تلہار (نمائندہ) تلہار کے رہائشیوں امام بخش سولنگی، نظیر ماچھی، احمد سولنگی و دیگر نے سٹی پریس کلب کے آگے احتجاج کرتے صحافیوں کو بتایا کہ دیہی صحت مرکز تلہار غریبوں کیلئے عذاب بن گیا ہے ہم گذشتہ روز جب ہسپتال گئے تو وہاں موجود ڈاکٹر شمس الدین تھیبو نے طبیعت دیکھی لیکن کوئی گولی یا دوائی نہیں ملی ڈاکٹر نے کہا کہ اسٹور پر ہر چیز موجود ہے لیکن اسٹور انچارج رشید ملاح اپنی مرضی سے دوائی دیتا ہے ڈاکٹر نے کہا کہ روزانہ دن دو بجے کے بعد اسٹور انچارج کوئی دوا نہیں دیتا امام بخش سولنگی نے کہا کہ سرکار نے سرکاری اسپتال اس لئے بنائے کہ غریب اور لاچار لوگوں کو ہر وقت مفت علاج اور ادویات ملیں اگر کوئی رات کو بیمار حالت میں ہسپتال جائے لیکن اسے کوئی انجیکشن یا دوائی نہ ملے تو یے دعوے کس لئے ہیں انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو و دیگر حکام سے اسٹور انچارج کیخلاف کارروائی کرکے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب چانری بس اسٹاپ پر چنگ چی رکشا اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارسباش ولد چیتن ، سریش ولد سلو میگھواڑ اور چنگ چی سواراسماعیل ملاح سمیت 6افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے تلہار اسپتال لایا گیا جہاں سریش اور سباش کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) تلہار میں جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں نظر نہ آسکی غربت ، مہنگائی، بیروزگاری نے عوام سے پاکستان کے اہم دن کی خوشیوں سے محروم کردیا جبکہ نجی اسکولوں میں بھی اس سال کوئی تقریب منعقد کرنے کی اطلاعات نہیں ملی ہر سال شہر کے پرائمری سیکنڈری اور ہاء اسکولوں میں رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جاتا تھا لیکن امسال ہزاروں روپے والدین سے بٹورکر اپنے اثاثوں میں اضافہ کرنے والے نجی اسکولوں نے بھی پروگرامز تشکیل نہ دئے جس سے بچوں میں احساس محرومی کی لہر دوڑ گئی عوام کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی سب سے بڑی خوشی بچوں کو ہی ہوتی ہے دو دن پہلے سے ان کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں سبز پرچم بینرز بیج سمیت خاص کپڑے پہنے بچے اسکول کا فنکشن اٹینڈ کرنے کیلئے بیچین رہتے ہیں سب سے بڑا فرض تو نجی تعلیمی اداروں کا ہوتا ہے وہ ہی اس دن کو منانے کا اہتمام نہ کرپائے تو ہم کیا کرسکتے ہیں علاوہ ازیں تعلیمی اداروں کے علاوہ نجی بینکس،این جی اوزاور بیوپاری بھی امسال جشن آزادی منانے میں پیچھے نظر آرہے ہیں۔