تلہار میں شراب کے امکانی گتے کھلنے اور دیگر سماجی برائیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Talhar Samaji Burayoon K Khilaf Ehtajaj

Talhar Samaji Burayoon K Khilaf Ehtajaj

تلہار (نمائندہ) تلہار میں شراب کے امکانی گتے کھلنے، جوئے، فحاشی اور دیگر سماجی برائیوں کیخلاف متحدہ مجلس عمل کیجانب سے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام، مجلس وحدت المسلمین، پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں مولوی خان محمد جمالی، فتح محمد مہیری، حافظ محمد سموں، حافظ حسین و دیگر نے کہا کہ شہر میں کچی شراب، مین پڑی گٹکے فحاشی سمیت دیگر برائیوں نے نوجوان نسل کو تباہی کنارے پہنچادیا ہے اور ہماری پولیس باخبر رہتے ہوئے بھی تماشہ دیکھ رہی ہے۔

حکومت نوجوانوں کو روزگار تعلیم اور صحت کو مواقع فراہم کرنے کے بجائے شہر میں شراب کے گتے کا لائسنس دیکر سماج کو برباد ی کی طرف دھکیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی نوجوان جرم کا راستہ اپنارہے ہیں جس کی وجہ سے چوری، لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب نے کئی قیمتی جانیں لے لی لیکن کسی کی آنکھ نہیں کھلی انہوں نے آئی جی سندھ و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ تحصیل میں سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈائون کرکے ملوث عناصر بینقاب کئے جائیں اور امکانی کھلنے والے گتے کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائیں گے۔