تلہار (نمائندہ) تلہار کے نواحی گائوں فوٹو ماچھی کی معزز شخصیت الھڈنو ماچھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئے جن کے جنازے میں تلہار کے سیاسی سماجی رہنمائوں سمیت ماچھی برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) تلہار شہر میں نویں محرم الحرام کے روز بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول مطابق جاری رہی 16سے18گھنٹوں تک بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑگیا جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سبیل تقسیم کرنے والوں کو بھی پانی کی قلت کا مسئلہ پیش آنے لگا شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے کیخلاف شہریوں نے شدید غصے اور برہمی کا اظہار کرتے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) تلہار تحصیل میں بھی نویں محرم الحرام کے موقع پر شیعا علما کونسل، مجلس وحدت المسلین، آئی ایس او ، سندھ شیعہ آرگنائزیشن و دیگر جماعتوں کیجانب سے جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مختلف امام بارگاہوں پر عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی دوسری جانب کل(آج) شہر کے مختلف علائقوں سے ماتمی جلوس برآمد کئے جائینگے جبکہ مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جو شہر کے روایتی راستوں سے گشت کرتا پرانی مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوگا اور جلوسوں کیساتھ ساتھ ذوالجناح ، تعزیے، علم پاک بھی برآمد ہونگے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔