تلہار (نمائندہ) تلہار میں انکم سپورٹ پروگرام کی قسط کے حصول کیلئے تحصیل سمیت دیگر دور دراز علائقوں سے آنے والی مستحق خواتین کو مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم پر کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنہ ہے جہاں پئسوں کے بدلے خواتین کو دھکے اور ٹھوکریں مار کر ان کی تذلیل ہونے لگی جبکہ اے ٹی ایم نظام تعطل تعطل کا شکار ہو جانے کے سبب خواتین جو اپنے معصوم بچوں کو گود میں اٹھائے سارا دن گرمی اور دھوپ کا سامنہ کرتے کھڑی رہنے پر مجبور ہیں۔
ان میں ضعیف اوربیمار خواتین شدید گرمی اور بھوک پیاس سے نڈھال ہونے لگی اے ٹی ایمز پر رش کے متبادل ایجنٹ مافیہ بینک عملے کی ملی بھگت سے سرگرم ہے جو فی کارڈ کیش کروانے کے جھانسے میں 300سے 500روپے لیکر بے سہارہ خواتین کو لوٹنے لگے انتظامیہ اور منتخب نمائندگان نے مستحقین کو پئسوں کی وصولی میں درپیش مسائل کا کوئی نوٹیس لینے کے بجائے منہ موڑ لیا ہے۔
خواتین نے چیئرپرسن ماروی میمن اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ غربت مٹانے کیلئے چلنے والے انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقم کے حصول میں درپیش مشکلات کا نوٹیس لیکرانصاف کیا جائے۔