تلہ گنگ کی خبریں 23/4/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروخت کرتے ہوئے ایک شخص کو دھر لیا اور اسکے قبضے سے 1130 گرام چرس برامد۔ تفصیل کے مطابق تھا نہ صدر پولیس نے مو گلہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر محمد نعیم مو گلہ کو منشیات فروخت کر تے ہو ئے گر فتار کر لیا اور اسکے قبضے سے 1130گرام چر س بر آ مد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تھا نہ سٹی کی حدود میں مو ٹرسا ئیکل چور تا حا ل اپنے مشن میں کا میاب ہو تے جا رہے ہیں ،گز شتہ رات کو بھی سات ہنڈا 125مو ٹرسائیکل لے اڑے ،پو لیس کو چوروں کی گرفتاری کیلئے منصو بہ بند ی کر نا ہو گی ورنہ روزانہ شہر ی لا کھو ں روپے کے موٹرسائیکلو ں سے محروم ہو تے رہیں گے ۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ رات نا معلو م مو ٹرسا ئیکل چور اسد مقبو ل اور راشد محلہ جھا ٹلہ سمیت دیگر شہر یو ں کے گھر کے اندر سے ہنڈا 125مو ٹرسا ئیکل چور ی کر کے لے گئے ہیں اور اسد مقبو ل نے بتا یا ہے کہ ہم گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ رات کی تا ریکی میں نا معلو م چور میرا ہنڈا 125مو ٹرسا ئیکل چور ی کر کے لے گئے ہیں اور اسی رات آ س پا س گھروں سے مز ید پا نچ ہنڈا 125مو ٹرسا ئیکل لے گئے ہیں ۔راشد محلہ جھا ٹلہ نے پو لیس کو شک کی بنیا د پر پا نچ ملز ما ن کے نا م بھی بتا دئیے ہیں۔ پو لیس نے اپنی ڈیو ٹی سر انجا م دیتے ہو ئے مقد مہ درج کر لیا ہے اور نا معلو م چوروں کی تلا ش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن اور تحصیلدار خا لد ستی کے عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے بازار میں اچا نک چھا پے ،تین دوکا نداروں پر 26ہزار جبکہ چو تھے دوکا ندار نے جر ما نہ دینے سے انکا ر کر دیا جس کے خلا ف مقد مہ درج ،عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جا ئے گا اور ما فیا کے خا تمے تک اچا نک چھا پو ں کا سلسلہ جا ری رہے گا اے سی تلہ گنگ ۔تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز تلہ گنگ با زار میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن پہنچ گئے اٹھا رہ دوکا نداروں کے ریٹس اور کو الٹی چیک کی جن میں سے دو کا نداروں پر گیا رہ ہزار جر ما نہ کیا اور تیسر ے دوکا ندار خا لد محمود نا صر جنر ل سٹور کے ما لک پر بیس ہزار روپے جر ما نہ کیا جس پر دوکا ندار نے جر ما نہ دینے سے انکا ر کر دیا جس کے خلا ف پر ائس ایکٹ کے تحت متعلقہ تھا نے میں مقد مہ رجسٹر ڈ کروا دیا گیا ۔اے سی تلہ گنگ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ عوام کو ریلیف ہر صورت فراہم کیا جا ئے گا اور منا فع خوروں پر اس وقت تک جر ما نے اور مقد ما ت درج ہو تے رہیں گے جس وقت تک عوام کو حکو مت پنجا ب کے مقر ر کر دہ رٹیس پر اشیا ء فروخت نہیں کر یں گے ۔بعدازاں تحصیلدار خا لدستی نے بھی بازار کے دورے کے موقع پر خا لد کر یا نہ سٹور ڈیواچو ک پر پند رہ ہزار جر ما نہ کیا۔