ٹیلنٹ گالا کا مقصد لاہور کے حقیقی ٹیلنٹ کو سامنے لا کر اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے: اسامہ اسد

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان اسامہ اسد نے کہا کہ لاہور جمعیت کے زیر اہتمام ٹیلنٹ گالاکی تیاریں عروج پر ہیں جبکہ اہم شاہراوں پر بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

ٹیلنٹ گالا کا انعقاد ذہین طلبہ کو سامنے لا کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک، انٹر A/Oلیول کے طلبہ کے لئے ٹیلنٹ گالا آج ایوان اقبال میں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طلبہ میں ڈاکٹر عبد القدیر خان، صوبائی وزیر تعلیم اوریامقبول جان اور دیگر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات انعامات تقسیم کریں گی۔ ٹیلنٹ گالا کی تیاریاں عروج پر ہیں سینکڑوں طلبہ اور طالبات نے آن لائن رجسڑیشن کروائی ہے۔