تلہ گنگ : ایک شخص ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق

تلہ گنگ (ضیاء قادری سے) تلہ گنگ کا رہائشی لیاقت علی اپنی ہی ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے موضع پچنند کا رہائشی لیاقت علی ولد عجائب خان اپنی ہی ٹرالی کا جیک ٹھیک کر رہا تھا کہ جیک کا پریشر لیک ہونے سے اچانک ٹرالی جیک کنٹرول چھوڑنے کی وجہ سے نیچے گر گئی اور لیاقت علی ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔