تلہ گنگ شہر میں بے ہنگم ٹریفک ،ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے

تلہ گنگ (ارشد کوٹگلہ سے ) تلہ گنگ شہر میں بے ہنگم ٹریفک ،ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ،انتظامیہ شہریوں کے مسائل سے بے خبر ،شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مسائل حل کیے جائیں نہ تو ہم اور قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تلہ گنگ شہر دن بدن مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ہے اور ائے روز تجاوز مافیا اور بے ہنگم ٹریفک کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے شہریوں کی زندگی نت نئے دن مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔

بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے روز بروز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان مسائل کو حل کرنے میں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے اور شہر میں راہ گیر وں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے۔ جگہ جگہ نا جا ئز تجا وز ما فیا نے قبضہ کر کے شہر یو ں کیلئے مز ید مشکلا ت پیدا کر دی ہیں جنکو ختم کر وانے کیلئے انتظا میہ کی طرف سے ابھی تک کو ئی عملی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے شہر یو ں میں شد ید غم وغصہ پا یا جا رہا ہے ۔ شہر یو ں نے اعلی حکا م سے اپیل کی ہے کہ ہما رے مسلے حل کیے جائیں اور ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جا ئے۔

Talagang News

Talagang News

Ali Sabir Hussain

Ali Sabir Hussain