تلہ گنگ کی خبریں 10/9/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سیشن جج چکوال مشتاق تارڑ نے گزشتہ روز تلہ گنگ کا دورہ کیا۔مشتاق تارڑ بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ پہنچے تو صدر تلہ گنگ بار محمد اعجاز بھٹی اور جنرل سیکرٹری محمد آصف ایڈووکیٹ سمیت وکلاء نے اُن کا شانداراستقبال کیا۔اس موقع پر سیشن جج چکوال مشتاق تارڑ نے بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بر وقت فراہمی میں وکلاء اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔وکلاء نے جس طرح عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لیا وہ تاریح میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ1973کے آئین کے تحفظ کیلئے وکلاء اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔بعد ازاں سیشن جج مشتاق تارڑ نئے تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس گئے جہاں اُنہوں نے جو ڈیشل کمپلیکس کے مختلف حصو ں کا معا ئنہ کیا، نئے جو ڈ یشنل کمپلیکس میںایک ایڈیشنل اوردو سول ججزکی مزید عدالت اور رہائشیں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ طارق محمود ضرغام ، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ محمد اصغرخان ،سول ججز سید ہدایت اللہ شاہ ،احمد مجاھد شیر دل چیمہ اور تصور اقبال اس موقع پر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ( تحصیل رپو رٹر)منیجر نیشنل بنک تلہ گنگ برانچ محمد طارق کو ترقی دیکر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ بنا دیا گیا ۔ڈاکٹر نثا ر احمد ملک (الممتاز ہسپتا ل )،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،عا رف ادلکہ ،صدر تلہ گنگ پریس کلب سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی،سیکر ٹر ی اطلا عا ت تلہ گنگ پر یس کلب ارشد کو ٹگلہ سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے ملک طارق کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سا بق ایم این اے سر دار منصور حیا ت کو شیلنگ سے بچا نے کیلئے کا رکنو ں نے گھیر ا ڈالا تو پو لیس نے ایک کا رکن کو پکڑ کر ڈنڈوں سے خوب خا طر تو اضع کر کے لہو لہا ن کر دیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل شفٹ کر دیا ،سر دار منصو رحیا ت ٹمن اور عمر ان خا ن کیلئے خو ن کا آ خر ی قطر ہ بھی حا ضر ہے کا رکنو ں کا قیا دت کو پیغا م ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ پی ٹی ا ئی کے دفتر اور سا بق ایم این اے سر دار منصور حیا ت ٹمن کے تر جما ن کی طر ف سے جا ری کی گئی پر یس ریلز میں کہا گیاہے کہ دھر نے میں سابق ایم این اے سر دار منصور حیا ت کی قیا دت میں تیس گا ڑیو ں کا قا فلہ روانہ ہوا تھا جس میں سینکڑوں افراد شر یک تھے ۔ا زادی ما رچ میں ہما رے کا رکنو ں کو روکنے کیلئے پنجا ب پو لیس نے سینکڑوں افراد کو حر است میں لے رکھا ہے۔تر جما ن کا مز ید کہنا تھا کہ ڈی چو ک میں ہما را علیحد ہ کیمپ لگا ہو ا جس میں کا رکنو ں کی خا طرو تو اضع کی جا رہی ہے ۔چیئر مین عمر ان خا ن نے جب ریڈزون جا نے کا اعلا ن کیا تو ہما رے کا رکن ا گے بڑ ھے اسی دوران پو لیس نے شیلنگ شر وع کر دی اور کا رکنو ں نے سر دار منصو ر حیا ت ٹمن کو بچا نے کیلئے گھیر ے میں لیا تو انکے سٹا ف ممبر صو بید ار (ر) صادق کو پو لیس والوں نے پکڑلیا ۔ڈنڈوں اور لا توں کا خو ب استعما ل کر کے شد ید زخمی کر دیا اور اسکی حا لت غیر ہو نے پر اسکو ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا تھا ۔کا رکنوں نے کہا ہے ہم سر دار منصور حیا ت ٹمن اور پی ٹی ا ئی کے چیئر مین عمر ان خا ن کے حکم پر اپنی جا نیں کا نظر انہ بھی دینے کیلئے تیا ر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)بزم کاروان عشق مصطفی تلہ گنگ کے زیر اہتمام بشارت علی شانی غوری کی دوسری برسی کے موقع پر فقید المثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں پورے عروج پر پہنچ گئیں۔ 18ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء مرکزی جامع مسجد پلاٹ والی تلہ گنگ میں منعقدہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں سابقہ قادیانی نو مسلم عرفان محمود برق قادیانیت کا پردہ چاک کریں گے اس کے علاوہ مفتی محمد حنیف قریشی(چیئرمین شباب اسلامی پاکستان، راولپنڈی)، پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی (امیر اعلیٰ ادار المصطفیٰ پاکستان)، علامہ غفران محمود سیالوی (ڈویڑنل چیئرمین علماء بورڈ سنی تحریک پاکستان) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ فخر اہلسنت الحاج حافظ صابر ایوب نقشبندی ، ڈاکٹر حافظ بشیر احمد ملک کی زیر نگرانی تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں فخر چکوال خالد حسنین خالد، سید طاہر عباس شاہ ترمذی(کلر سیداں) سمیت دیگر ثناء خوان گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ علامہ غلام محمد چشتی ناظم اعلیٰ اسٹیج کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کہ تشہیری ذمہ داریاں علامہ محمد زبیر اسلم چشتی، حافظ محمد خان سمیت دیگر اراکین بزم کو سونپی گئیں۔ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ، وکلائ، تاجر تنظیمیں، صحافی برادری، سماجی، مذہبی و عوامی شخصیات بھر پور شرکت کریں گئی۔