تلہار (نمائندہ) ہم عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے تلہار میرا گھر ہے ااس کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں رہنے دینگے ہم عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم کے خصوصی معاون نادر حسین خواجہ نے سٹی پریس کلب تلہار میں صحافیوں اور شہریوں سے خطاب کرتے کیاانہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا پارٹی کے منشور کا اہم حصا ہے اور ہم شہید بھٹو کا مشن لے کر نکلے ہیں جنہوں نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کی خاطر اپنی جانیں نثار کر دیں ایسا مثال کسی بھی پارٹی کی قیادت نے آج تک قائم نہیں کیا جبکہ وہ عہدا حاصل کرنے بعد پہلی بار اپنی ابائی گاؤں تلہار پنہچنے پر متاروں ہوٹل اسٹاپ سے تلہار تک پیپلز پارٹی کے کارکنان اور شہریوں نے شاندر استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی گئی بعد میں ایک بڑی ریلی کی شکل میںوہ سٹی پریس کلب پنہچے جہاں پر صحافیوں نے اجرک کے تحفے پیش کیئے بعد میں ٹنڈوباگو روانا ہو گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) مجھے ایمانداری کا ووٹ ملا ہے اسے ہر صورت میں برقرار رکھوں گا میں پہلے بھی اس شہر کا چیئرمین رہا ہوں ایک پیسے کا بھی مجھ پر کرپشن کا داغ نہیں لگا جس کی وجہ سے میرے پینل کو کامیابی ملی ان خیالات کا اظہار تلہار ٹاؤن کامیٹی کے نئے منتخب چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپر حلف اٹھانے کے بعد ٹاؤن کامیٹی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے کیاانہوں نے کہا کہ 8سال تک لوٹ مار کی وجہ سے یہ شہر کھنڈر بن گیا ہے جس کو اب ہم ٹھیک کریں گے کرپٹ لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گاچاہے مجھے اپنی کرسی کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے میں آزاد پینل سے جیت کر آیا ہوں پیپلز پارٹی کو نہیں بلکہ ان کے کرتا دھرتاؤں کو شکست ملی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کو کہا گیا ہے کہ آئیندہ جنرل الیکشن کے لیے لوگوں کو اپنا بناؤں لیکن اس کے لیے سچائی کی ضرورت ہے اس کے بغیر لوگ اب قبول نہیں کریں گے شریف لوگوں کی ہمیشہ عزت کی ہے غریبوں کے لیے ہروقت دروازے کھلے ہے لیکن لٹیروں کو کبھی برداشت نہیںکروں گا انہوں نے تلہار کی عوام کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر وائیس چیئرمین محمد رفیق چانگ نے بھی خطاب کیاچئیرمین کے ہمراہ منتخب کاؤنسلر پیر محفوظ شاہ،اعتقاد سولنگی،حاجی علی محمد کچھی اور دیگر تھے چیئرمین کے حامیوں نے میاں پوٹا اسٹاپ سے ایک بڑی ریلی کے صورت میں استقبال کر کے جلسے گاھ لائے۔