تلہار (نمائندہ) تلہار شہر کے مین روڈ سمیت گلی محلوں میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف عوام کے احتجاج اور میڈیا میں خبریں آنے کے بعد انتظامیہ نے رسمی کارروائی شروع کردی طویل عرصے سے شہر کے بدین بس اسٹاپ، ریلوے پھاٹک، شہید بینظیر چوک، شاہی بازار، اللہ والہ چوک، ٹنڈو باگو اسٹاپ، سینما روڈ سمیت دیگر علائقوں میں ریڑہی بان، چنگ چی سمیت دوکانداروں نے غیر قانونی چھپرے اور عمارتیں بنا کر راستے تنگ کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنہ رہتا ہے شہریوں نے کئی بار احتجاج کئے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی بالآخر ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی سی بدین نے انتظامیہ کو انکروچمینٹ ہٹانے کی ہدایت کی۔
جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی نواز بھوت، مختیارکار عبدالحق چاوڑو اور اسسٹنٹ مختارکار حیدر لغاری کی سربراہی میں تلہار پولیس نے مختلف علائقوں میں کارروائی کرتے ریڑھے اور روڈ پر رکھی ہوئی ہوٹل بینچیں ٹی ایم اے آفیس جبکہ 3چنگ چی تھانے پر کھڑے کردئے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈرائیور اختر میمن، دائو بھٹ ، امتیاز علی ، اسحاق و دیگر کو آزاد کرکے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ اپنے رکشے صرف اسٹاپ پر ہی کھڑے رکھیں شہریوں نے اس کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے چھپرے، تجاوزات ہٹا کرسڑکوں کو ہمیشہ کیلئے کشادہ بنایا جائے۔
کارروائی ہونے کے ایک مہینے بعد پھر سے حد دخلیاں قائم ہوجاتی ہیں جو سلسلہ ختم ہونا چاہئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی نواز بھوت کا کہنا ہے کہ عوام کے راستے میں آنے والی ہر مشکل کو ختم کرنا ہمارا فرض ہے آئندہ کسی نے بھی غیر قانونی تجاوزات کرکے راستوں میں رنڈک بننے کی کوشش کی تو اس کیخلاف سخت کارروائی کریں گے قانون پر عمل درآمد کرنا ہر شہری کا فرض ہے دوکاندار ہو یا ریڑھی بان سب کیلئے ایک قانون ہے۔