تلہار (نمائندہ) سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے تلہار میں ایک بڑے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ ہمیں عہدوں اور وزارتوں کی ضرورت نہیں بلکہ اس غریب عوام کا احساس ہے جن کو شہید رانی کے خون کے نام پر لوٹا جا رہا ہے پیپلز پارٹی شہید بھٹو والی نہیں رہی جس کیلئے ہزاروں جان نثاروں نے اپنی جانیں نچھاور کیں اب وہ زرداری لیگ بن گئی ہے جس کا مقصد صرف مال کمانا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں بڑے پئمانے پر ترقیاتی کام کرائے جن میں پبلک پارکس، بجلی، روڈس، سوئی گئس کی اسکیمیں شامل ہیں جو ہمارے کردار کی گواہی دیں گی میں نے اپنی ماں سندھ دھرتی کی حفاظت کیلئے زرداری سے 45برس کی دوستی قربان کردی جس کا وہ سودا کرنا چاہتا تھامیری جنگ ان لٹیروں کیخلاف ہے جو ان غریبوں سے شہیدوں کا نام پر ووٹ لیکر عیاشیاں کرتے ہیں اب یے عوام بیدار ہو چکا ہے اور ان کا کردار عوم کے سامنے بینقاب ہوگیا ہے جو اب عوام کے سامنے آنے کے بجائے میدان چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں انہوں نے پیر صاحب پگارا کے بارے میں کہا کہ میں ان کا تا حیات شکر گذار رہوں گا جنہوں نے حق اور سچ کی جدوجہد کی حمایت کی کیونکہ ان کے بزرگوں نے بھی ظلم کیخلاف لڑائی میں عظیم قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ مجھے مارنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ موت سے میں نہیں گھبراتا بلکہ موت میری معشوقہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام اپنے آئندہ نسلیں بربادی سے بچانا چاہتی ہے تو بوتل کے نشان کوووٹ دیکر کامیاب کرے اس میں عوام کی فتح ہے انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کوچیلینج کیا کہ ہمارے امیدواروں سے مناظرہ کرو اگر کسی بھی حساب سے تم جیتے تو میں سیاست چھوڑ دوںگاان کو لولے لنگڑے امیدواروں کے سوا عوام کے سمجھدار امیدوار نہیں ملے اس موقع پر فنکشنل لیگ رہنما ناصر خان نظامانی، محمد ایوب کنبھار، حاجی خان لاشاری،کوثر زیدی،بادشاھ جمالی، نواز جتوئی، لکھی جمالی، ایڈوکیٹ محمد اشرف سموںسمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر محمد یعقوب کمہار اور بیجل سندھی نے اپنے خوبصورت آواز کا جادو جگا کر خوب داد حاصل کی جبکہ جنرل سیٹ پروارڈ2کی امیدوار مسمات ہدایت قمبرانی کی حمایت میں نواز جتوئی اور امیر بخش سونارو الیکشن سے دستبردار ہوگئے جبکہ ڈاکٹر مرزا کا تلہار میں شاندار استقبال کرکے اجرک پیش کئے گئے اس سے قبل انہوں نے تلہار کی پیرولاشاری، رپ اور سعید پور یونین کونسلوں سمیت تلہار شہر کے مختلف محلوں میں منعقد کارنر جلسوں سے خطاب کیا اس دوران لوگوں کا بڑا ہجوم نظر آیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) ملک بھر کی طرح تلہار میں بھی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جو ش و جذبے سے منایا اس موقع پر ہندو برادری کے مرد و خواتین نے اپنے گھروں اور مندروں کو خوب سجایا اور ننہے منہے بچوں نے بھی خوشی اور شرارتوں سے اپنے بڑوں کو اس تہوار کی مبارکبادیں دیں جبکہ مندروں میں ملک و قوم کی خوشحالی کی دعائوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔