تلہار (نمائندہ) تلہار شہر کو ترقی دلانے میں دن رات کوشاں ہیں شہریوں کا اہم اور دیرینہ مسئلہ واٹر سپلائی کے پانی کی فراہمی جو حل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر تلہار ڈاکٹر علی نواز بھوت نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کرتے کیا انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کی بجلی ڈیئی فیڈر سے کنیکٹ تھی جس کی وجہ سے شہر میں بجلی چلنے کے دوران ڈیئی فیڈر بند ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوتا تھا ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے ایس ڈی او حیسکو سے مل کر معاملہ نمٹانے پر بات چیت ہوگئی انشاء اللہ ایک ہفتے کے بعد عوام کو پانی کی شکایت نہ رہے گی انہوں نے کہا کہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے عملے کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو لوٹنے والے بیوپاریوں کاآج نہیں تو کل لیکن کڑا احتساب ضرور ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) تلہار کے قریب چینل شاخ کی سیفل موری سے نوجوان کی نعش برآمد، کئی گھنٹے نعش موری میں پھنسی رہنے کے بعد نکال لی گئی نوجوان کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے ہیں جبکہ کوئی شناخت نہ ہو سکی ۔