طلعت محمود کے ہمراہ کورنگی زون کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کیا
Posted on April 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کراچی : ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنربلدیہ کورنگی طلعت محمو د کے ہمراہ کورنگی زون کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کے معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہXEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر افسران بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اورصفائی کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹ میں ڈمپ کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ کورنگی زون کے نالوں کی صفائی کے کام کوجلد از جلد مکمل کرلیا جائے تاکہ بارشوں کے دوران برسات کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی انہو ں نے مزید کہاکہ صفائی ستھرائی بھی ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں کیونکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارشوں میں نالے اور فلو ہوجاتے ہیں جس کے باعث نالوں کا گندا پانی شاہرائوں اور گلی محلوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر صفائی کے عمل دن رات رکھا جائے جبکہ نالے سے نکلنے والے کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے تمام ہلکی و بھاری مشینری کی درست حالت میں اور موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com