تلہار (نمائندہ) متحدہ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے خلاف توھین آمیز الفاظ استعمال کرنے اور ان کی پارٹی کے کارکنان کی طرف سے صحافیوں اور ان کے دفاتر پر حملہ کرنے کے واقع کے خلاف مرزا گروپ کے منتخب کاونسلر عدنان قادر عرف بادشاہ جمالی،مسمات ھدایت قمبرانی ،لکھی جمالی کے علاوہ شہریوں مولوی موسیٰ زنگیجو،حبیب جمالی کی قیادت میں اللہ والہ چوک سے سٹی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاکے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پلے کارڈ تھے مظاھرے کو مذکورہ رہنماوں نے خطاب کرتے کہا کے ہمارے قائد ڈاکٹر ذلفقار مرزا نے پیشر کہا تھا کے ایم کیو ایم را کی ایجنٹ اور دھشتگرد تنظیم ہے جو ہقت کے ساتھ عوام کے آگے بے نقاب ہو رہی ہے انہوں نے کہا کے کراچی میں ایم کیو ایم کے غنڈوں کی طرف سے صحافیوں پر حملہ کرنا اور میڈیا کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کی سخت لفظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے خلاف متحدہ کے قائد نے جو بولی استعمال کی ہے وہ کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعہ میں ،ملوث عناصروں کو فورن گرفتار کر کے سزائیں دی جائیں اور تلہار میں 24آگسٹ کو ٹائون کمیٹی کے ہونے والے انتخاب میں امن امان برقرار رکھنے کے لیئے رینجرس کو تعنیات کیا جائے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Talhar Pakistan Public School Program
تلہار(نمائندہ)پاکستان پبلک اسکول تلہار کے جانب سے جشن آزادی مبارک کے عنوان سے اسکول میں شاندار تقریب منعقد کیا گیا جس میں سندھ گرامر اسکول کے پرنسپل ناصر بلوچ،نواب لغاری،عبدالقیوم میمن ،امرسنگھ راٹھوڑ،عرفان لغاری ،محمد ایوب کنبھار سمیت اسکول کے اساتذہ،طلبہ کے والدین شرکت کی تقاریر کے مقابلے میں پیرل ملاح اول جہانگیر لاشاری سکینڈ اور ساجد سومرو تھرڈ پوزیشن حاصل کی ان موقع پر اسکول کے طلبہ نے قومی گیت ،ٹیبلو،نعت،حمد پیش کر کے خوب داد حاصل کیابعد میں ٹرافی،مڈل کے ایوارڈ دیے گئے تقریب کو اسکول کے پرنسپل زاھد بلوچ،سندھ گرامر اسکول کے پرنسپل ناصر بلوچ،عبدالقیوم میمن خطاب کرتے کہا کہ آج ہم خوشنصیب قوم ہیں جو اپنے وطن میں جشن آزادی منا رہے ہیں آزادی ایک بڑی نعمت ہے اپنی قوم اور ملک کی ترقی کے لیے دن رات لگن سے محنت کرنے چاہیے جس سے اپنے وطن کا نام دنیا میں روشن ہوگا جبکہ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض آپا صائمہ اور محمد یوسف نے شاندار انداز سے ادا کیا. تلہار(نمائندہ)تلہار کے قریب ٹنڈو غلام حیدر پولیس تھانے کی حدود میں گاؤں دریا خان جتوئی میں مبینہ جوابدار ایاز لغاری کے گھر میں داخل ہو کر حملہ کرنا اور مسمات حسنہ سے مبینہ زیادتی کرنی کی کوشش کرنے کے خلاف پی پی شہید بھٹو کے جانب سے مصطفی گاڈاھی ،اسلم لغاری اور دیدار جتوئی کی قیادت میں سٹی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا انہون نے کہا کہ مذکورہ شخص کے گھر میں جوابدار داخل ہوکر اس سے ناانصافی کی ہے جس کی رپورٹ ٹنڈو غلام حیدر تھانی پر درج کرائی گئی ہے لیکن ابھی تک پولیس کوئی کاروائی نہیں کی ہے انہوں آء جی سندھ ،ڈی آ جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے مطالبہ کیا کہ انصاف فراہم کیا جائے۔