Talhar Town Comittee chairmen ki hangami Press Conf
تلہار (نمائندہ) تلہار ٹائون کمیٹی کے چیئرمین اور ٹی ایم او کے مابین ناجائز ادائیگیوں پر تنازع شدت اختیار کرگیا دفتری امور تعطل کا شکار چیئرمین کی ہنگامی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق: ٹائون کمیٹی تلہار کے چیئرمین میر شاھد احمد تالپور نے کہا کہ ٹائون کے ٹی ایم او اعجاز شیخ کے دور کے پونے چار کروڑ روپے کے غیر قانونی بلز پر دستخط کرنے سے انکار پرٹی ایم او ٹائون کمیٹی کے 197 ملازمین کے ماہانہ تنخواہ اور پینشن کے چالیس لاکھ کے چیک پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث ٹائون کے ملازمین عید کی تنخواہ سے محروم ہوجائیں گے وہ ٹائون میں مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتا ہے اس لئے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لیکن ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہ دیں گے یے بات انہوں نے اپنی آفیس میں ہنگامی پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ ٹائون کمیٹی میں مختلف اسکیل پر بھرتی با اثر افراد ظہیر احمد ملاحBPS-7، ایوب ملاح 14، وسیم ملاح 7، فرحان ملاح 7 ، منظورجمالی 14، حفیظ2 ، سلیمان ملاح 14،ظہیر جمالی سمیت 9افراد کئی سالوں سے گھر بیٹھے غیر قانونی تنخواہ لے رہے تھے جن کی تنخواہ میں نے بند کردی ہے اور ان کے دور کے گھپلوں کے انکشافات کرنے پر ٹی ایم او اشتعال انگیزی پر اتر آیا ہے اور ٹائون کمیٹی کے جائز کام چلانے میں بلا وجہ رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور ٹی ایم او نے ترقیاتی اور تیل کی مد میں جو کروڑوں روپے کے ناجائز بل بنائے ہیں وہ کسی بھی صورت میں ہڑپ کرنے نہیں دوں گا عوام کے پیسے عوامی کاموں پر ہی خرچ ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اکائونٹنٹ گل شیر اوڈ اور انجنیئر ذوالفقار ابڑوآفیس سے غائب ہیں اور موبائل بند ہیں ٹی ایم او گذشتہ سال سے ملازمین کی انکریمینٹ بند کرکے خود اٹھا رہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں بیچینی ہے ٹی ایم او، اکائونٹنٹ اور انجنیئر سمیت دیگر کے خلاف سیکریٹری کو شکایتی لیٹر تیار کر رہا ہوں انہوں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ ان کو ہٹاکر ٹائون کمیٹی میں ایماندار افسران مقرر کئے جائیں تاکہ ہم اپنے دفتری امور خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں۔