تلہ گنگ کی خبریں 05/06/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودبدل سے مہنگائی میں اضافہ، موجودہ حکمرانوں نے غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل بنا دی شہریوں کا ”بول تلہ گنگ ” ڈاٹ کام سے اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق ”بول تلہ گنگ ” ڈاٹ کام کے سروے میں یاسر،اشفاق، نعیم، فرحان ،ند یم، قیصر،وقارنو ید ،خا نی ،خا لد ،امتیا زلا وہ اور صد اقت نے با ت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم غربت کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان ہیں مگر پھر بھی ہر آئے دن پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کھانے پینے کی اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء مثلاًدودھ ،آ ٹا،چینی ،گھی وغیرہ ایک غریب انسان کی پہنچ سے با ہر ہو تی جا رہی ہیں۔ فا روق،قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے حکمراں ہر عمل سے واقف ہیں مگر انہیں احساس یوں نہیں کے انہوں نے کبھی غربت کا سامنا نہیں کیاکہ ایک غریب انسان کس طرح اس دور میں اپنے گھر کا گزر بسر کرتا ہے۔فر حا ن اور ند یم نے کہا کہ عوام ان کے ہاتھو ں بے بس اور مجبو ر ہے لیکن حکومت کی بے بسی اور نا قص کارکردگی سمجھ سے بالا تر ہے۔ روزانہ قیمتوں میں اضافہ ایک مشغلہ بن چکا ہے، ایک غریب انسان کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بہت مشکل کر دیا گیا ہے۔یا سر اور خا نی کا کہنا تھا کہ امیر شخص امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب شخص غریب تر ،ہر بندہ ایک دوسرے کو دیوار سے لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔شہر یو ں ” بو ل تلہ گنگ” کے ذریعے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کے عوام کو مہنگا ئی جیسے مو ذی مر ض سے نجا ت دلوائیں۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)یونین کونسل کوٹگلہ سے ممتاز اعوان کے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان پر مقامی سیاست میں ہلچل مچ گئی،خوشحال گڑھ کے ملک گروپ نے شکست کے خوف سے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈھوک کھرمار کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پٹواری گروپ بھی مضبوط ترین امیدوار سامنے لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیںاور دوسری طرف ممتاز اعوان کے ملک گروپ کو خیر باد کہہ دینے سے ملک گروپ کافی پریشان دکھائی دیاکیونکہ انکا ووٹ بینک کافی کمزور ہو گیا،ذرائع کے مطابق ملک گروپ نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پو لیس کا سرچ آ پر یشن تین کر ایہ دار اور تین ما لک مکا ن پر مقد ما ت درج ،سر چ آ پر یشن جا ری رہے گا ڈی ایس پی تلہ گنگ ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ پو لیس نے ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر نا صر محمود کی نگرانی میں سر چ آ پر یشن کیا جس میں کر ایہ دار اختر سا کن وزیر ستان حا ل دودیال اور ما لک قا ضی امتیاز، کر ایہ دار زمروک خا ن سا کن ملکوال اور ما لک لیا قت علی ولد عبد الر ئوف سا کن ملکوال اور خیر محمد سا کن لو رالا ئی ما لک محمد اسلم محلہ غرب کے خلا ف متعلقہ تھا نے میں مقد مہ درج کر لیا ۔پو لیس نے مطا بق انہو ں نے متعلقہ پو لیس سٹیشن میں کرایہ داروں اور مالکا ن نے رپورٹ درج نہیں کرائی ہو ئی تھی اس لیے انکے خلا ف قا نو نی کا روائی کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور تحصیلدار کا اچا نک ما رکیٹ کا دورہ ،متعدد دوکا نداروں پر 13ہزار پا نچ سو روپے جر ما نہ کیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور تحصیلدار خا لد ستی نے اچانک بازار کا دورہ کیا اور متعدد دوکا نداروں کے ریٹس اور کوالٹی چیک کی جس پر زائد ریٹ لینے والے دوکا نداروں پر تحصلیدار نے گیا رہ ہزار اور اے سی تلہ گنگ نے 25سو روپے جر ما نہ کیا ۔اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الرحمن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ چھا پوں کا سلسلہ جا ری رہے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کر نا ہما ری اولین تر جیح ہے جو دوکا ندار منافع خوری میں ملو ث ہو ئے انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا اب جر ما نے کے ساتھ مقد ما ت بھی درج کیے جا ئیں گے ۔میں اور میر ی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ما رکیٹ کا دورہ کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تھا نہ لا وہ میں تعینا ت اہلکا روں کے تبا دلے ،نئے ایس ایچ او تعینا ت ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ لا وہ میں تعینا ت ایس ایچ او صفد ر شا ہ کو لا ئن حا ضر اور انکی جگہ نئے ایس ایچ او نذ یر احمد کوتعینا ت کر دیا گیا ہے ۔دند ہ چیک پوسٹ پر تعینا ت شا ہد عمر ان کو لاوہ تھا نے میں نا ئب محر ر جبکہ محسن کو تھا نہ سٹی نا ئب محرر تعینا ت کر دیا گیاہے۔نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھا ل کر کا م شروع کر دیا ہے۔