تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب چانری اسٹاپ پر چنگ چی اور موٹر سائیکل کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں ہونیوالہ ایک زخمی نوجوان حیدراباد لے جاتے ہوئے راستے میں چل بسا۔
واضع رہے کہ اس حادثے میں سریش ولد سلو میگھواڑ، سبھاش ولد چیتن اور اسماعیل ملاح بلاول لونڈ، سمیت 6افراد زخمی ہوگئے تھے زخمیوں کو تلہار ہسپتال لایا گیا جہاں سے سریش اور سبھاش کو حیدرآباد ریفر کیا گیا تھا۔
لیکن حیدرآباد پہنچنے سے قبل ہی زخموں کے تاب نہ لاتے 15سالہ سریش چل بسا اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے کرشن راٹھور و دیگر لواحقین نے سریش کی موت پر دیہی صحت مرکز کو زمیدار کرتے الزام عائد کیا کہ زخمیوں کو فرسٹ ایڈ سمیت دیگر مناسب سہولیات نہ مل سکی جس کی وجہ سے وہ کچھ دیر تک ہسپتال میں تڑپتے رہے۔
چیخ وپکار کے باوجود کسی نے نہ سنی انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لے جانے کیلئے ایمبولینس بھی نہ دی گئی جس کی وجہ سے ہم انہیں نجی گاڑی میں حیدرآباد لے گئے دوسری جانب سریش کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔