تلہار کی خبریں 6/12/2016

Talhar Director Local Govt

Talhar Director Local Govt

تلہار (نمائندہ) ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ آف سندھ ذاکر حسین رادھن ٹائون کمیٹی تلہار کے مسائل کے بارے میں شہریوں کی ملنے والی درخواست اور اخبارات کے بیانات کا نوٹیس لیتے تحقیقات کیلئے تلہار پہنچے اور ٹائون کے چیئرمین میر شاھد احمد تالپور، ٹائون آفیسراعجاز شیخ، اکائونٹنٹ گلشیر اوڈ ،کائو نسلراعتقاد سولنگی، محمد صدیق ھالیپوٹو، علی محمد کچھی و دیگرکونسلروں اور ملازمین اور شہری ایکشن کمیٹی کے حاجی خان لاشاری سمیت وفد سے ملاقات کی جہاں مخالف گروپ کے ممبرز بادشاہ جمالی، محمد عثمان دلوانی لکھی جمالی و دیگر درخواست دیکر چلے گئے ملازمین اور چیئرمین نے ٹائون کی بیقاعدگیوں تنخواہوں سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے بریف کرتے ٹائون آفیسر کے تبادلے کا مطالبہ کیا ڈائریکٹر نے سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ جائز ہے جو حل کیا جائے جبکہ بیقاعدگیوں کا مسئلہ نیب میں چل رہا ہے انہوں نے تمام ملازمین کی بڑہائی ہوئی تنخواہ، ڈفرنس بل دینے کی ہدایات دیںاور ڈیلی ویجز کے ملازمین کو تنخواہ دلانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ٹائون کے گیارہ ملازمین کی بند تخواہ کے معاملے کی الیحدہ انکوائری کی جائے گی اس موقع پر تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کی مویشی منڈی میں ٹھیکیدار کیجانب سے شیڈول سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی درخواست دائر کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Talhar

Talhar

تلہار(نمائندہ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس بدین میں مقررتلہار کا نوجوان ڈاکٹر محمد عالم جمالی کراچی کی نجی ہوٹل میں صحت کے حوالے سے منعقد سیمنار میں شرکت کیلئے گئے تھے جہاں پر آگ لگنے کے واقع میں وہ فوت ہوگئے اس واقع کی تصدیق تلہار میں ڈاکٹر کے ورثاء نے کی جبکہ ڈاکٹر کی فوتگی کی خبر تلہار میں پہنچنے پر ماحول سوگوار بن گیا اور ڈاکٹر کے گھر میں کہرام برپا ہوگیا شہریوں کی بڑی تعداد ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

امتیاز جونیجو تلہار