تلہار کی خبریں 27/7/2016

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی کے پانی کی فراہمی نہ ہونے کیخلاف دوسرے روز بھی شہریوں کی چیخ و پکار، وارڈ نمبر پانچ اور 6 کے رہائشیوں نے آزاد گروپ کے منتخب کونسلر علی محمد کچھی، محمد بچل تھیبو، غنی سوڈھو، حاجی ھاشم احمدانی، احمد تھیبو و دیگر کی قیادت میں جلوس کی شکل میں ٹی ایم اے آفیس پہنچ کر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی نواز بھوت اور ٹی ایم او اعجاز شیخ کو صورتحال سے آگاہ کیااس موقع پر سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر علی نواز بھوت نے بتایا کہ علائقہ مکینوں کی چیخ و پکار جائز ہے پانی کے بنیادی مسئلے کے حل کیلئے ٹی ایم او کو سخت ہدایت دی ہے کہ جلد سے جلد عوام کا مسئلہ حل کرے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ لمبے عرصے سے ہم تک پانی نہیں پہنچ رہا جس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) تلہار میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین نے سٹی پریس کلب کے آگے پیر فراز شاہ کی قیادت میں احتجاج کرتے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کی حبیب بینک احمد نگر برانچ کا عملہ ماہوار بل ادا کرنے والے صارفین سے بل لینے کیلئے انکار کر رہا ہے جبکہ بلز کی ادائیگی کی آج آخری تاریخ کی وجہ سے سیکڑوں شہری پریشان ہیںہم ہر بار مذکورہ برانچ میں بل ادا کرتے ہیں لیکن اس بار ہم سے بل نہیں لئے گئے ہم سے انصاف کیا جائے دیگر صورت اسٹیٹ بینک اور محتسب بینکنگ سے رجوع کریں گے۔

امتیاز جونیجو تلہار