تلہار کی خبریں 16/5/2017

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) قومی عوامی تحریک تلہار کیجانب سے پانی، بجلی، گیس، پانی، بدامنی، کرپشن و دیگر مسائل کیخلاف سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعر یبازی کی گئی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے میہار ریباری، میر آصف تالپور، امجد لغاری، اعجاز ودیگر نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے فصلیں سوکھنے کیبعد اب جانور اور اشرف المخلوقات بھی شدید مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود یہاں 16سے 18گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ ہر ماہ بھاری بلز تھوپے جاتے ہیں ملک کے بیشتر اداروں میں رشوت اور کرپشن کی لوٹ مار بنا روک ٹوک کے جاری ہے عوام نے جنہیں ووٹ دیکر اعلیٰ ایوانوں میں بٹھایا وہ نمائندے ہی بنیادی مسائل حل کرنے کی زحمت نہیں کرتے انہوں نے بالا حکام سے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کرپشن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) پاکستان ٹریڈ یونین ڈفینس کمپیئن اور بیروزگار نوجوان تحریک کیجانب سے گوادر اور مستونگ واقعے کیخلاف سٹی پریس کلب کے آگے احتجاج کیا گیااس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے پی ٹی یو ڈی سی رہنما گوپال شام، محمد ایوب کنبھار، امر سنگھ، بیروزگار نوجوان تحریک کے مصطفی جمال، امتیاز سندھی، سانول کنبھارو دیگر نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے کئی بیگناہوں کی جانیں چلی گئی شہید محنت کشوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی تربت واقع میں شہید ہونیوالے محنت کشوں کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکا ہے انہوں نے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امتیاز جونیجوتلہار