تلہار (نمائندہ) تلہار میں منشیات، فحاشی، جوئے ، ڈبو گیم ، منی سینما سمیت دیگر سماجی برائیوں کیخلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹو کیجانب سے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے کامریڈ امداد حسین باغی، مصطفی گاڈہی، مدھن لعل و دیگر نے کہا کہ طویل عرصے سے شہر میں منشیات شراب اور جوئے کے اڈے کھلے عام چل رہے ہیں۔
انتظامیہ نے نوجوان نسل کہ بچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کیا انہوں نے کہا کہ سندھ اسیمبلی میں کئی دفعہ قانونسازی کی جاتی ہے لیکن سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوئی میدان عمل میں نہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام علائقوں سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے موثر اقدام اٹھائے جائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنی تعلیم و تربیت کے ذریعے اس ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔