تلہار (نمائندہ) بدین اسٹاپ کے قریب حیدر شاھ کالونی کے رہائشیوں نے پیپلز پارٹی رہنما محمد اشرف چانڈیو، نانا ملاح، میر محمد شاھ، خدابخش جمالی و دیگر نے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاجی مظاہرہ کرتے صحافیوں کو بتایا کہ ہم تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حیدر شاہ کالونی میں نہ کوئی سیوریج اور ڈرنیج کی سہولیات ہیں نہ ہی آمد رفت کیلئے روڈ، ہم نے کئی بار ایم پی اے میر الھ بخش تالپور، اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کو درخواستیں دی لیکن ہماری پکار کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا اس کالونی میں غریب عوام آباد ہونے کے باعث ترقیاتی اسکیموں میں ہمیں مکمل نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں شدید مشکلات درپیش ہیں آنے جانے کیلئے راستہ اور گھر پانی کی لپیٹ میں ہیںکامورے عوام کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے قوم کے پئسوں پر عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو، ایم این اے کمال خان چانگ و دیگر سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز و بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) تلہار شہر میں حکومت پاکستان کیجانب سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کیلئے قائم کردہ یوٹلٹی اسٹورز بیفائدہ بن چکے ہیں تحصیل کی بڑی آبادی سرکار کے رلیف سے محروم رہنے پر مجبور ہے شہر میں گورنمینٹ کیجانب سے دو یوٹلٹی اسٹورز کھولے گئے ہیں جن کیخلاف روز بھ روز عوامی شکایات بڑہنے لگی ہیں سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے عوام کا کہنا تھا کہ بدین اسٹاپ اور پولیس اسٹیشن کے قریب قائم دونوں اسٹورز پر کئی دنوں سے چینی سمیت دیگر اشیاء خوردو نوش غائب ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے غریب و متوسط طبقہ شدید پریشانیوں کا سامنہ کرنے پر مجبور ہے اسٹورز پر حکومت کیجانب سے سبسڈی کے بعد چینی 65روپے فی کلو کے حساب سے خریدتے تھے انہوں نے کہا کہ سستی اشیاء کی دعوائیں تو سرکار کرتی ہے لیکن اسٹورز پر وہ چیزیں میسر نہ ہونا عوام کیساتھ مذاق ہے ذرائع کے مطابق تلہار سمیت ضلع کے مختلف اسٹورز پر چینی کی عدم موجودگی کی شکایات ہیںذرائع کے مطابق چینی بیوپاریوں کو فروخت کی گئی جس کے باعث قلت پیدا ہوئی ہے عوام وفاقی حکومت سے چینی کی قلت کا نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔