تلہار (نمائندہ) ٹائون کمیٹی کے وارڈ 2 پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ن لیگ کے امیدوار منجی لعل مذکورہ وارڈ کے مرزا گروپ کے امیدوار محمد ایوب کنبھار کی حمایت میں رٹائر ہونے کا اعلان کر دیا اس موقع پر ن لیگ امیدوار کا کہنا تھا کہ انتخابات لڑنا ہر کسی کا حق ہے لیکن جو سچائی اور عوام کیلئے جذبہ میں نے ایوب کنبھار میں دیکھا اس سے میں بہت متاثر ہو ا ہوں جس کے باعث اس کی حمایت میں رٹائر ہوکر مرزا گروپ کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کرتا ہوں اس موقع پر حاجی خان لاشاری، میر عبدالعزیز جمالی، کوثر زیدی ، محمد ایوب کنبھار اور منجی لوہار نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) تلہار ٹائون کمیٹی کے وارڈ نمبر 6کے فنکشنل لیگ امیدوار انجنیئر مرتضیٰ جمالی اپنے قومی سردار میر عزیز جمالی کے ہمراہ کارنر میٹنگ اور ڈور ٹو ڈور ورک کرنے کے بعد مختلف برادریوں نے ان کی بھرپور حمایت کرنے کی خاطری کرائی ہے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ عوام ہر بار آزمائے ہوئے لوگوں کو آزماتی ہے جس کے باعث ہمارے بنیادی مسائل حل ہونے کے بجائے بڑہتے چلے جا رہے ہیں یے وقت ہے کہ عوام اپنے ضمیر کا فیصلہ آزادی سے کرے اور ان امیدواروں کو ووٹ دے جن کا ان کی زندگی میں بیباک کردار ہو اس موقع پر مولوی خان محمد جمالی، لکھی جمالی و دیگر ان کیساتھ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Talhar Umedwar Retire
تلہار (نمائندہ) سندھ ہائے کورٹ حیدراباد کی ہدایات پر اینٹی کرپشن حیدرآبادکے ڈائریکٹر کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے تلہار کی سرکاری اسپتال میں چھاپا مارکر اسپتال کا دو سالا رکارڈ تحویل میں لے لیا اس دوران وہاں موجود عملے میں کھلبلی مچ گئی سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ٹیم کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکبر حبیبانی نے بتایا کہ ہاء کورٹ کو شکایات ملی ہیں کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور سہولتوں کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ RHCتلہار اسپتال سے ادویات کا رکارڈ، ڈیڈ اسٹاک اور میڈیسن اسٹاک رجسٹراور ڈی ایچ او سے ملا ہوا ادویات کا رکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے جس کی چھان بین کرنے کے بعد بے قائدگیوں اور بدعنوانیوں پر کارروائی کی جائیگی ٹیم اپنے ہمراہ کچھ ادویات کے سیمپل بھی ساتھ لے گئی جن پر ایکسپائری ڈیٹ موجود نہ تھی دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز ابڑو نے رابطے پر بتایا کہ ہماری اسپتال میں کوئی بھی ادویات کی قلت نہیں اور تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر موجود ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Talhar Wapda Protest
تلہار(نمائندہ) واپڈا ہائڈرو لیبر یونین کیجانب سے دوسرے روز بھی نجکاری کیخلاف محمد عثمان نظامانی،سکندر میمن، زیشان نظامانی، جمن بھٹی، دلدار خاصخیلی، مقبول سموں ،اعجاز ملاح و دیگر کی قیادت میںدفاتر کی تال بندی کرکے واپڈا آفیس کے آگے کیمپ قائم کرکے احتجاج کیا گیا انہوں نے کہا کہ دفتر کا سارا کام معطل ہے نجکاری کا فیصلہ واپس لینے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نوٹ: نیوز کیساتھ تصویریں میل کی جا رہی ہیں۔