تلہار کی خبریں 31/10/2016

Talhar Peer Mehfooz Ilahi

Talhar Peer Mehfooz Ilahi

تلہار (نمائندہ) تلہار میں اقلیتی برادری کا مذہبی تہوار جوش و خروش سے منایا گیااس سلسلے میں ٹائون کمیٹی کے کونسلر پی پی رہنما پیر محفوظ الاہی قادری نے تلہار کے ہندو محلہ میں ہندو برادری کیساتھ ان کا تہوار دیوالی ساتھ منائی اور ننہے بچوں سے گھل مل کر پٹھاکے جلائے اور ان کو عیدی بھی دی اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو ہم ان کی خوشی کو اپنا سمجھ کر منا رہے ہیں ہمارے ہاں اکثریت و اقلیت کا کوئی فرق نہیں دوسری جانب ترکم صاحب مندر میں ہندو برادری نے دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹھ کی جس میں بھگت کھیبک راج، ایڈوکیٹ شیوک، امر سنگھ راٹھوڑ، ٹلو چارن، گیلا رام، ڈاکٹر کرمن داس، سنیل کمار و دیگر نے شرکت کی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی لئے پراتھنائیں کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) تلہار کے قریب چانری میں دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری کے بزرگ ڈاڈا ڈھوم گرکا سالانہ میلہ دھام دھوم سے منایا گیا میلے میں تلہار سمیت سندھ کے مختلف علائقوں سے خصوصن میگھواڑ برادری کے مرد و خواتین نے شرکت کی زائرین کیلئے نگر کا خاص اہتمام کیا گیا میلے کے شرکاء نے سٹی پریس کلب کی ٹیم سے گفتگو کرتے کہا کہ ہمیں بہت خوشی اور دلی سکون ملتا ہے ہر سال ہم یہاں آتے ہیں جس کی بدولت ہمیں ایک دوسرے سے ملنا اور دیوالی کی خوشیاں بانٹنے کا موقعہ بھی مل جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بزرگ کی مزار کا تعمیراتی کام آہستہ آہستہ چل رہا ہے جس کا اصل سبب یے ہے کہ یہاں کی اکثریت غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے اگر صاحب حیثیت لوگ کچھ ہاتھ بٹائیں تو جو بھی مسائل ہیں آسانی سے حل ہوسکتے ہیں۔

امتیاز جونیجوتلہار