تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ ٹی ایم اے دفتر میں ڈی سی او چکوال کی افسران اور معزز شہر یو ں سے ملاقات جس میں ڈی پی او چکوال، اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمن، ڈاکٹر علی حسنین نقو ی سمیت دیگر شر یک ہو ئے ۔ڈی سی او چکو ال نے افسران کو ہد ایت کی کہ تلہ گنگ کے شہر یو ں کے مسائل حل کیے جا ئیں جو بھی شہر ی دفتر میں اپنا مسلہ لے کر ا ئے اسکی دادرسی کی جا ئے ۔ڈاکٹر علی حسنین نقو ی نے ضلعی افسران کو بتا یا کہ اے سی تنو یر الر حمن اور ایس ایچ او صدر اظہر علی شاہ کی کا ر کر دگی تسلی بخش ہے جس پر ضلعی افسران نے خو شی کا اظہار کیا اور شا باش دی ۔ضلعی افسران کا کہنا تھا کہ اچھے افسر ہو ں گے تو مسائل میں کمی ا ئے گی ہمیں خو شی ہو تی ہے کہ ہما رے ما تحت دل جو ئی کے ساتھ عوام کی خد مت کر تے ہیں جس سے تلہ گنگ میں مسائل میں کمی ہو ئی ہے اور انشا اللہ تلہ گنگ شہر کو مز ید خو بصورت بنا یا جا ئے گا ۔عوامی وسما جی حلقوں نے بھی اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن کی کا ر کا ردگی کو سر اہا اور امید ظا ہر کی کے کر پٹ ما فیا کے خلا ف جہا د جا ری رکھیںاور انکے خا تمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں ۔سما جی حلقو ں کا کہنا ہے کہ اے سی تنو یر الر حمن بہت صلا حیت کے ما لک ہیں اور انہو ں نے ہمیشہ عوام کی فلا ح کی با ت کی اور چو بیس گھنٹے عوامی خد مت کے جذ بے کے سا تھ کا مو ں میںمصروف رہتے ہیں ۔ضلع چکو ال کو اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن جیسے ایما ندار اور دلیر افسران کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)ضلع چکو ال کے مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما ملک فیروز دودیا ل نے جنر ل (ر) عبد القیو م ،چو ہد ری تنو یر اور راجہ ظفر الحق کو مسلم لیگ ن کے سینٹ کے ٹکٹ جا ری ہو نے پر مبا ر ک با د پیش کی اور امید ظا ہر کی کہ منتخب ہو کر عوام کی خد مت اور پا رٹی کو مز ید مضبو ط کر یں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ ضلع کا معا ملہ ا خر ی مر احل میں داخل ،جلد عوام کو خو شخبر ی ملنے والی ہے اور ن لیگ کو ئی گیڈروں کی جما عت نہیں کہ وہ گلی محلے والے سیا سیو ں سے ڈر جا ئے ،اگلے الیکشن بھی شیر کا ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کے سیا سی جا ن نشین ملک شہر یا ر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز یدکہا کہ تلہ گنگ ضلع کا اعلا ن قا ئد میا ں محمد نواز شر یف نے کیا تھا جو وعدہ وفاہو نے کے قر یب ہے اور ضلع پر کام تیز ی سے جا ری ہے ۔تلہ گنگ ضلع کا ہو م ورک ا خر ی مر احل میں داخل ہو گیا ہے جو عوام کو مسلم لیگ ن کی قیا دت کی طر ف سے خو شخبر ی ملنے والی ہے جس سے ہما رے مخا لفین کے منفی پر واپیگنڈ ے زمین میں دھنس جا ئیں گے ۔تحصیل لا وہ کمپلیکس کیلئے فنڈ ز ریلیز ہو گیا ہے جلد کا م شروع ہو جا ئے گا ۔شہر یار کا مز ید کہنا تھا کہ میر ا مشن عوام کی خد مت کر نا ہے اپنے چا چو کا تر قی والا مشن جا ری رکھو ں گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ، گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ بلدیہ اہلکاروں اور ٹریفک پولیس نے باہمی اتفاق رائے سے عوامی مشکلات میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ،شہر یو ں نے اسسٹنٹ کمشنرتنو یر الر حمن سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہمیں نا جا ئز تجا وز ما فیا اور بے ہنگم ٹر یفک سے نجا ت دلوائیں۔تفصیلات کے مطا بق بلدیہ اہلکاروں کی نااہلی عدم توجہ اور ٹریفک کے عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تلہ گنگ کے مختلف بازاروں میں دکانداروں نے بلدیہ کی طرف سے متعین کردہ حد سے کئی گناہ آگے تک ناجائز تجاوزات قائم کر لیں ہیں اور اپنی دکانوں کا متعلقہ سامان پوری سڑک پر پھیلایا ہوتا ہے رہی سہی کسر ہیو ی ٹر یفک نے پوری کر رکھی ہے اور باقی بچ جانے والی جگہ پر بے ہنگم پارکنگ اور رکشے کھڑے کرنے کے بعد گزرنے والی ٹریفک تعطل کا شکار ہو جاتی ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے لیکن بلدیہ اہلکاروں کی عدم توجہ سے نہ تو ناجائز تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی کی جارہی ہے اور نہ ہی ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنے فرائض درست طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔ جو کہ ایک افسوس ناک امرہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اے سی تلہ گنگ سے بھرپور توجہ کی استدعا کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مسلم لیگ ن کی اعلی قیا دت مخلص کا رکنو ں کو نظر انداز کر نے لگی ، پا رٹی کی خاطر مقد مات اور دیگر ہنگا مہ آ رائیو ں کا سا منا کر نے والا مسلم لیگی کا رکن تجمل اعوان بے روزگار ،میا ں بر ادران اقتدار کے نشے میں مگن ،شہر یو ں نے تجمل اعوان کو روزگار دینے اور پا رٹی میں عہد ہ دینے کا مطا لبہ کر دیا۔تفصیل کے مطا بق مسلم لیگ ن کی قیا دت اپنے اقتدار کے نشے میں مخلص کا رکنو ں کو نظر انداز کر نے لگی ہے اور کا رکن در بد ر کی ٹھو کر یں کھا نے پر مجبور ہیں۔تلہ گنگ میا ں بر ادران کا سپا ہی تجمل اعوان ہرمعا ذ پر اپنی قیا دت کی خاطر بے پنا ہ قر با نیا ں دے چکا ہے اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیا دت اسکو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے وہ اپنے گھر کے اخر اجا ت بڑ ی مشکل سے چلا رہا ہے۔تجمل اعوان اپنی پا رٹی کی خا طر جیل بھی جا چکا ہے اور کئی مقد ما ت کا سا منا بھی کر رہا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پا کستا ن اور وزیر اعلی پنجا ب سے مطا لبہ کیا کہ تلہ گنگ تجمل اعوان کو اپنے پا رٹی میں کو ئی عہد ہ دیا جا ئے اور روزگار مہیا کر یںتا کہ وہ بھی عا م شہر یوں کی طر ح سکو ن سے زند گی بسر کر سکے۔