تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تلہ گنگ پنجاب کالچ کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات اور ویلکم پارٹی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہو نہار طلباء و طالبات پر کالج انتظا میہ نے انعامات کی بارش برسا دی ،نقد انعام اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ کالج کے پرنسپل ملک محمد قاسم نے طلباء وطالبات کے بورڈ،تحصیل و ضلع کے کالجز میں نمایاں کارکردگی کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا-تفصیلات کے مطابق سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے کا لج کے چیف ایگزیکٹو ملک فلک شیر اعوان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کالج نے عرصہ تین سال میں دن رات ایک کر کے بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اس پر کا لج کے مرد و خواتین اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ میں طلباء وطالبات کے والدین کا بھی شکر یہ ادا کر تا ہوں – جنہو ں نے کالج انتظا میہ کو موقع دیا اور آ ج کا لج کے ہونہار بچے اور بچیوں نے بورڈ کی نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں ۔فلک شیر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تعلیمی میدان میں کم عمر ہیں لیکن اللہ تعالی نے کم عرصہ میں بے پنا ہ کامیابیاں دی ہیں اور میرا مشن تاحال تعلیم کیلئے جاری ہے ۔تقریب میں پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ ملک ساجد اختر،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چکوال چوہدری ہمایوں ،ڈائریکٹر پنجاب کالج جنڈ محمد اقبال ،پرنسپل پنجاب کالج جنڈ ڈاکٹر مطیع اللہ، چوہدری فرخ شہزاد ڈائریکٹر پنجاب کالج چکوال،ملک ضمیر اعوان اور صحا فتی برادری میں سے سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی،عامر نواز اعوان، لیاقت اعوان ، ارشد کو ٹگلہ ، قاضی عبد القادر ، محسن قیوم شیخ ، عارف ادلکہ ، چوہدری غلا م ربانی ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی سمیت دیگر نمایاں شخصیات شریک ہو ئیں ۔ طلباء و طالبات نے خوبصورت انداز میں خاکے پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی- معز ز مہمانوں کا استقبال ملک ثناء الر حمن ،کا لج کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ،ڈائریکٹر کالج ملک شو کت اقبال اور پرنسپل ملک محمدقاسم نے کیا ۔ چیف ایگز یکٹو ملک فلک شیر اعوان اور ملک شوکت اقبال ایڈووکیٹ نے کالج کے مرد و خواتین اساتذہ کو بہتر ین کارکر دگی پر شیلڈز اور تعریفی اسنادپیش کیں- ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) سابق ضلع ممبر کونسل ملک فیروز دودیال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلعی چیئر مینی کے الیکشن میں ہمارے مخالف لڑنے والوں کی روزانہ وکٹیں گر رہی ہیں اور بائیس دسمبر کو انھیں ہم اصل حیثیت کا بتا دیں گے ۔ن لیگ کی قیا دت نے امیدوار نامز د کیا ہے اور میاں برادران کے نامزد امیدوار کے مقابلے امیدوار لانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ملک فیروز دودیال کا کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ پر بھی منفی بیان بازی کی جا رہی ہے جسکا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور ہم ضلعی چیئر مینی کا کیس لڑ سکتے ہیں تو ضلع تلہ گنگ کا بھی نوٹیفکیشن کروا لیں گے ۔ہمارا عوام سے وعدہ ہے کہ ضلع تلہ گنگ کے ایشو پر کان نہ دھریں ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر کے دم لیں گے ۔ملک فیر وز دودیا ل کا مزید کہنا تھا کہ مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سیلم اقبال ،صوبائی وزیر ملک تنو یر اسلم سیتھی ،سابق ضلع ناظم سر دار غلا م عباس ،ایم پی اے چوہدری لیاقت علیخان ،معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی ،ملک شہر یار اعوان ،ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ اور چوہدری حیدر سلطان ایک پچ پر ہیں اور میاں محمد نواز شر یف کے نامزد امیدوار کو کامیابی دلوانے میں کامیاب ہو ں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Falak Sher Awan
تلہ گنگ (نامہ نگار) میو نسپل کمیٹی تلہ گنگ کے وائس چیئر مین ملک زاہد اعوان نے چارج سنبھالنے سے قبل ہی واپڈا محلہ کا سوئی گیس پر یشر والا معاملہ حل کر وادیا ، واپڈا محلہ سمیت دیگر ملحقہ محلوں میں سوئی گیس کا پر یشر نہ ہو نے کے برابر تھا جس پر مدنی چوک پر احتجا ج کیا گیا جسکی قیادت میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے وائس چیئر مین ملک زاہد محمود اعوان نے کی ۔سوئی گیس ٹیم نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کر کے احتجاج ختم کروا دیا تھا جس میں یقینی دہانی کروائی گئی تھی کہ جلد از جلد پر یشر کا مسلہ حل کیا جا ئے گا ۔گزشتہ دنوں سوئی گیس کی ٹیم نے واپڈا محلہ کا سوئی گیس پریشر کامعاملہ حل کر دیا جس پراہل محلہ نے وائس چیئر مین ملک زاہد محمود اعوان کا شکر یہ ادا کیا ۔زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام تاحال اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ابھی تک دیگر محلوں میں سو ئی گیس پر یشر کم والا مسلہ برقرار ہے اسکا بھی جلداز جلد حل کیا جا ئے نہ تو ہم اپنے حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (نامہ نگار) تین مختلف حادثات میں نو افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں منتقل کیا گیا۔تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر بلا ل آ باد کے قریب پیش آ یا تیر رفتار کار اور سوزوکی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد شد ید زخمی ہو گئے جن کو تلہ گنگ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔دوسرا حادثہ ٹمن روڈ پر دو مو ٹر سائیکلو ں کے درمیان ہوا ۔جس میں چار افراد شد ید زخمی ہو گئے جن کو نجی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔تیسر ا اور آ خری حادثہ تھوہا روڈ پر پیش آ یا کہ آ گے آ نے والی کار سے پیچھے سے آ نے والے تیز رفتار مو ٹر سا ئیکل سوار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دوموٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جن کو تلہ گنگ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔