تلہار (نمائندہ) ڈی ایس پی بدین محمد خالد نظامانی تلہار تھانے پر پریس کانفرنس کرتے بتایہ کے تلہار تھانے کے ایس ایچ او انور علی لغاری اور سب انسپیکٹر محمد ایوب خاصخیلی کی سربراھی میں پولیس پارٹی نے تلہار تھانے کی حدود میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر موٹر سائیکل چوری کرنے والی گینگ کے تین ملزم انب رباری،جمع خیبر اور اشرف ماچھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار مسروقہ موٹر سائیکل ،دو ٹی ٹی پسٹل سات گولیاں اور 2500گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف دفعہ 9سی،411،اور آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایہ کہ ملزمان بدین ضلع کے علاوہ ٹنڈوالہیار،اور میرپورخاص ضلع کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی واقعات میں پولیس کو مطلوب ہیں انہوں نے تاوان لیکر موٹر سائیکل واپس کیے ہیں حالیہ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل میں تین تلہار اور ایک کڑیو گھنور سے چوری کی گئیں تھیں اس موقع پر تلہار کے ایس ایچ او انور علی لغاری نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں کو بتایہ کے پولیس نے بڑی جدوجہد کے بعد ملزمان کو پکڑا ہے مقدمہ درج کردیا ہے مزید تحقیقات کر رہے ہیں مزید اہم واردات کے انکشافات کا امکان ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ)تین روز قبل تلہار کے قریب گاؤں شاہ طریل میں معمولی موٹر سائیکل بچے کو لگنے پر عمرانی برادری کے دو فریقین میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں کلہاڑی لگنے سے چار بچوں کا والد 35سالہ نوجوان ایوب ولد سبھاگو زخموں کے تاب نہ لا کر حیدرآباد اسپتال میں فوت ہو گیا پولیس لاش کو تلہار اسپتال لیکر ضروری کاروائی کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ واقع کا کیس خبر لکھنے تک درج نہ ہو سکا۔