تلہار (امتیاز جونیجو) پروفیسر قمر الزماں شاہ اور استادعطاء اللہ شاہ کی والدہ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئی جن کے جنازے میںمعززین، اساتذہ، پروفیسرز، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی گائوں کے قدیمی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار تحصیل میں طویل عرصے سے کھلے عام فروخت ہونیوالے مضر صحت گٹکے ، کچی شراب ، مین پڑی ، چرس، نقلی وسکی سمیت دیگر سماجی برائیوں سمیت امکانی شراب کا گتا کھلنے کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے راجا خواجہ ، علی احمد آریسر، شوکت عمرانی، اسلم سونارو و دیگر کی قیادت میں سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ تلہار میں پہلے سے گٹکا، کچی شراب، مین پڑی، چرس ، آفیم، نقلی وسکی سمیت جوا ، آکڑا پرچی، ڈبو گیم ، منی سینما و دیگر برائیاں کھلے عام چل رہی ہیں ہمارے نوجوان تعلیم کے راستے سے ہٹ کر ان کالے دھندے کرنے والوں کے جال میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔
اوپر سے شہر میں ایک اور شراب کے گتے کا لائسنس جاری کرکے عوام سے نا انصافی کی گئی ہے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، اور ایکسائز منسٹر گیانچند ایسرانی سے مطالبہ کیا کہ یہاں سے ہر طرح کی سماجی برائی کو ختم کرکے جاری ہونیوالے شراب کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے تا کہ ہم ایک پاک اور شفاف معاشرے کو جنم دے سکیں۔