تلہار کی خبریں 25/9/2016

Meeting

Meeting

تلہار (نمائندہ) ٹاؤن کامیٹی تلہار میں محرالحرام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین میر شاہد احمد ٹالپر نے کی اجلاس میں ٹاؤن کامیٹی کے کاؤنسلر اعتقاد سولنگی، حاجی علی محمد کچھی کے علاوہ اہل تشیعہ جماعت کے رہنما لیاقت خواجہ، نواز جتوئی، احسان جتوئی، ارشاد کہیری، اظہر شاد سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں شہر کے اندر اسٹریٹ لائٹ، واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی اور امن وامان کے مسائل پر غور کیا گیا اجلاس سے چیئرمین ٹاؤن کامیٹی تلہار نے خطاب کرتے کہا کہ ٹاؤن کے تمام عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے کسی بھی عملے نے اپنے فرائض میں غفلت کا مظاہرا کیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ مذکورہ مسائل کی نگرانی کے لیے تین کاؤنسلر پیر محفوظ شاہ،اعتقاد سولنگی اور علی محمد کچھی پر مشتمل ایک خصوصی کامیٹی تشکیل دی گئی ہے جو محرم کے دوران شیعہ جماعت سے مکمل تعاون کرے گی انہوں ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تلہار ٹاؤن کامیٹی کی فائر برگیڈ خراب ہے اس لیے عارضی طور پر ٹاون کو فائر برگیڈ فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ)روشن شاہ سے شہر کے مین چوک تک زیر تعمیر سڑک کا کام کئی دنوں سے بند ٹھیکیداکام چھوڑ کر فرار ہونے کے باعث شہریوں کی شکایت پر ٹاؤن کے چیئرمین میرشاہد احمد ٹالپر نے سڑک کا دؤرا کیا اس موقع پر میڈیا کو بتایہ کہ زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکیدار ابراہیم اور سلیمان ملاح کام کو چھوڑ کرگے ہیںناقص مٹیریل کی شکایت بھی اس وقت روڈ پر پتھر بچائے گے ہیں جس کی وجہ سے شہری تکلیف کا سامنہ کر رہے ہیں ہم اپنی کوشش سے اس سڑک کو کل تک شہریوں کے چلنے کے لیے قابل بنا دیں باقی اس کا مکمل کام کسی اور ٹھیکیدار کو دے کر کروائیں گے اس موقع کاؤنسلر حاجی علی محمد کچھی،نظیر دلوانی اور ٹاؤن کے عملا گوپال شام سمیت دیگر موجود تھے۔