تلہ گنگ کی خبریں 13/5/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق ایم پی اے کرنل (ر) سلطان سرخرو نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 23 عرصہ دو سال سے یتیم ہے منتخب عوامی نمائندہ دو سال سے اسمبلی نہیں گئے حالانکہ اسمبلی رولز کے مطابق چالیس روز غیر حاضررہنا والا ممبر اسمبلی نہیں رہ سکتا۔ تلہ گنگ پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں بات چیت کرتے ہوئے سلطان سرخرو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ حلقہ پی پی 23کی سیٹ خالی قرار دیکر وہاں ضمنی الیکشن کا شیڈول جا ری کر ے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کی شدید قلت ہو رہی ہے ۔بارشوں اور برف باری کے پانی ضائع ہو رہا ہے لیکن حکمرانوں کو اس کا کوئی خیال نہیں ہے ۔ملک کیلئے کا لا باغ ڈیم انتہائی ضروری ہے ۔کالا باغ ڈیم کا مخالف ملک کا غدار ہے ۔سلطان سرخرو نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں پچاس کروڑ کے ترقیاتی کام کرائے۔اکتالیس سکول کی تعمیر و مرمت کرائی ۔پندرہ دیہاتوں کو بجلی فراہم کی ۔واٹر سپلائی کی متعدد سکیمیں مکمل کرائیں ۔ اور علاقہ کے دس ہزار بے روز گار نوجوانوں کو بھرتی کرایا ۔صرف اس ماہ میں پچیس افراد کو روز گار مہیا کرایا یہ کام صرف خدمت خلق سمجھ کر کر رہا ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے نام پر ابھی سے دھاندلیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اگر کسی علاقہ سے زیادتی کی گئی تو احتجاج کرینگے ۔تحریک انصاف آمدہ بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ن لیگ نے تلہ گنگ کی عوام کو دینا کیا تھا اُلٹا شہر کے حالات اور زیادہ خراب ہو گئے ہیں ۔ضلع تلہ گنگ کا نعرہ محض الیکشن جیتنے کیلئے ایک چال تھی ۔لیکن اب عوام سمجھ چکے ہیںکہ اُن کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے ۔ایم کیو ایم پر سخت الفا ظ میں تنقید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل لا وہ میں تھر یشر پر کا م کر تے ہو ئے ایک شخص کا ہا تھ تھر یشر میں آ گیا ،انگلیا ں کٹ گئیں ،طبی امد اد مقا می ہسپتا ل سے دی گئی ۔تفصیل کے مطا بق تحصیل لا وہ ڈھو ک کھدر کے رہا ئشی نور خا ن نا می شخص تھر یشر پر کا م کر رہا تھا کہ اچا نک اسکا ہا تھ تھر یشر میں آ گیا اور اس کی انگلیا ں کٹ گئیں اور اسکو طبی امداد کیلئے مقا می ہسپتا ل شفٹ کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) واپڈا کی نجکاری کے خلا ف اسلا م آ باد میں ہو نے والے مظا ہر ے میں تلہ گنگ سے چند واپڈا اہلکا روں کی شر کت ،واپڈا دفتر بند ہو نے کی وجہ سے شہر یو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا رہا ۔تفصیل کے مطا بق واپڈا کی نجکا ری کے خلا ف اسلا م آ باد میں آ ئیسکو کے زیر اہتما م مظا ہر ے کی کا ل پر تلہ گنگ سے سا جد ڈویژ ن چیئر مین کی قیا دت میں بیس سے پچیس کے لگ بھگ واپڈا اہلکا ر روانہ ہو ئے جنہو ں نے اسلا م آ باد مظا ہر ے میں شر کت کر نی تھی۔بروز بد ھ کو واپڈا کے دفتروں کو تالے لگے رہے جس سے شہر یو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا رہا ۔دوسری طرف تلہ گنگ کے کچھ شہر یو ں نے کہا ہے کہ جس طر ح حکو مت نے ٹیلی فو ن محکمہ کی نجکا ری کی ہے اسی طر ح اگر واپڈا کی نجکاری ہو جا تی ہے تو شہر یو ں کو مشکلا ت سے نجا ت مل جا ئے گی کیو نکہ واپڈا کے سر کا ری دفتروں میں جا ئیں تو افسر تو افسر اہلکا ر بھی سا ئلین کی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہو تے ہیں اور سائل کو آ خر کار خد مت کر کے کا م کروانے پڑ تے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر ٹی ایم اے کی نا اہلی کی وجہ سے گند گی سے بھر گیا ،شہر کے مختلف محلو ں میں صفا ئی کے ناقص انتظا م سے مختلف بیما ریا ں جنم لینے لگیں ،انتظا میہ ٹس سے مس نہیں اور اپنے اعلی افسران کے آ نکھوں میں دھو ل جھو نکنے لگے ،اہلیا ن تلہ گنگ نے اے سی تلہ گنگ تنو یر الر حمن سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ کے شہر ی ہر نئی صبح یہ خواب دیکھ کر اٹھتے ہیں کہ آ ج شہر کو گند گی سے پا ک کر دیا جا ئے لیکن افسران کے دعوے بس اخباری حد تک ہی ہو تے ہیں تلہ گنگ شہر کے کئی ایسے محلے ہیں جہا ں گند گی کی وجہ سے مختلف بیما ریا ں جنم لے رہی ہیں۔ بعض شہر یو ں کا کہنا ہے کہ یہ بیما ریا ں جا ن لیوا بھی ہو سکتی ہیں کئی بار ٹی ایم اے کے چکر لگا کر آ گا ہ بھی کیا ہے لیکن افسران بھی لسی پی کر سوئے ہو ئے ہیں اوراعلی افسران کو سب اوکے کی رپو رٹ پیش کی جا تی ہے ۔ تلہ گنگ شہر کے محلہ محمد آ با د،فا روق آ باد ،پرانا لا ری اڈہ ،محلہ اعوان آ با د سمیت دیگر محلہ جا ت ہیں جو اس رپو رٹ کی منہ پر تما چہ ما ر رہے ہیں اسکے با وجو د افسران ٹس سے مس نہیں ہے ۔شہر یو ں نے اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا ہمیں گند گی جیسی موذی مر ض سے نجات دلوا ئیں تا کہ ہم بھی عا م شہر یو ں کی طر ح زند گی بسر کر سکیں۔