ہیں اور زائد کر ایہ وصول کر نے والی گا ڑیوں کے خلا ف تا حا ل بھی اے سی تلہ گنگ کی نگر انی میں کر یک ڈائون ا پر یشن جا ری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) میا نوالی روڈ پر تیز رفتار کا رنے نا لہ انکڑ پر بچے کو ٹکر ما ردی جس کے نیتجے میں بچہ شد ید زخمی جس کو طبی امداد کیلئے مقا می ہسپتا ل میں شفٹ کر دیا گیا ،ڈارئیور کار بھگانے کی کوشش پو لیس نے نا کا م بنا دی اور ڈرائیور کو کار سمیت گر فتار کر لیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ میا نوالی روڈ پر نا لہ انکڑ کے قر یب تلہ گنگ سے جا نے والی تیز رفتار کا ر کے نا اہل ڈرائیور نے پٹھا ن بچے کو ٹکر ماردی جو شد ید زخمی ہو گیا اورکا ر ڈرائیور نے فرار ہو نے کی کوشش کی لیکن بڈ ھر ونہا ر چیک پو سٹ کے پو لیس اہلکا روں نے کا ر ڈرائیور کو فرار ہو نے میں کا میا ب نہیں ہو نا دیا اور کا ر سمیت گر فتار کر لیا ۔ڈاکٹر وں کے مطا بق بچے کی حا لت تسلی بخش نہیں ہے۔