تلہ گنگ کی خبریں 24/04/2015

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ایک لاکھ کی آبادی کے امن و امان کو کنٹرول کرنے کیلئے چند پولیس والے تعینات، شہر کا امن دن بدن بگڑ نے لگا، ڈی پی او چکوال نفری پر توجہ دینے کی بجا ئے تعینات پولیس والوں کو مزید حکم پہ حکم سنا نے لگے ،آ ئی جی پنجا ب اور ا رپی اوراولپنڈ ی تھا نہ سٹی سمیت دیگر تھا نو ں میں مز ید نفر ی تعینا ت کر یں شہر یو ں کا مطا لبہ ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ سر کل کے تھا نو ں میں پولیس کی نفر ی کم ہو نے کی وجہ سے دن بد ن چوریوں ،قتل سمیت دیگر جر ائم میں اضا فہ ہو رہا ہے اور تلہ گنگ شہر کی آ با دی تقر یبا ایک لا کھ کے لگ بھگ ہے جن کی حفا ظت کیلئے پنجا ب حکو مت کی طرف سے تھا نہ سٹی میں ایس ایچ او سمیت تین سب انسپکٹر ،9کا نسٹیبل ،تین ہیڈ کا نسٹیبل اورایک لیڈ ی کا نسٹیبل تعینا ت ہے اور نفر ی کم ہو نے کی وجہ سے شہر میں مو ٹرسا ئیکل چوری ،ڈکیتیو ں سمیت دیگر جر ائم میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔تعینا ت عملے پر سر کا ری کا مو ں کا اتنا بو جھ ہے کہ وہ عا م شہر یو ں کے مسا ئل پر تو جہ کم ہی دیتے ہیں جس سے شہر میں جرائم کی شر ح میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ذرائع کے مطا بق تھا نہ سٹی میں چا لیس کا نسٹیبل کی سیٹس ہیں جو چا لیس کے بجا ئے صرف نو کا نسٹیبل تعینا ت ہیں اور اسی طر ح اے ایس آ ئی اہلکا روں کی بھی سیٹس خا لی پڑ ی ہیں ۔پو لیس کے اعلی افسران نفر ی بڑ ھا نے کی بجا ئے تعینا ت عملے سے ہی کا م چلا نے کو تر جیحی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں امن واما ن کی صورتحا ل مز ید خطر نا ک حا لت کی طرف جا رہی ہے ۔شہر یو ں نے آ ئی جی پنجا ب اور ا رپی او راولپنڈ ی سے مطا لبہ کیا ہے کہ خدارا تھا نہ سٹی سمیت دیگر تھا نو ں میں بھی نفر ی کی تعداد میں اضا فہ کیا جا ئے تا کہ شہر یو ں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)میا نوالی روڈ پر سوزوکی ٹا ئر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نیتجے میں دس مسا فر زخمی جن میں دو کی حا لت تشو یشنا ک ،دوزخمی کو طبی امداد کے بعد راولپنڈ ی ریفر کر دیا گیا ،با قی زخمیو ں کو سٹی ہسپتا ل میں مر ہم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ سے سگھر کی طرف جا نے والی سوزوکی جب اکوال اور بلا ل آ باد کے درمیا ن پہنچی تو سوزوکی کا ٹا ئر پھٹ گیا جس کے بعد سوزوکی ڈرائیور سے بے قا بو ہو کر الٹ گئی جس میں دس کے قر یب مسا فر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حا لت تشو یشنا ک تھی جن کو طبی امداد کے بعد راولپنڈ ی ریفر کر دیا گیا اور با قی زخمیو ں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)تھو ہا سے ڈھر نا ل تک کی روڈ ٹو ٹ پھو ٹ کاشکا ر ،جگہ جگہ کھڈوں نے مسا فروں کے سفر کو شد ید مشکل میں ڈال دیا ہے ،کھنڈر روڈ منتخب نما ئندوں کی توجہ کی منتظر ،اہل علا قہ نے بھی حکو مت پنجا ب سے روڈ کی فل الفور مر مت کی اپیل کر دی ۔تفصیل کے مطا بق تھو ہا محرم خا ن سے ڈھر نال کی طرف جا نے والی روڈ نا قص میٹر یل کی وجہ سے کھنڈرات میں تبد یل ہو چکی ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہو رہا ہے ۔اس روڈ پر مر یضو ں کو لا تے وقت شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے اور کھڈوں کی وجہ سے کئی حا دثا ت بھی ہو چکے ہیں ۔کھنڈرات روڈ اب منتخب نما ئند وں کی توجہ کی منتظر ہے کہ وہ نو ٹس لے کر اس روڈ کو فل الفور مر مت کروا ئیں تا کہ اس روڈ پر سفر کر نے والے مسا فروں کو مشکلا ت سے نجا ت مل سکے ۔لو گو ں کا کہنا ہے کہ کئی بار مقا می قا ئد ین کو اس روڈ کی طرف توجہ دلوانے کی کو شش کی ہے لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔اہل علا قہ نے حکو مت پنجا ب سے روڈ کی مر مت کا مطا لبہ کر دیا ہے کہ فل الفور روڈ درست کر کے ہمیں مشکلا ت سے چھٹکارا دلوایا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)معر وف چا ئلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،پر وفیسر حا فظ نذ یر احمداور ضلع زکوة عشر کمیٹی چکو ال کے ممبر ملک ضمیر اعوان عمر ے کی سعادت حا صل کر نے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں انکو عمر ے کی سعادت حا صل کر نے پر ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن ،ملک سیلم اقبا ل ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ملک امیر خا ن ٹمن ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،ملک عارف ادلکہ ،سنیئر صحا فی میا ں محمد ملک ،محمد عمر ان دند ی،ملک فیروز دودیا ل ،حکیم یاسر عز یز ،ملک ابرار ڈھلی سمیت دیگر سرکر دہ شخصیا ت نے مبار ک با د دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ممتاز مسلم لیگی راہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد المجید ملک کی خو د نوشت داستان حیات “ہم بھی وہاں مو جود تھے “کی تقریب رونمائی آ ج25اپریل برو ز ہفتہ بوقت ڈھائی بجے دن جناح ہال تلہ گنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ تلہ گنگ پریس کلب کے زیر اہتمام تقریب میں مہمان خصوصی ملک کے ممتاز دانشور پروفیسر فتح محمد ملک کرینگے۔ جبکہ ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن ، مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال ، ممتاز دانشور پروفیسر ڈاکٹر طاہر نعیم (نمل یو نیورسٹی) ، ممتاز قانون دان ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ، ماہر تعلیم ملک محمد بشیرکے علاوہ دانشور ، مصنف، ڈاکٹرز، صحافی ، پروفیسرز ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شر کت کریگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔