تلہار (نمائندہ) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ تلہار کی عوام کو پبلک پارک اور سوئی گیس کا تحفہ میں نے دیا اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی اسکیمیںعوام کو ملی ہیں وہ بھی ہم نے دیں لیکن ہمارے بعد شہیدوں کے نام پر جو ٹھگ منتخب ہوکر آئے انہوں نے عوام کی خدمت کے بجائے اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا آج وہ عوام کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہار میں مرزا پینل کے امیدواروں محمد ایوب کنبھار، عدنان قادر عرف بادشاھ جمالی، مسمات ہدائی قمبرانی،لکھی جمالی، محمد عثمان دلوانی ، مجید کنبھار،سراج عمرانی ، وحید سومروسمیت دیگر کیجانب سے منعقد کئے گئے کارنر اجلاسوں سے خطاب کرتے کیاانہوں نے کہا کہ میں نے بدین میں بڑے بت گرائے ہیں۔
اب تلہار کی باری ہے یہاں کی باشعور عوام ان لٹیروں کا خاتمہ کردے انہوں نے پورے شہر میں پیدل جا کرعوام کو اپیل کی مرزا پینل کا انتخابی نشان بوتل اور ماسی ہدائی کے نشان برش کو ٹھپا لگا کر کامیاب کرکے حق اور سچ کا ساتھ دیں گے کیونکہ میں چوروں کیخلاف جہاد کیلئے نکلا ہوں جس میں مجھے عوام کے ساتھ کی سخت ضرورت ہے اس موقع پر لمس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غفور دلوانی، حاجی خان لاشاری و دیگر رہنما ساتھ تھے اور معروف فنکار محمد یعقوب کنبھار نے قومی گیت پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی دوسری جانب سابقہ پیپلز پارٹی ایم این اے غلام علی نظامانی کے بھائی ظفر خان اور امداد نظامانی نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔